DailyNews

PM Farooq Haider congratulated on his victory

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور کابینہ کو مبارک باد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
وزیراعظم آزادکشمیر کا آئینی ترامیم دوتہائی اکثریت سے کامیابی پر وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں وزیر اعظم آزادکشمیر فاروق حیدرخان کی محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سب سے بڑھ کرسابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بہت بڑا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کے مطالبات کو درست تصور کرتے ہوئے ۔اپنی ذاتی خواہشات کو آزادکشمیر کے عوام کی اجتماعتی خواہشات اور حقوق کے لیے قربان کیا یہ اعزاز مسلم لیگ ن کو ہی جاتا ہے۔اب ہم نے آزادکشمیر کو خوشحال بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردارادا کریں گے یہ مسلم لیگ ن اورپارلیمانی پارٹی کابینہ کی کاوشوں کا ثمر ہے ان خیالات کا اظہار ایڈ منسٹر یٹر ساجد نذیز نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا ایکٹ 74کی ترامیم سے کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ مضبوط ہوگا مزید انہو ں نے کہا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان آئینی ترامیم سے پاکستان کے تعلقا ت مزید مضبوط اور مستحکم ہو نگے دیرینہ کی مطالبات پر قائد نو از شریف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کی حکومت کا شکریہ ادا کرتاہوں انہوں نے کہا مثبت کاموں میں اپوزیشن ہمارا ساتھ دے۔ آج آزاد خطہ کے اندر مسلم لیگ ن کی حکو مت نے تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کارکنوں کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھااور آئندہ بھی رکھیں گے آ ج کا رکنوں کے کام برابری کی سطح پر کروا رہے ہیں اللہ پاک نے موقع دیا ہے انشا ء اللہ بھرپور خد مت کرینگے مسلم لیگ ن کی الزام تراشی کر نے والے اپنی گریبانوں میں جھانکے اور دیکھیں کس نے تعمیر و ترقی کا جال بچھایا میں اپنے محبوب قائد وزیر حکو مت کے ویژن کے مطا بق بلدیہ کی حدود میں عوامی دیرینہ مطالبات چھوٹی مو ٹی نالیوں گلیوں کا کام شروع کر رکھا ہے اب عوامی دور شروع ہو چکا ہے ڈڈیال کے مسائل انشا ء اللہ جڑ سے اُکھا ڑ پھینکے گے۔

یونین کونسل کھٹاڑ ڈلاور خان مسلم لیگ ن کے راہنما رانا ذوالفقار علی نے صحافیوں گفتگو

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
پاکستان میں آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گئی میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ کی ہی حکومت ہو گئی ان خیالات کا یونین کونسل کھٹاڑ ڈلاور خان رانا ذوالفقار علی نے صحافیوں گفتگو کرتے ہو ں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ازاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں ترقیات کام کیا ہیں انہوں نے کہا 25جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا صفایا کر دیا جائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کے کئے کارنامہ انجام دیے ہیں رانا ذوالفقار نے کہا سابق دور حکومت پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈڈیال سے دھان گلی تک کوئی کام نہیں موجودہ حکومت دھان گلی سے ڈڈیال تک مکمل ہو چکا ہے ڈڈیال سے سیاکھ اور ڈڈیال سے پلاک تک جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے صوبے میں جو کام کئے وہ بھی عوام کے سامنے ہیں انشاء اللہ 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہو گا 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button