DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: President Asif Ali Zardari Praises Benazir Income Support Program’s Role in Poverty Alleviation

صدر آصف علی زرداری نے غربت کے خاتمے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کردار کو سراہا۔

روات(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، اگست، 2024ء ) – صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے انقلابی کردار ادا کیا ہے ملک کو درپیش صورتحال سے نکلنے کے لیئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے لوگوں میں نفرتوں کی خلیج پیدا کرکے قومی وحدت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا مشکل ہے یہ ملک ہم سب کا ہے اس کو ناقابل تسخیر بنانا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں این اے 51 سے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمان کو مضبوط کیا ہم جمہوری تسلسل کے لیئے کوشاں ہیں تمام خرابیوں کا حل بھی جمہوری نظام اور فضا میں ہے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے غربت کے خاتمے میں مدد ملی ہے عالمی ادارے بھی اس کی کامیابی اور افادیت کے معترف ہیں۔غلام مرتضی ستی نے انہیں ماضی میں این اے 51 میں بجلی سوئی گیس سڑکوں کے جامعہ پروگرام کی تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اج بھی این اے 51 میں ٹورازم،سوئی گیس،پانی اور سڑکوں کے نئے منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے دوردراز پہاڑی علاقوں کو ترقی دیئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی نے میری تجویز پر ٹورازم پر جو کام شروع کیئے تھے انہیں آج
لینڈ مافیا سے چھڑا کر جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں جنرل ظہیرالسلام کی کاوشوں سے سوئی گیس کا منصوبہ کہوٹہ اور مٹور میں عمل میں لایا گیا انشآاللہ باقی ماندہ گاؤں اور علاقوں میں اس کی سپلائی جاری رکھیں گے کہوٹہ اور دور دراز علاقوں میں بجلی کے تمام منصوبوں کی تکمیل پیپلزپارٹی دور میں ہوئی جسے علاقے کے عوام کی طرف سے زبردست پذیرائ ملی اس موقع پر مرتضی ستی نے صدر آصف علی زرداری صاحب کو حلقے کے عوام کو درپیش عوامی مسائل کے حل اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ثمرات کو عوام تک احسن طریقے سے رسائی کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 12, 2024) – President Asif Ali Zardari emphasized the revolutionary impact of the Benazir Income Support Program (BISP) in alleviating poverty across Pakistan. During a discussion with former National Assembly member and PPP leader Ghulam Murtaza Satti from NA-51 at Aiwan-e-Sadr in Islamabad, Zardari highlighted the need for collective efforts to overcome the nation’s challenges.

He stressed that fostering unity and brotherhood is essential for national cohesion and that instilling divisions among people hinders this goal. “This country belongs to all of us, and making it invincible is our collective responsibility,” Zardari stated.

The President noted that strengthening the parliament and ensuring democratic continuity are crucial for resolving the nation’s issues. He mentioned that global organizations recognize and commend the effectiveness of BISP in poverty reduction.

Ghulam Murtaza Satti informed President Zardari about past comprehensive programs for electricity, natural gas, and roads in NA-51. He stressed the need for new projects focusing on tourism, gas, water, and roads to advance the region, particularly its remote mountainous areas.

Satti highlighted the importance of completing tourism projects initiated during the PPP’s previous term, which were disrupted by land mafia activities. He also mentioned that, thanks to General Zaheer-ul-Islam’s efforts, the natural gas project in Kahuta and Mator was implemented during the PPP era, with ongoing plans to extend supply to remaining villages and areas.

Satti applauded the completion of all electricity projects in Kahuta and surrounding regions during the PPP government, which received widespread approval from the local populace. He presented various proposals to President Zardari for addressing public issues and ensuring the effective delivery of BISP benefits to the people in NA-51.

Show More

Related Articles

Back to top button