کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11جون2022)—کلرسیداں میں اہلسنت و الجماعت سمیت تمام مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کے لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد بی جے پی کے عہدیداروں کی جانب سے نبی کریم ﷺکے بارے میں گستاخانہ بیان کیخلاف ریلی نکالی جو مرید چوک سے شروع ہوکر چوآ روڈ سے ہوتی ہوئی اسپورٹس گراؤنڈ میں اختتام پذیرہوئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور انڈیاکے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے،ریلی میں مولانا قاسم الحق چلاسی،سیلم ربانی، علامہ زاہد یوسف،راجہ ازرم حمید سیالوی، علامہ نسیم شوکت،سید حامد علی شاہ،سید زبیر علی شاہ، سردار وسیم، ظہیر الدین بابر، چوہدری ظہیر سلطان، محمد اعجاز بٹ، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، سید طاہر عباس شاہ، عاطف اعجاز بٹ،ملک ندیم،اظہر محمود بھٹی،انجنیئر راجہ نزاکت سمیت تاجروں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی اور راستے میں تاجروں کی جانب سے میٹھے اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگا رکھی تھیں۔مفتی سلیم محمود ربانی،مفتی زاھد یوسف،راجہ ازرم حمید سیالوی،مولانا قاسم الحق، سید حامد علی شاہ،علامہ نسیم شوکت، شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز بٹ نے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کفارنے مسلمانوں کے ایمان کوایک بار پھر للکارا ہے ایسی گستاخیاں نہ پہلے قابل برداشت تھیں اور نہ ہی اب برداشت کریں گے۔پوری دنیا کے مسلمانوں کویک جان یک زبان ہوکر انڈیا کا بائیکاٹ کرنا ہوگااور انڈین پروڈکٹس کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔ہندو ملعونہ کی جانب سے ناموس رسالت پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا عالمی قوتوں کو بی جیپی کے رہنماؤں کو لگام دینی چاہیے۔مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا انتہائی شرمناک عمل ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈین سفیر کو ملک سے نکال باہر کریں ریلی میں انڈین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 11 June 2022) * In Kallar Syedan, people of all religious parties and schools of thought, including Ahl-e-Sunnat and Jamaat, rallied after Friday prayers against the blasphemous statement made by BJP led Hindu nationalist officials about the Holy Prophet. The rally started from Mureed Chowk and ended at the Sports Ground on Choa Road. The participants of the rally were holding flags and placards in their hands and were chanting slogans against India. Allama Zahid Yusuf, Raja Azram Hameed Sialvi, Allama Naseem Shaukat, Syed Hamid Ali Shah, Syed Zubair Ali Shah, Sardar Wasim, Zaheer-ud-Din Babar, Chaudhry Zaheer Sultan, Muhammad Ejaz Butt, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mahmood, Syed Tahir Abbas Shah Atif Ejaz Butt, Malik Nadeem, Azhar Mehmood Bhatti, Engineer Raja Nazakat and other esteemed traders of the area participated in large numbers. Mufti Saleem Mahmood Rabbani, Mufti Zahid Yousuf, Raja Azram Hameed Sialvi, Maulana Qasim ul Haq, Syed Hamid Ali Shah, Allama Naseem Shaukat, Sheikh Hassan Riaz, Atif Ijaz Butt while addressing the participants of the rally said that infidels have once again challenged the faith of Muslims. Such insults were not tolerated before and will not be tolerated now. The attack on the Holy Prophet (PBUH) is the worst form of terrorism. The protection of the Holy Prophet (PBUH) will not be compromised. The world powers must restrain the BJP leaders. It is a shameful act to hurt the religious sentiments of the people.
پنجاب حکومت کی ہدایات پر کلرسیداں انتظامیہ کی تاجرتنظیموں اور کھاد ڈیلروں سے اجلاس میں سرکاری نرخ ناموں کی سختی سے پابندی کرنے کا فیصلہ
Punjab government decides to strictly ban official tariffs in meeting with trade associations and fertilizer dealers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11جون2022)—پنجاب حکومت کی ہدایات پر کلرسیداں انتظامیہ کی تاجرتنظیموں اور کھاد ڈیلروں سے اجلاس میں سرکاری نرخ ناموں کی سختی سے پابندی کرنے کا فیصلہ،اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے کی۔جس میں انجمن تاجران کے مختلف عہدیداران راجہ ظفر محمود،حاجی ریاست حسین،زین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد،حاجی عبدالشکور،چوہدری نعیم بنارس، ضیارب حسین منہاس،چوہدری طارق تاج کے علاؤہ کھاد ڈیلروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے اشیائے روزمرہ اور کھاد کی فروخت میں ناجائز منافع خوری کو روکنے کا سختی سے فیصلہ کیا ہے دوکاندار نہ صرف نرخ نامہ کی فہرست نمایاں آویزاں کریں گے بلکہ اب انہیں اپنی دکانوں پر نرخ ناموں پر مشتمل پینا فلیکس بھی فوری آویزاں کرنا ہوں گے۔ ریٹ لسٹ پر ہرگز رعائیت نہیں دی جائے گی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیئے کلرسیداں کے پانچ پرائس مجسٹریٹس کو خصوصی ہدایات دے دی گئی ہیں یہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کریں گے۔اے سی کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان،راجہ عامر مسعود،صاحبزادہ عمران اختر،ڈاکٹر بشارت محمود اعوان،منصور احمد مرزا کلرسیداں شہر میں کاروائی کریں گے۔شاہ باغ میں ڈاکٹر بشارت محمود اعوان، چوکنڈوری میں راجہ عامر مسعود،چوآ خالصہ میں منصور احمد مرزا،دوبیرن کلاں میں صاحب زادہ عمران اختر پرائس مجسٹریٹ کے فرائض سرانجام دیں گے کھاد ڈیلروں سے بھی کہا گیا کہ وہ نہ صرف ریٹ لسٹ آویزاں کریں گے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنائیں گے۔ کھاد ڈیلروں کو ایس او پی کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت نے یوریا کے نرخ 1850 روپے فی بوری مقرر کیئے ہیں اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ڈیلر کھاد کی فروخت شب آٹھ بجے کے بعد نہیں کرسکیں گے۔کسانوں کو کیش میمو کی پابندی کروائی جائے گی کسانوں کو کھاد کی فروخت کے وقت کسی قسم کی ٹائی آپ شرط عائد نہیں کی جاسکے گی ان کے رجسٹرڈ کی کسی بھی وقت جانچ پڑتال کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی آئی نے ایوان سے باہر جا کر بڑی سیاسی غلطی کی
PTI made a big political mistake by going out of the house
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11جون2022)—مقامی حلقوں نے کئی دھائیوں بعد وفاقی بجٹ کے روز پرامن اور شور شرابے سے محفوظ ماحول کو پی ٹی آئی کی سیاسی غفلت لاپروائی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ پی ٹی آئی نے ایوان سے باہر جا کر بڑی سیاسی غلطی کی جس کی اسے بھاری قیمت بھی ادا کرنی ہو گی۔ پی ٹی آئی اجتماعی استعفوں کے ساتھ ایوان سے باہر آ گئی تنخوائیں اور الاونسز بھی وصول کیئے جا رہے ہیں مگر ایوان میں جانے سے مسلسل گریز کیا جا رہا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو تصدیق کے لیئے طلب کیا جا رھا ہے یہ وہاں بھی نہیں جا رہے جس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ آج حکومتی صفوں میں ہی حزب اقتدار و حزب اختلاف کی تقسیم کر لی گئی ہے۔ایوان میں اپوزیشن حزب اقتدار سے مکمل تعاون اور اظہار یک جہتی کرتی ہے یہی وجہ ہے مفتاح اسماعیل نے بڑے سکون کے ساتھ ایک مبلغ کے انداز میں وفاقی بجٹ ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر روائیتی ہنگامہ آرائی سے ایوان محفوظ رہا اور اپوزیشن حکومت کی سہولت کار بنی رہی۔
باسی قیمہ فروخت کرنے پر حمزہ بریانی فاسٹ فوڈ سیل
Hamza Biryani fast food sale on stale price
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11جون2022)—باسی قیمہ فروخت کرنے پر حمزہ بریانی فاسٹ فوڈ سیل،بلدیہ کلر سیداں کے دو اہلکار قیمہ کھانے پر ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے سب انجنیئرحسنین اور ڈرائیور راشد محمود دن کا کھانا کھانے مین چوک کلر سیداں حمزہ بریانی فاسٹ فوڈ پر گئے اور وہاں قیمہ کھاتے ہی راشد محمود کی حالت خراب ہو گئی۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹ / چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کو اس صورت حال سے آگاہ کیا جن کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار اپنی ٹیم حافظ عمران سینٹری انسپکٹر اور واجد حسین سینٹری پٹرول کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے انہوں نے باسی قیمہ کو تلف کردیا اور دوکان کو سیل کردیا گیا۔
دربار حسینی دھمالی کے سجادہ نشین سائیں امجد حسین کی والدہ محترمہ کی دعاے چہلم جمعہ کے روز گاوں دھمالی میں ادا کی گئی
The prayers of the mother of Sai Amjad Hussain, the Sajjada Nasheen of Darbar Hussaini Dhamali, were offered in village Dhamali on Friday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11جون2022)—دربار حسینی دھمالی کے سجادہ نشین سائیں امجد حسین کی والدہ محترمہ کی دعاے چہلم جمعہ کے روز گاوں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں پیر سید خضرحسین شاہ کاظمی آف لٹوری سیداں،سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک، راجہ قمر مسعود، سید راحت علی شاہ،چوہدری محمد ایوب،راجہ صفدر کیانی،ظفر عباس مغل،سید سیماب حیدر شاہ،چوہدری محمد ذوالفقار،راجہ آ صف محمودکیانی،راجہ محمد ثقلین، سردارآصف محمود، راجہ طالب پکھڑال سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔