DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Thousands of Candidates Fear Losing their Chance as Urdu Medium Paper Given in English

اردو میڈیم کے پیپر انگلش میں دے دئیے گئے جس کے باعث ہزاروں امیدواروں کا فیل ہو کر چانس ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

گو جر خان,چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,09،جون,2023)— پنجاب فارمیسی کونسل کے فارمیسی اسسٹنٹ کےاین ٹی ایس امتحان میں اردو میڈیم کے پیپر انگلش میں دے دئیے گئے جس کے باعث ہزاروں امیدواروں کا فیل ہو کر چانس ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا امیدواران کے مطابق ان کا سلیبس اردو کے مطابق تھا جبکہ این ٹی ایس نے محض اپنی تن آسانی کیلئے 2018ء والا انگلش میں تیار شدہ پرچہ امیدواران کے سامنے رکھ دیا جو اکثر امیدواران کو سمجھ ہی نہیں آ سکا اس طرح ہزاروں امیدواروں کے فیل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے امیدواران کے مطابق ان کی رجسٹریشن کے کئی سال بعد امتحان لیا جاتا ہے اور ہر نئے امیدوار کے پاس تین چانس ہوتے ہیں ان میں بھی امتحان لینے میں دو دو سال یا اس سے بھی زیادہ کا وقفہ کر لیا جاتا ہے 2023کے اس امتحان میں این ٹی ایس کے اس غلط طریقہ کی وجہ سے امیدواروں کا یہ قیمتی چانس ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے امیداروں نے پنجاب فارمیسی کونسل کے حکام سے اپیل کی ہے کہ امیدواروں کے اس مسئلہ کا ہر صورت ازالہ کیا جائے

Gujar Khan, Chak Bale Khan (Pothwar.com, June 9, 2023) – The Punjab Pharmacy Council has caused concern among thousands of candidates as the Urdu medium paper for the Pharmacy Assistant (NTS) exam was given in English. According to the candidates, the syllabus was aligned with Urdu, but NTS decided to present them with an English paper prepared for the 2018 exam, which most candidates could not comprehend. As a result, there is a fear of many candidates losing their chances in the exam.

According to the candidates, the exam is conducted several years after their registration, and each new candidate is given three chances. However, there is a significant gap of two years or more between taking the exams. Due to NTS’ erroneous approach in the 2023 exam, candidates are worried about losing this valuable opportunity.

The hopeful candidates have appealed to the authorities of the Punjab Pharmacy Council to address this issue and ensure the resolution of the candidates’ concerns.

Show More

Related Articles

Back to top button