لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،28دسمبر2021ء)—جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن کے مہتمم علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی آف گوجرخان نے خطبہ جمعہ پر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناج کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم مسلمانوں کے وہ عظیم قائد تھے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا اور آج یہی پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں اور مظلوم لوگوں کی پناہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں اسلام کی سربلندی کے لئے اور ناموسِ رسالت کیلئے مسلمان یکجا ہیں، ہمیں قائداعظم کے پاکستان کے پاکستان کی حفاظت کرنا ہوگی، اپنی اور غیروں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، اس بابت بیرون ممالک میں آباد پاکستانی کمیونٹی پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، انہوں نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو یوم قائداعظم اور کرسچن برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج متعصب نریندرمودی کے دور میں مذہبی جنونیت کو فروغ دینے کے لیے مذہب کے نام پر کنونشن منعقد کیے جا رہے ہیں اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں اور مذاہب کو بالخصوص مسلمانوں پر بھارت کے اندر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی دس دن کے لئے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جمعہ کی شام سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق لوٹن نارتھ کی ممبر پارلیمنٹ سارہ اووین نے ان سے ایک ملاقات کی ہے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر لیبر پارٹی کے عقیل قادری بھی موجود تھے۔علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے سارہ اووین کو بے خانماں افراد اور عقائد کا لیبر پارٹی کا شیڈو وزیر بننے کا خیر مقدم بھی کیا۔
London ( Pothwar.com, Muhammad Naseer Raja, 28 December 2021) * Allama Qazi Abdul Aziz Chishti of Gujar Khan and of of Jamima Islamia Ghousia Trust Luton, in his Friday sermon paying homage to the founder of Pakistan Hazrat Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah said that Quaid-e-Azam Muslims He was the great leader under whose enthusiastic leadership Pakistan came into being and today this Pakistan is the refuge of Muslims and oppressed people all over the world.
He said that Pakistan is the only country out of 57 Islamic countries where Muslims are united for the glory of Islam and for the honor of Prophethood. We have to protect the Pakistan of Quaid-e-Azam’s Pakistan He also congratulated the Pakistani community on the occasion of Quaid-e-Azam Day and the Christian community on the occasion of Christmas.
He further said that today in the era of fanatic Narendra Modi, conventions are being held in the name of religion to promote religious fanaticism and life expectancy of Muslims and other minority communities and religions especially Muslims has been restricted inside India.
Hindu vigilante groups disrupted Christmas celebrations in parts of the country this year, protesting outside religious gatherings, and vandalising a church in northern India.
Meanwhile, Allama Qazi Abdul Aziz Chishti left for Saudi Arabia on Friday evening to perform Umrah for ten days. In addition, according to a press release issued by Allama Qazi Abdul Aziz Chishti, Luton North MP Sarah Owen had a meeting with him and discussed various issues. Aqeel Qadri of Labour Party was also present on the occasion. Allama Qazi Abdul Aziz Chishti also welcomed Sarah Owen to become the shadow minister of Labour Party .