کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10دسمبر2021)—ایکسیئن روات میاں محمد اصغرنے جان لیوا حادثات سے بچنے کیلئے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی تعمیرات سے قبل چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی تاروں کو ہٹانے کیلئے قریبی آئیسکو دفاتر سے رابطہ کریں۔انہوں نے جمعرات کے روز کلر سیداں کے دورہ کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں اور چوآ خالصہ سب ڈویژنل میں بجلی کے موجودہ لوڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے بیشتر ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ تمام فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں بجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹانے اور انہیں معیار کے مطابق اونچا کرنے کے اقدامات کریں۔ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژن آفیسر حادثے کا ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لائنوں کی سالانہ مینٹینس کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کی میں خود بھی نگرانی کر رہا ہوں تا ہم امید ہے کہ جنوری تک مینٹی نینس کے اس عمل کو مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں اور چوآ خالصہ میں مجوعی طور پر 70 کے قریب پرانے ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کیا گیا ہے
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 10, 2021) * Mian Muhammad Asghar has appealed to consumers to remove the wires passing through the roofs before constructing their houses to avoid fatal accidents. Contact local IESCO offices. He told local journalists on his visit to Kallar Syedan on Thursday that most of the transformers in Kallar Syedan and Choa Khalsa subdivisions have been upgraded keeping in view the current load of electricity. All the field officers have been directed to take steps to remove the hanging wires in their respective areas and raise them as per the standards. In case of any untoward incident, the concerned sub-divisional officer would be responsible for the accident. He said that the process of annual maintenance of the lines is in full swing which I am personally supervising but we hope that this process of maintenance will be completed by January. He said that In total, about 70 old transformers have been upgraded in Kallar and Choa Khalsa.
ملک کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالنے کا واحد حل فری ایند فیئر الیکشن ہے ,چوہدری محمد ریاض
The only solution to get the country out of the current situation is free and fair elections, Chaudhry Muhammad Riaz
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10دسمبر2021)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ جب ملک کو آئین سے ماورا چلایا جائے اور الیکشن چوری کرکے نااہل لوگوں کو اقتدار کی مسند پر بٹھایا جائے تو ملک کے حالات ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے آج کل پاکستان کے ہیں۔انہوں نے کلرسیداں کے قریب سہوٹ حیال میں نمبردار اسد عزیز کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت نوازشریف کا راستہ روک کر ملکی ترقی کا پہیہ روکا گیا نوزشریف پر کرپشن ثابت نہ ہو سکی تو انہیں اقامے پر نااہل قرار دے کر ہمارا الیکشن چرایا گیا اور جن کو اقتدار میں لایا گیا انہوں نے ملکی معیثت کا بیڑہ ڈبو دیا ہے۔عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں اس پر بھاری ٹیکس نافذ کرکے اسے اپنے آمدنی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں محسن کشی عام ہے قائد اعظم،لیاقت علی خان اور دیگر کو شہید کیا گیا نوازشریف کو سزا دلوانیوالے آج ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالنے کا واحد حل فری ایند فیئر الیکشن ہے
ٹریکٹر بلیڈ سے فصل تباہ کر کے اس پر قبضہ کی کوشش کرنے اور چھت پر چڑھ کر ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج
A case has been registered against three persons for trying to seize land and by destroying crops with a tractor blade and intimidating by firing on the roof
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10دسمبر2021)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملکیتی مقبوضہ اراضی پر ٹریکٹر بلیڈ سے فصل تباہ کر کے اس پر قبضہ کی کوشش کرنے اور چھت پر چڑھ کر ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔راجہ ہارون جاوید سکنہ مہیرہ سنگال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ 24 سال سے اٹلی میں مقیم ہوں۔موضع مہیرہ سنگال میں میری آراضی ہے جو کہ میری ملکیتی و مقبوضہ ہے۔میں ان دنوں چھٹی لے کر پاکستان آیا ہوا ہوں اور آج سے ایک ماہ قبل میں اپنی ملکیتی و مقبوضہ زرعی اراضی واقع مہیرا سنگال میں گندم کی فصل بیجی تھی جو اب اگی ہوئی تھی جسے گزشتہ روز عشاء کی نماز کے وقت مسمیان منصور احمد،حارث اور حسنات نے باہم صلاح مشورہ ہو کر میری ملکیتی زمین پر ٹریکٹر کے بلیڈ مار کر میری کاشت شدہ گندم کو تباہ کر دیا اور زمین کی تمام سطح کی حالت خراب کر دی۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10دسمبر2021)— کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ممبر پنجاب بار کونسلز چوہدری آصف لکھن، ملک اسرار ایڈووکیٹ، سول جج محمد اسلام چوہدری،محمد عابد،چوہدری خضران،چوہدری جابر عباس،سردار صلاح الدین احمد،ملک عنصر خان، وقار قریشی،حامد شاہ،زاہد مرزا،تنویر شیرازی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ بدر منیر،ملک عنصر خان،صبور احمد،حاجی ابرار،احسان الحق قریشی،ماسٹر منظور کیانی نے ان کی رہائشی گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔