London; High Commission held Virtual Open court session (Khuli Katchehry) with Pakistani Community in the UK
پاکستان ہائی کمیشن نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
لندن؛نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ …پاکستان ہائی کمیشن نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ہائی کمشنر معظم احمد خان نے گزشتہ روز پہلی ورچوئل کچہری میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈیاسپورا سے وسیع تر معاملات پر بات چیت کی۔ یہ ایونٹ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے ایریاز میں پبلک سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس آن لائن ایونٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ایونٹ کے شرکاء کو مشن اور اس کے قونصل خانوں کی مستقل کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا جو وہ خاص طور پر کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے دوران کمیونٹی کو موثر مربوط انداز میں فراہم کر رہے ہیں۔
London; High Commissioner Moazzam Ahmad Khan held the first Virtual open court session and interacted with the diaspora members on a wide range of issues related to the community. The event was organized in line with the vision of the Prime Minister of Pakistan to ensure efficient public service delivery to the Pakistan diaspora abroad. A large number of community members from various walks of life attended the online event.
In his remarks, the High Commissioner said that the welfare of the community is one of the top priorities of the Government of Pakistan. He briefed the attendees about the continued efforts of the Mission and its Consulates to provide efficient and seamless consular services to the community, especially during the ongoing COVID-19 pandemic.