روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2022)—پیرودھائی پولیس کی موثر اور اہم تفتیش،11 سال میں 04 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 03 ملزمان گرفتار،ماسٹرمائنڈ اور اسکی فیملی گزشتہ 30 سال سے زائد عرصہ سے مقتولین کے کرایہ دار تھے، ماسٹرمائنڈ نے اپنی شاطرانہ چالوں سے خاندان کے افراد کو اپنے مذموم منصوبے کا پتہ نہ لگنے دیا،ملزمان نے 02 ماہ میں پیرودھائی کے علاقے میں 02 سگے بھائیوں کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا، 18جولائی کو ساجد جبکہ 27 ستمبر کواس کے بھائی ماجدکوقتل کیا گیا،جو ساجد کے قتل کے مقدمے کا مدعی تھا،اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے پورے خاندان کو ختم کر کے جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا، 11 سال میں 04 سگے بھائیوں کو راستے سے ہٹانے والے 03 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان میں وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ جاویداکرم، عمران اور عامر شامل ہیں، ماسٹر مائنڈ جاوید اور اسکی فیملی گزشتہ 30 سال سے زائد عرصہ سے مقتولین کے کرایہ دار تھے، ماسٹرمائنڈ جاوید نے اپنی شاطرانہ چالوں سے خاندان کے افراد کو اپنے مذموم منصوبے کا پتہ نہ لگنے دیا،ملزمان نے 02 ماہ میں پیرودھائی کے علاقے میں 02 سگے بھائیوں کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا، 18 جولائی کو ساجد جبکہ 27 ستمبر کواس کے بھائی ماجدکوقتل کیا گیا،جو ساجد کے قتل کے مقدمے کا مدعی تھا،پیرودہائی پولیس ماجد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی کڑیاں جوڑتے جوڑتے ماسٹر مائنڈ تک پہنچی، اندوہناک داستان کے ماسٹر مائنڈ نے گرفتاری کے بعد ہولناک انکشافات کیے، ماسٹر مائنڈجاوید نے سال 2020 میں مقتول کے بڑے بھائی ملک ارشدکو اسلام آباد میں قتل کروا کر واقعہ کو حادثہ کارنگ دیا تھا،ماسٹر مائنڈجاوید نے مقتول کے ایک اور بھائی ملک واجد کو بھی نشہ کی لت میں مبتلاکر کے غائب کروا دیا،ماسٹر مائنڈ جاوید نے 2011 میں پیرودہائی کے علاقہ میں 17سالہ لڑکے کو اغواء کرکے قتل بھی کیا تھا، جس پر اسے معزز عدالت سے 03مرتبہ سزائے موت سنائی گئی،جاوید مقتول کے والد سے جائیداد کا جھگڑا جس پر اس نے بیٹے کو اغواء کرکے تاوان بھی وصول کیاتھا،ملزم نے انکشاف کیا کہ ایک ہی خاندان کے پوری نسل کو راستے سے ہٹانے کے پیچھے کروڑوں کی جائیدا د کا لالچ تھا، گرفتا رنہ ہوتا تو ایک ایک کرکے سارے خاندان کو ختم کر دیتا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے،اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
Rawat: (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, October 2022)—In the limits of Pir Wadhai police station of Rawalpindi, the drop scene of the murder of 3 close brothers in 11 years, 3 accused including the mastermind were arrested.
According to the police, the three brothers were killed to grab the property, the mastermind accused Javed Ikram was the tenant of the deceased for 30 years.
Police say that the accused killed 2 close brothers in a planned shooting in two months.
One brother Sajid killed on July 18, another brother Majid on September 27, the mastermind accused was arrested during the investigation of Majid’s murder.
The police said that the accused Javed killed the deceased Sajid and Majid’s elder brother Arshad in Islamabad in 2020.
The accused made one of the deceased’s brothers, Wajid, disappear after intoxicating them.
The main accused, Javed, had killed a 17-year-old boy in Pir Wadhai area in 2011.
According to the police, the district court had sentenced accused Javed to death 3 times.
Lahore High Court Rawalpindi Bench had commuted the death sentence of the accused and sentenced him to 9 years imprisonment.