DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Inauguration ceremony of 1 crore 17 lakh road from Aliot to Narala

علیوٹ تا نڑالہ1کروڑ 17لاکھ کی سڑک کی افتتاحی تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2022)
عنایت اللہ ستی اور مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا کی کاوشوں سے علیوٹ تا نڑالہ1کروڑ 17لاکھ کی سڑک کی افتتاحی تقریب ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ اور راجہ وحید احمد خان کی خصوصی شرکت، سڑک کی تعمیر کے لیے مزید1کروڑ20لاکھ روپے دینے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ میں راجہ عنایت اللہ ستی، راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر منا کی خصوصی کاوشوں سے 1کروڑ17لاکھ کی لاگت سے علیوٹ تا نڑالہ سڑک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد راجہ ممتاز کی راہئشگاہ میں کیا گیا جس میں مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ، تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان نے خصوصی شرکت کی اور سڑک کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں سٹی صدر پی ٹی آئی سابق ناظم راجہ الطاف حسین، سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر،سید منیر شاہ، سید مناظر شاہ، راجہ فاران اسلم، پٹواری راجہ خالد اسلم، معروف سماجی شخصیت راجہ طاہر ڈوڈ،راجہ افتخار خارو، جہانذیب ستی آف کھڈیوٹ،راجہ انتخاب عالم،سیکرٹری راجہ امجد حسین،راجہ تنویر جنجوعہ آف گھڑیٹ،ساجد ستی آف گلہ،سکندر ستی،کونسلر شوکت ستی آف سون،ثنااللہ ستی سمیت کارکنان وکرز اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مینRDAراجہ طارق محمو دمرتضیٰ نے کہا کہ حلقے میں اربوں کے کام کروائے ہم نے 35ماہ میں اتنے کام کروائے کہ35سال والے بھی نہ کروا سکے تحصیل کہوٹہ کے لیے واٹر سپلائی ہو، کہوٹہ پنڈی روڈ، ہسپتال کی اپ گریڈیشن،سکولوں کی اپ گریڈیشن، ٹور ازم ہائی وے سمیت دیگر لاتعداد پراجیکٹس پر کام شروع ہے اس موقع پر صداقت علی عباسی نے اس سڑک کے لیے مزید 1کروڑ20لاکھ دینے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر راجہ عنایت اللہ ستی، راجہ مجیب اللہ نے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئرمین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ کا اپنی اور اہلیان نڑالہ یوسی ہوتھلہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 December 2022)
With the efforts of Inayatullah Satti and Mujibullah Satti known as Dr. Muna, the opening ceremony of the road worth 1 crore 17 lakh from Aliot to Narala, was inaugurated with MNA Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA, Raja Tariq Mehmood Murtaza, and Raja Waheed Ahmed Khan, with the special participation of another 1 crore 20 lakh for the construction of the road. According to the details, the opening ceremony of Aliot to Narala road was held at the residence of Raja Mumtaz . Resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, Tehsil President PTI Raja Waheed Ahmed Khan took a special part and inaugurated the road.

آزاد امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کا دورہ کلر سیداں سیاسی سماجی شخصیات سے اہم ملاقاتیں

Independent candidate for Member of Provincial Assembly Constituency PP Seven Col. (R) Waseem Ahmed Janjua visits Kallar Syedan and important meetings with political and social figures

File photo of Col Waseem Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2022)
آزاد امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کا دورہ کلر سیداں سیاسی سماجی شخصیات سے اہم ملاقاتیں جبکہ وفات پا جانے والوں کے لوائحقین سے تعزیت اور مقامات کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ ؤزاد امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کا کلر سیداں کا اہم سیاسی دورہ کلر سیداں کی قد آور سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کی اس موقع پر کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی شیخ قمر، چوہدری ذولفقار، شیخ احمد، محمد بلال و دیگر معززین سے ملاقاتیں کیں جبکہ وفات پا جانے والوں کے گھر جا کر لوائحقین سے تعزیزت اور عوام علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں کرنل وسیم احمد جنجوعہ سے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد حلقہ پی پی سیون کلر سیداں اور کہوٹہ کی محرومیوں و پسماندگیوں کا ازالہ کرنا ہے نوجوانوں کو کھیل، تعلیم، صحت کی سہولیات سمیت حلقہ کے بنیادی مسائل حل نہ ہونا افسوسناک ہے کیڈٹ کالج کا قیام ہر یونین کونسل میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام میری اولین ترجیح ہے علاقہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت مخلص قیادت کی ہے عوام علاقہ نے جو پیار و محبت مجھے دیا اسکو بھلا نہیں سکتا میر دروازے عوام علاقہ کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کر اس میدان میں آیا ڈٹ کر کھڑا ہوں جب تک اس علاقے کی محرومیوں کا ازالہ نہ کر سکوں کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ گاؤں گاؤں گلی گلی جاؤں گا عوام علاقہ کے دکھ درد خوشی غمی میں شریک ہوں گا اپنا پیغام گھر گھر پہنچاؤں گا اس حلقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا اب ہم پر لازم ہے کہ اپنا حق چھین کر لیں انشااللہ خدمت کا مشن جاری رکھونگا

کہوٹہ میں سینٹری ورکرز کو افسران کی کوٹھیوں اور من پسند افراد کے چنگل سے نکال کر صرف شہر کی صفائی پر توجہ دیں

Kahuta cleaners used for cleaning vip personalties homes instead of street cleaning

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2022)
کہوٹہ میں صفائی کا نظام ابتر سینٹری ورکرز کی تعداد کم نہ کوڑے کرکٹ کے ڈبے نہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دیگر سہولیات ٹوٹل ورکرز41مگر کام کرنے والے صرف اٹھارہ ملازمین ہیں جو لاکھوں کی آبادی والے شہر کو صاف رکھنا انکے بس کی بات نہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ بڑی عید پر ایک ہفتہ دن رات کام رکنے والے ملازمین کو ابھی تک15ہزار روپے بونس نہیں ملا جبطکہ دیگر تحصیلوں میں سبکو مل گیا دو افراد ڈیلی وجیز پر ہیں کوئی بھی ہنگامی صورت ہو ان سینٹری ورکرز کو بھاگا بھاگا کر مارا جاتا ہے مگر انکو نہ سرکاری چھٹی ملتی ہے اور نہ ہی اوور ٹائم پر کام کرایا جاتا ہے صرف مخصوص5ملازمین کو اوور ٹائم دیا جاتا ہے تمام ملازمین اس مہنگائی کے دور میں اوور ٹائم لگانا چاہتے ہیں کیونکہ15یا20ہزار پر بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہے 26افراد ٹی ایم اے کے انڈر ہیں جنکو صفائی کی جگہ دیگر ڈیوٹیاں پر لگایا ہواہے ادھر ایم سی کے حکام جعلی بل بنا کر لاکھوں روپے کرپشن کرتے ہیں جبکہ ان غریب ملازمین کو نہ اوور ٹائم اور ابھی تک اعزازیہ دیا گیا ہے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ اور سی او کہوٹہ ان غریب ملازمین کے مسلے کے حل کے لیے اقدامات کریں انکو فوری15ہزار اعزازیہ دیا جائے اتوار کو اوور ٹائم پر لگایا جائے کسی بھی ہنگامی حالات میں کام پر بھی اوور ٹائم دیا جائے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں مناسب جگہوں پر ڈبے رکھے جائیں نئی رہڑیاں اور دیگر آلات مہیا کیے جائیں کہوٹہ میں سینٹری ورکرز کو افسران کی کوٹھیوں اور من پسند افراد کے چنگل سے نکال کر صرف شہر کی صفائی پر توجہ دیں کروڑوں روپے فنڈز شہریوں پر خرچ کیے جائیں۔

راجہ عمران ستار جنجوعہ نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Raja Imran Sattar Janjua has announced to contest the provincial assembly elections

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2022)
سپرریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر قانون دان راجہ ایم ستار اللہ کے صاحبزادے راجہ عمران ستار جنجوعہ نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کر نے کا اعلان حلقے کے نوجوانوں کی دلوں کی دھڑکن پڑھی لکھی نوجوان قیادت راجہ عمران ستار جنجوعہ کا الیکشن لڑنے کے اعلان سے حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے نوجوانوں کے چہر ے خوشی سے کھل اٹھے، ہزاروں نوجوانوں نے راجہ عمران ستار جنجوعہ کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سپرریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر قانون دان راجہ ایم ستار اللہ کے صاحبزادے راجہ عمران ستار جنجوعہ نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،راجہ عمران ستار جنجوعہ جو کہ یورب کی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں راجہ عمران ستار جنجوعہ نے کہا کہ ہمارے حلقے کی عوام کو ہمیشہ لالی پاپ دیا گیا ہے مگر اب ایسا نہیں ہو گا حلقے کے نوجوان اپنے حلقے کے حقوق کے لیے میرا ساتھ دیں گے اور انشاء اللہ حلقے میں حقیقی معنوں میں ایک تبدیلی آئے گئی۔

راجہ ضمیر،ملک حسن اور راجہ وسیم کے کاروباری سنٹر کا افتتاح

nauguration of Business Center of Raja Zameer, Malik Hasan and Raja Waseem

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،25دسمبر2022)
راجہ ضمیر،ملک حسن اور راجہ وسیم کے کاروباری سنٹر کا افتتاح، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، راجہ ضمیر،ملک حسن اور راجہ وسیم کو نئے کاروبار کی مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں بر کت کی دعا کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں راجہ ضمیر،ملک حسن اور راجہ وسیم کے کاروباری(Cameo) پینٹ سٹور کا افتتاح ہوا کارباری سنٹرکا افتتاح صدرپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور سابق ممبرایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم نے کیاجبکہ حافظ ولید نصیر نے کاروباری مرکز کی خیرو برکت کیلئے خصوصی دعا کرا ئی افتتاحی تقریب میں سردار مظہر،محمد نسیم،ملک شوکت مہان،ٹھیکیدار عبادت،محمد گلفراز،حاجی نصیر احمدشاہد اور دیگر نے شرکت کی تمام شر کاء نے سٹور کے آنر راجہ ضمیر،ملک حسن اور راجہ وسیم کو ان کے نئے کاروبار کی مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں بر کت کی دعا کی سٹور کے آنر راجہ ضمیر،ملک حسن اور راجہ وسیم نے افتتاحی تقریب میں شرکت پر سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف یعقوب کیانی علیل ہو گئے

Elderly political and social figure Raja Asif Yaqoob Kayani falls ill

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،25دسمبر2022)
بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف یعقوب کیانی علیل ہو گئے،ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی،تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کے علاقہ دوبیرن کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف یعقوب کیانی علیل ہو گئے ہیں گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے ان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف یعقوب کیانی کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی اس موقع پر راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ تنویر آف سہر اور سردار شاہد آف پلوٹ بھی ہمراہ موجود تھے راجہ آصف یعقوب کیانی علی نے مسلم لیگ ن ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد اور دیگر تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

یوم قائد

Youm e Qaid celebrted

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2022)
قائد اعظم محمد علی جناح دنیا کے نقشے پر پاکستان کا وجود قائم کرنے میں کامیاب ہوئے علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں ہمارے قائد کے پختہ ارادے کو کوئی بھی شے باز نہ رکھ سکی کیونکہ ہر شخص جانتا تھا کہ آپ جو کہتے ہیں اس سے آپ کا مطلب بھی وہی ہوتا تھاان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یو اے ای کے سنیئر نائب صدر عبد المجید مغل سر پر ست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے یوم قائد کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی شخصیت بیمثال شخصیت تھی اُن جیسی عظیم شخصیتوں کا سراغ تاریخ میں کم کم ہی ملتا ہے وہ ایک عظیم قائد، عظیم ماہر، عظیم سیاستدان، ممتاز قانون دان، بیمثال رہنما فقید المثال دانشور تھے انہوں نے کہا کہ قاہد اعظم محمد علی جناح لوگوں کے دلوں پر راج کرتے تھے وہ لوگوں کے ذہنوں میں بسے تھے۔ انہوں نے اپنی طلسماتی شخصیت کے سحر سے ایک منتشر قوم کواکٹھا کیا ایک پرچم تلے جمع کیا، متحد کیا۔ ایک ایسی بکھری ہوئی قوم کوجومدتوں سے اپنا الگ تشخص کھو چکی تھی یکجا کرنا آسان کام نہ تھا مگر انہوں نے یہ بھی کر دکھایا۔ مسلمانانِ برصغیر نے اُن کی آواز پر لبیک کہا اور غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے ان کی رہنمائی میں چلنے کو آمادہ ہو گئے، مستعد ہو گئے۔ والہانہ اُن کی طرف لپکے۔ ایک مقصد کے لئے اکٹھے ہو گئے اور اللہ کا شکر کہ ہمارا پیارا ملک معرض وجود میں آیا۔

تحصیل کہوٹہ میں تمام میگا پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا
پاکستان تحریکِ انصاف کی اولین ترجیح ہے۔

Completion of all mega projects in Tehsil Kahuta is the first priority of Tehreek-e-Insaaf

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,عمران ضمیر،27دسمبر2022)– تحصیل کہوٹہ میں تمام میگا پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچاناپاکستان تحریکِ انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ گذشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت تحصیل صدر راجہ وحید احمد خان سے سینئر اینکر پرسن پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ افتخار احمد غوری سے گفتگوکے دوران کہا کہ کہوٹہ سٹی میں تعمیروترقی کا دور دورہ ہے۔ تمام میگا پروجیکٹس کو عملی جام پہنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ انہوں نے تنظیم سازی میں زیادہ ممبران کے شمولیت کو ایک حوصلہ افزاء اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنے زیادہ یونی کونسلزمیں سیکرٹری اور صدور ہونگے اتنے ہی عوام سے زیادہ سے زیادہ لوگ رابطہ میں ہونگے۔ جس کی وجہ سے عوامی مسائل اور ان کا حل بھی ممکن ہو سکے گا۔ میڈیا سے سوال و جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم سازی کے خلاف آوازیں بلند کرنے والے خود ابھی تک اپنی تنظیم سازی مکمل نا کر سکے۔ انہوں نے مستعفی ایم۔ این۔ اے صداقت علی عباسی اور سابق ایم۔این۔اے غلام مرتضیٰ ستی کے اختلافات کو مقابلہ بازی کا ماحول بتاتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہے۔ جس سے مقابلہ کی فضا قائم ہوتی ہے اور سیاسی ورکر عوام کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ترقیاتی کام احسن اندازسے جاری ہیں۔ جس کا سہرا صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر۔ ڈی۔ اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے سر ہے۔ جنہوں نے رات،دن علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے بہترین حکمتِ عملی سے کام کو جاری رکھا۔ راجہ وحید احمد خان نے تمام پارٹی ورکرز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی ورکرز سوشل میڈیا،الیکٹرونکس میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر اپنے ذاتی خیالات جن سے پارٹی کو نقصان ہو اس سے گریز کریں تاکہ پارٹی میں تمام لوگ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو سکیں۔

ڈھوک بنگیال میں  نیا ٹرانسفامر نصب ہو گیا

New electricity transformer installed in Dhok Bangyal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال بنگیال کی کوششیں رنگ لے آہیں ڈھوک بنگیال میں 100KV کا نیا ٹرانسفامر نصب ہو گیااہلیان علاقہ کی طرف سے راجہ پرویز اشرف صاحب اسپیکر قومی اسمبلی کا تل دل سے شکریہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق ڈہوک بنگیال یوسی چوآ خالصہ میں ٹرانسفارمر اپ گریڈ 50 KV سے 100KV کر کے لو وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے پر اہلیان ڈہوک بنگیال کی طرف سے راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی، شاہ رخ پرویز راجہ، پیر سید راحت شاہ، قمر مسعودکا شکریہ ادا کرتے ہیں ہیں،راجہ پرویز اشرف ہمارا فخر ہیں ہماری ووٹ و سپورٹ ہمیشہ راجہ پرویز اشرف کے ساتھ رہی گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button