چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنما چودھری محمدعارف آسی نے کہاہے کہ یونین کونسل فیض پورشریف کی تما م رابطہ اور ملحقہ سڑکوں سمیت میرپو ر کوٹلی شاہراہ کھنڈہ موڑ تاپلاک کی حالت نہ گفتہ بہ ہے سڑکیں خسہ حالی کی وجہ سے ناقابل سفرہوگئی ہیں سڑکوں پرجگہ جگہ بڑ ے بڑے گڑھے اورکھڈے پڑچکے ہیں سڑکوں کی بہت ہی خراب حالت کے باعث کئی خطرناک حادثات رونماہوچکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں سڑکوں کی بروقت کوئی دیکھ بھال نہیں کی گئی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ میں روزبروزاضافہ ہورہاہے طویل عرصہ سے رابطہ اور ملحقہ سڑکوں کی مرمت کاقطعاکوئی کا م نہیں ہوا عوام علاقہ سڑکوں کی نہ گفتہ بہ حالت کی وجہ شدیدسفری مشکلات کاشکار ہیں گزشتہ کئی سالوں میں یونین کونسل فیض پورشریف کی کسی بھی رابطہ سڑک کی مرمت کاکوئی کام نہیں ہوااورنہ ہی کوئی نئی سڑک تعمیر ہوئی ہے عوام سخت مایوس ہیں تعمیروترقی کے دعوے بہت کیے گئے مگرعملی طورپرگزشتہ سالوں میں اس یونین کونسل میں رابطہ سڑکوں کی مرمت کا کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا سوائے اس کے کہ کوئی اکادادھورا کام ہواہو کسی بھی رابطہ سڑک کی تعمیرومرمت کاکوئی کام نہیں ہوا اس کی ایک مثال ایک نئی رابطہ سڑک بسمل آبادڈھانگری بہادر کی تعمیر ہے جس کی تعمیر کاکام کئی سالوں سے جاری ہے جس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیرہورہی ہے اس سڑ ک کی تعمیر میں بہت سست روی ہورہی ہے اس علاقہ کے عوام سڑک کی تعمیر میں غیرمعمولی تاخیرکی وجہ سے سخت سفری مشکلات کاشکار ہیں بلکہ سفری عذاب کاشکار ہیں ا س علاقہ میں کوئی متبادل سڑک اورراستہ بھی نہیں ہے یونین کونسل فیض پورشریف کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کی ذمہ دارسابقہ حکومت ہے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے موجودہ حکومت سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عوام کی حالت زار ؛پرترس کرے اورمرحلہ وار رابطہ سڑکوں کی مرمت کروائے اوربسمل آباد رابطہ سڑک کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کا نوٹس لے اوراس سڑک کی تعمیر میں ہونے والی غیر معمولی تاخیر کا ازالہ بھی کروائے اوراس کی تعمیر کاکام فوری طورپر مکمل کروانے کاحکم صادر کرے سڑک کی تعمیر میں ہونے والی غیرمعمولی تاخیر کی تحقیقات بھی کروائی جائے انہوں نے ان خیالات کاا ظہار صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں موسم گرما میں ہونے والی بے تحاشا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تارکین وطن کے بچے اپنے وطن آنے میں دلچسپی نہیں لیتے کیونکہ کہ وہ بجلی کے زیادہ دیرتک غائب رہنے کی وجہ سے شدیدگرمی برداشت نہیں کرسکتے اورپھراد ھر کارخ کرناگوارانہیں کرتے سازگار ماحول بہت ان کے لئے بہت ہی ضروری ہے حکومت پاکستان کوبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے فوری طورپراقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تارکین وطن کی اولادیں اپنے وطن میں آنے میں دلچسپی کامظاہرہ کریں اورملک کوزرمبادلہ کاناقابل تلافی نقصان کااندیشہ نہ ہوحکومتیں اس سلسلہ میں ضروری ہوم ورک کریں تاکہ تارکین وطن کااعتماد بحال ہواوروہ اپنے وطن میں جوق درجوق آناپسندکریں
Related Articles
Kallar Syedan: Concrete Shoulders Approved from Sardar Market to Morra Vaince: A Step Forward in Local Infrastructure Development
38 minutes ago
Gujar Khan: Local Leaders Urged to Address Sewerage Issues in Union Council Korri Dolal, Cheahran
39 minutes ago