مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27ستمبر2022) سابق ممبران اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ، ووٹروں سپورٹروں سے ملاقات، فوتگی والے گھروں جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی رہنماء غلام مرتضٰی ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون اورکرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کا دورہ اپنے دورے میں انہوں نے ڈیرہ خالصہ میں جاویداقبال کی چچی ساس کی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اس کے بعد سموٹ میں لالہ غلام رسول کے گھر گئے اور ان سے سیاسی گپ شپ کی اس کے بعد ڈھوک مقدم یو سی سموٹ میں فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد جسٹس طارق چوہدری کے گھر ان کے بیٹے علی سے ملاقات کی، بعد ازاں سنمبل میں ملک محمود کی بہو کی وفات پر تعزیت کی پھر میڈم برجیس طاہر صاحبہ نے دھمالی میں ایک ریسیپشن کا اہتمام کر رکھا تھا وہاں پی ٹی آئی کے بہت سے احباب موجود تھے جن سے سیاسی امور پر گپ شپ ہوئی دھمالی میں ہی خالدکے بیٹے کا ولیمہ اٹینڈ کیا اس کے بعد فاروق منہاس آف منیاندہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس کے بعد عظمت محمود ڈھوک قریشیاں میں ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی اس کے بعد بڑوٹہ میں ایک گھر میں فاتحہ خوانی کی اس کے بعد میجر فیاص آف سموٹ سے ملاقات کی انھوں نے دیہی تنظیم میں کارکنان کی حق تلفی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا موقع پر راجہ افتخار ملنگی سینئر نائب صدر یوسی گف، راجہ قیصرجاوید میڈیا ایکٹیویسٹ کلرسیداں این اے 57، راجہ سہیل صابر، راجہ آفتاب، راجہ واجد رزاق، چوہدری وجاہت اسلم، چوھدری راشد کریم، چوہدری روحیل جاوید، چوہدری دائم جاوید و دیگر موجود تھے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 September 2022) Former Members of Assembly Ghulam Murtaza Satti and Colonel Muhammad Shabbir Awan visited the constituency, met with voters and supporters, went to the houses of the deceased and recited Fatiha and expressed condolences to the families.
کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے جامع مسجد مکی میں (محفل ذکرحبیبﷺ) میں موجود شرکاء سے خطاب
Colonel (R) Waseem Ahmad Janjua addressed the participants in Jamia Masjid Makki
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27ستمبر2022) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے جامع مسجد مکی میں (محفل ذکرحبیبﷺ) میں موجود شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ رب العزت کی تمام نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت اور رحمت نبی کریم ﷺ ہیں حضور اکرمﷺ نبیوں، رسولوں اور فرشتوں عَلَیْہِمُ السَّلَام کے لیے رحمت ہیں، دین و دنیا میں رحمت ہیں، جِنّات اور انسانوں کے لیے رحمت ہیں،حیوانات، نباتات اور جمادات کے لیے رحمت ہیں الغرض عالَم میں جتنی چیزیں داخل ہیں، سیّدُ المرسَلینﷺ ان سب کے لیے رحمت ہیں انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺکی رحمت کے لاتعداد گوشے ہیں جن کا احاطہ انسانی عقل نہیں کر سکتی اس رحمت کا دائرہ کار صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ تمام عالمین کو محیط ہے عالم انسانیت، عالم جنات، عالم نباتات، عالم حیوانات، عالم جمادات الغرض ہر عالَم جو ہمارے علم میں ہے اور جو ہمارے علم میں نہیں ہے، آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کاملہ ہی سے فیض پارہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی اللہ اور اس روسولﷺ کے بتائے راستے میں چل کر ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔