روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2022)— پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کا نیا نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے نظام کے تحت جائیدادیں خسرہ،کھیوٹ،کھتونی نمبرز کی بجائے جائیداد نمبر کے تحت درج ہوں گی۔نشاندہی کیلئے بھی حدود اربع کی بجائے ڈیجیٹل(جی پی ایس کوارڈینیٹ) نشانات ہونگے۔ذرائع کے مطابق منصوبہ کے خدو خال بارے راولپنڈی کا دورہ کرکے جانیوالے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے بھی راولپنڈی کی ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے۔منصوبہ کے آغاز سے قبل صوبہ بھر کی ڈیجیٹل میپنگ کی جائیگی۔ نئے منصوبہ کے تحت جائیدادوں کی تقسیم اور وراثت کے معاملات میں درپیش مسائل حل ہونگے۔ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل گرداوری میں بھی اب اراضی مالک کا نام درج ہو گا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوزاہد اختر زمان نے راولپنڈی میں مسنگ مساویاں بھی دوبارہ تیار کرنے جبکہ زیر التوا اور مسنگ انتقالات کے معاملہ کو بھی جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 20, October 2022)- It has been decided to implement a new system of land records in Punjab.
Under the new system, properties are registered under property numbers instead of Khasra, Khyut, Khatuni numbers.
There will be digital (GPS coordinate) signs instead of Arba for marking. According to sources, Senior Member Board of Revenue Zahid Akhtar Zaman, who visited Rawalpindi about the nature of the project, also informed the district and divisional administration of Rawalpindi.
Digital mapping of the entire province will be done before the start of the project. Under the new plan, the problems faced in matters of distribution and inheritance of properties will be solved.
According to the sources, the name of the land owner will also be recorded in the digital registration. Senior Member Board of Revenue Zahid Akhtar Zaman has directed to re-create the missing equivalents in Rawalpindi and resolve the issue of pending and missing deaths as soon as possible.