DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: NA52 Candidate for PTI Tariq Aziz Bhatti arrested by the police

گوجر خان: این اے 52 سے پی ٹی آئی کے امیدوار طارق عزیز بھٹی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 10, فروری، 2024) —این اے52 پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار طارق عزیز بھٹی گرفتار , پولیس کے جاری اعلامیہ کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں پولنگ سٹاف سے لیپ ٹاپ اور دستاویزات چھیننے کا معاملہ پولیس نے این اے 52 کے امیدوار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، پولنگ سٹاف ہرنال آر او آفس سے اپنا کام مکمل کر کے گوجرخان پہنچا تھا، آر او آفس کے باہر این اے 52 کے امیدوار طارق عزیز بھٹی اور ساتھیوں نے سٹاف کی گاڑی روک کر لیپ ٹاپ اور کچھ دستاویزات چھینیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ طارق عزیز بھٹی، رضا علی اور ارسلان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چھینا گیا لیپ ٹاپ اور دستاویزات بھی برآمد،
واقعہ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، الیکشن کا پر امن انعقاد اولین ذمہ داری ہے، قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،قانون شکنی میں کوئی بھی ملوث ہو بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 10, February 2024) — NA52 PTI candidate Tariq Aziz Bhatti was arrested, according to the ongoing police statement, laptops and documents were seized from the polling staff in the Gujar Khan area. In the case of snatching, the police arrested the candidate of NA-52 along with two associates. The polling staff had completed their work from the Harnal RO office and reached Gujar Khan. The staff’s car was stopped and the laptop and some documents were seized. The police took immediate action and arrested Raja Tariq Aziz Bhatti, Raza Ali, and Arsalan. The stolen laptop and documents were also recovered from the accused.
Legal action is being taken on the incident, the peaceful conduct of the election is the first responsibility, and violation of the law will not be tolerated.
Anyone involved in breaking the law will be prosecuted without discrimination said the police.

Show More

Related Articles

Back to top button