DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London / Kallar Syedan: Careful !Careful! Counterfeit notes can also come out of the bank TM

ہوشیار !خبردار! بنک کیاے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ باہر آ سکتے ہیں

لندن /کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ,21،فروری,2023)—ہوشیار !خبردار! بنک کی اے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ باہر آ سکتے ہیں۔ وہ بھی پانچ ہزار روپے کے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ پلٹ انصر محمود کے مطابق انھوں نے یو بی ایل کلر سیداں کی اے ٹی ایم مشین سے ایک لاکھ روپے نکالے تاکہ اپنے گھر کی تعمیر کے سلسلے میں کچھ ادائیگیاں کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ رقم لے کر سریہ کی دوکان اکرام اینڈ سنز پر گئے تو دوکاندار نے نوٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ جعلی ہیں۔ جس پر جب قریب ہی موجود میزان بنک میں نوٹ دکھائے گئے تو انھوں نے بھی نوٹ جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔ عنصر محمود کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے بنک سے رابطہ کیا تو انھوں نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نہیں آسکتے عنصر محمود نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کو بتایا کہ وہ یہ بات ان تمام اوورسیز پاکستانیز کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ جیسے ہی نوٹ اے ٹی ایم سے وصول کریں تو بنک کے اندر ہی انھیں چیک کریں ورنہ بنک کوئی ذمہ داری نہیں لیتا اور اس وقت پاکستان میں بڑے بڑے جعلی نوٹ گردش کر رہے ہیں۔

London / Kallar Syedan ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 21, February 2023)—Careful !Careful! Fake notes can also come out of bank ATMs. That too for five thousand rupees.

Ansir Mehmood Afsar of Slough, a British citizen, Said he withdrew one lakh rupees from the ATM machine of UBL Kallar Syedan to make some payments in connection with the construction of his house.

He said that when he went to Sariya’s shop Ikram and Sons with the money, the shopkeeper refused to accept the notes saying that the notes were fake.

When the notes were shown in the nearby Meezan Bank, they also confirmed that the notes were fake. Ansir Mahmood Afsar said that when he contacted the bank, they expressed ignorance and told him that fake notes cannot come from the ATM.

I want to bring up that as soon as you receive the notes from the ATM, check them inside the bank, otherwise the bank does not take any responsibility, at present, there are huge fake notes circulating in Kallar Syedan and the rest of the country so be aware.

Fake 5000 note
Show More

Related Articles

Back to top button