DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Nara, Kahuta; The building of BHU Narah Kahuta is incomplete despite the passage of three years

بی ایچ یو نارہ کہوٹہ کی عمارت تین سال گذرنے کے باوجود نامکمل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ10ستمبر2022) بی ایچ یو نارہ کہوٹہ کی عمارت تین سال گذرنے کے باوجود نامکمل، ہسپتال کرائے کی عمارت میں گزشتہ 6 ماہ سے بغیر ڈاکٹر کے ڈسپنسر چلا رہا ہے انتظامیہ اور محکمے کو آگاہ کرنے کے باوجود کام کچھوے کی چال سے بھی سست ہورہا ہے، ٹھیکیدار کو مارچ 2022میں کام ایک ماہ مکمل کرنے کا نوٹس دیا گیا پھر بھی اس پر عمل نہ ہوا، پانچ یونین کونسلوں کا مرکز اور کہوٹہ کے بعد بڑا کاروباری مرکز نارہ ہے جہاں عوام نجی کلینکس کے ہاتھوں لٹنے پہ مجبور ہیں، بارہا سیاسی قیادت کے وعدوں کے باوجود ایک بنیادی مرکز فعال نہ ہونا ماضی اور حال کی قیادت پہ سوالیہ نشان ہے، عوامی سماجی حلقوں نے ہسپتال جلد مکمل فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Nara Kahuta: (Pothwar.com, 10, September 2022) — BHU Nara Kahuta building is incomplete despite the passage of three years, the hospital has been running dispensers without a doctor for the past 6 months in a rented building.

In spite of informing, the work is getting slow even with the turtle’s trick, the contractor was given a one-month notice to complete the work in March 2022 but it was not implemented.

The people are forced to rely on private clinics, despite the repeated promises of the political leadership, the non-operation of a primary center is a question mark on the leadership of the past and present, public social circles have demanded that the hospital be fully operational as soon as possible.

ٹیچر محمد فاروق ریٹائرڈ ہو گئے، ڈپٹی ڈی ای او یوسف جاوید غفاری سمیت دیگر ٹیچرز الوداع کیا۔

Teacher Muhammad Farooq retired, Deputy DEO Yusuf Javed Ghafari and other teachers bid farewell

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ10ستمبر2022)
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بند یوسی لہڑی تحصیل کہوٹہ کے انتہائی قابل اور محنتی ٹیچر محمد فاروق ریٹائرڈ ہوئے انکے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی کا اہتما م کیا گیا جس میں مہمان خصوصی یوسف جاوید غفاری ڈپٹی ڈی ای او تھے دیگر مہمان گرامی میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آ فیسرز ماجد علی ہاشمی اور راجہ اظہر محمود جنجوعہ،راجہ تیمور اخترجنجوعہ نائب صدر پنجاب ٹیچرزیونین ضلع راولپنڈی،حامد رضا ہاشمی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نارہ،،محمد شاہنواز ہیڈ ماسٹر ہائی سکول لہڑی،پی ٹی یو کہوٹہ جنوبی کے عہدیداران، گردونواح سکولوں کے سربراہان و سٹاف اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے فاروق کی خدمات پر خراجِ تحسین اور ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی اور ہیڈ ماسٹر سکول ہذا محمد رمضان کیانی کو بہترین پروگرام کرانے پر سراہااختتام پر تحائف پیش کیے گئے اور ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن دو منشیات فروشوں سے شراب برآمد

SHO police station Kahuta Syed Shahid Geelani strict action against drug dealers Liquor was recovered from two drug dealers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ10ستمبر2022)
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن دو منشیات فروشوں سے شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا عوامی حلقوں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی اور ان کی ٹیم کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی خصوصی ہدائت ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 2ملزمان گرفتار، 200بوتل اور 10لیٹر شراب برآمدانہوں نے زاہدنامی شخص سے 200بوتل شراب جبکہ احتشام سے 10 لیٹر شراب برآمدہوئی،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائے گا،ایس ایچ اوایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی کہوٹہ پولیس کو شاباش،منشیات اور شراب کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button