DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Renowned Anchor Shafiq Gujjar Murdered Case: Prime Suspect Sobhan, Who Threw the Corpse into well, Arrested”

والی بال کے معروف اناؤنسر شفیق گجر کو قتل کر کے نعش کنوئیں میں پھینکنے والے مرکزی ملزم سبحان کو گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2023)—کلرسیداں پولیس نے چند ایام قبل والی بال کے معروف اناؤنسر شفیق گجر کو قتل کر کے نعش کنوئیں میں پھینکنے والے مرکزی ملزم سبحان کو گرفتار کر لیا اس کی عمر 17 برس ہے۔ ملزم نے اپنے ساتھی زاہد کے ساتھ ملکر مقتول کے گلے میں پھندہ ڈال کر چھریوں کے وار کر کے شفیق کر قتل کر دیا تھا۔ملزمان نے ذاتی رنجش کی بناء پر مقتول شفیق کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل کیا۔گرفتار مرکزی ملزم کا انکشاف،دونوں ملزمان کی عمریں سترہ سترہ برس ہیں۔ادہر سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدری اثر علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے کاروائی کرکے مرکزی ملزم سبحان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی زاہد کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی پی او نے سنگین مقدمہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس پی صدر کی طرف سے ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدری اثر علی، ایس ایچ او کلر سیداں سبطین الحسنین اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 12, November 2023) – Kallar Syedan police arrested the main accused Sobhan, who killed the well-known volleyball announcer Shafiq Gujjar and threw his body in a well a few days ago. The accused Sohban along with his accomplice Zahid killed Shafiq by putting a noose around the victim’s neck stabbing him with knives and then throwing the body into a derelict well. Both the accused are seventeen years old. CPO Syed Khalid Hamdani took notice of the incident and formed a team with DSP Kahuta Chaudhry Ehtar Ali to arrest the accused. while raids are being conducted to arrest his colleague Zahid.

پولیس چوک پنڈوری نے کلر سیداں کے دو افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں کی نقدی اور 8 بوتل شراب برآمد

Police Chauk Pindori arrested two persons belonging to Kallar Syedan and recovered lakhs of rupees in cash and 8 bottles of liquor

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2023)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری نے کلر سیداں کے دو افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں کی نقدی اور 8 بوتل شراب برآمد کر کی تفصیلات کے مطابق انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری چوہدری عامرعلی سب انسپکٹر کی زیر نگرانی شفٹ انچارج عمران خالق اے ایس آ ئی نے دوران چیکنگ ایک آلٹو کارنمبر ی BBU/154 کو روکا جس پر سوار 2 ا شخا ص جن کے نام و پتہ بعد از دریافت پرویز اختر ولد حسین سکنہ کلر سیداں اور نزر فاروق ولد کرامت حسین سکنہ کلر سیداں معلوم ہوئے ان کے قبضے سے 8 بو تل شراب*لریڈ لیبل اینڈ بلیک لیبل شرا ب اور 4573 پاؤنڈ مز (تقر یبا 16 لاکھ روپے پاکستانی)برآمد کرکے ان کےخلاف تھانہ لکلرسیداں میں 3/4 حد امتناع منشیات کا مقدمہ درج کروا دیا گیا

ساجد جاوید سکنہ مہیرہ سنگال نے مقدمہ درج کروایا

Sajid Javed Sakna Maira Sangal registered burglary case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2023)—ساجد جاوید سکنہ مہیرہ سنگال نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سسرال گیا ہوا تھا واپس آیا تو کمرے کے اندر سامان بکھراپڑا تھا ایک چھوٹا بکس جس میں زیورات اور اصل کاغذات موٹر سائیکل اور انشورنس وغیرہ پڑے ہوئے تھے غائب تھا۔ ہمارے گھر کے پاس بابو ارمان کے مکانوں پر کیمرے لگے ہوئے ہیں تو کیمرہ چیک کرنے پر 3/4 بھکارن خواتین بکس چوری کرکے لے جاتے دیکھی گئیں۔ چوری ہونے والے بکس میں تین تولے سونا اور ایک جوڑی بالیاں اور دو بچوں کی انگوٹھیاں،سٹیٹ لائف کی اصل فائل اورموٹر سائیکل کی اصل بک،مکمل فائل بھی ساتھ لے گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 51 آصف شفیق ستی نے کلرسیداں کا دورہ کیا،

Pakistan People’s Party candidate for National Assembly NA-51 Asif Shafiq Satti visited Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2023)—پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 51 آصف شفیق ستی نے کلرسیداں کا دورہ کیا،انہوں نے لوہدرہ جا کر پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب کی خوش دامن کی وفات پر دعائے مغفرت و تعزیت کی۔انہوں نے دھمالی میں سردار محمود سے انکے بھائی سردار حنیف کی وفات پر تعزیت کی اور نلہ مسلمانان میں طالب حسین کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقعہ پر راجہ غلام قنبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

معروف پوٹھوہاری شعر خوان راجہ محمد ابراہیم کی تقریب چہلم کلرسیداں کے قریب نمبل میں ہوئی

Renowned Pothwari poet Khawan Raja Muhammad Ibrahim’s Duae Chelum observed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2023)—معروف پوٹھوہاری شعر خوان راجہ محمد ابراہیم کی تقریب چہلم کلرسیداں کے قریب نمبل میں ہوئی جس میں پوٹھوہار کے معروف شعرا اور شعرخوان حضراتِ گلستان فرشی،یحییٰ ناظر،واجد حقیر، کامران حشر،جاود فیاض کیانی، اظہر رہبر،بابو جمیل احمد جمیل، قمر افضال،راجہ الیاس،عقیل روگی،خان الیاس،طالب قمری، قاضی فرید،حاجی غلام رسول، ازرم بھٹی،ملک شہزاد چن،ملک غلام مصطفیٰ،راجہ رضوان، محمد شمیم،راجہ یاسر کیانی اور راجہ ابراہیم مرحوم کے شاگردوں اور عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے نصف صدی شعر خوانی کے فن پر راج کرکے منفرد ریکارڈ قائم کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button