DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Brother and sister killed in a fatal accident on Kahuta Pindi road near Chakkian Gehar

کہوٹہ پنڈی روڈ چکیاں گہرکے مقام پر ہولناک ٹریفک حادثہ حافظ قرآن بھائی اپنے چھوٹی بہن کے ہمراہ جان بحق۔ دو نوں سگے بہن بھائی کی نماز جنازہ کہوٹہ محلہ والا قبرستان میں ادا کر دی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پنڈی روڈ چکیاں گہرکے مقام پر ہولناک ٹریفک حادثہ حافظ قرآن بھائی اپنے چھوٹی بہن کے ہمراہ جان بحق۔ دو نوں سگے بہن بھائی کی نماز جنازہ کہوٹہ محلہ والا قبرستان میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چکیاں گہر کے مقام پر حوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں دو سگے بہن بھائی حافظ وقار سعید جو تقریبا 25 سال کا تھا وہ اور اسکی 13 سالہ بہن 9th کلاس کی طالب علم تھی جانبحق ہو گے حافظ وقار سعید کے والد نے بتایا کہ تین بھائیوں کی اکلوتی بہن جسکی ہر ضد وقار پوری کرتا تھا اسکی خواہش کو پورا کرنے خریداری کی غرض سے راولپنڈی لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا۔ حافظ وقار سعید ملنسار حقوق اللہ اور حقوق العباد کا پابند تھا آج ہر آنکھ آشکار تھی جنازے میں عوام کا ہجوم تھا ہر زبان میں کلمہ کا ذکر جاری تھا اس دکھ بھری کیفت نے ہر شخص کو آبدیدہ کر دیا۔شاپنگ کی غرض سے راولپنڈی جانے والے بہن بھائی کفن میں لپٹے جب گھر پہنچے تو کہرام مچ گیا۔

Kahuta; Hafiz Waqar Saeed along with his younger sister were killed in a horrific traffic accident at Kahuta Pindi Road. Funeral prayers of two siblings were offered at Kahuta Mohalla Wala Cemetery. Thousands of people attended the funeral prayers. Saeed, who was about 25 years old, and his 13-year-old sister, a 9th grader were both killed in horrific accident, the pair were on their way to Rawalpindi when he the traffic accident happened.

معروف صحافی وصدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر(مرحوم)کو ہم سے بچھڑے انکو دو سال بیت گے

2nd death anniversary of journalist and president of Press Club Kahuta Late Haji Raja Gulshan Zamir observed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف صحافی وصدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر(مرحوم)کو ہم سے بچھڑے انکو دو سال بیت گے مگر وہ آج بھی عوام علاقہ کے دلوں میں راج کرتے ہیں حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم ایک دیانتدار ملنسار اور لوگوں کو جوڑنے والی شخصیت تھے انھوں نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی اور کسی بھی ناگہانی صورت حال میں وہ صف اول میں ہوتے تھے راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے ہمیشہ حق و سچ بات کی چاہے کوئی ناراض ہی کیوں نہ ہو وہ ایک سماجی شخصیت تھی سوشل ویلفئیر دیہی کونسل کے صدر بھی رہے جبکہ انھوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی اور مظلوم کی آواز بنے نہ صرف تحصیل زکواۃ چیئر مین رہے بلکہ انکی ایمانداری اور صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انکو ضلع راولپنڈی کا چیئر مین بھی بنایا گیا حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے صحافتی میدان میں بے شمار شہرت پائی تحصیل کہوٹہ کی سپماندگی کے حوالے سے پمیشہ آواز بلند کی انھوں نے ہمیشہ صاف ستھری صحافت کو فورغ دیا نہ صرف25سال تک بحثیت صدر پریس کلب کہوٹہ کام کیا بلکہ ڈویشن بھر کے صحافیوں کی بھی نمائندگی کااعزاز حاصل رہا وہ ایک سچے عاشق رسول ﷺ بھی تھے تحریک ختم نبوت کے موقع پر بھی صف اول پر نظر آتے تھے کہوٹہ شہر کے امن کو برقرار رکھن کے لیے وہ امن کمیٹی کے ممبر بھی رہے صحت تعلیم و دیگر مسائل کے حوالے سے حکومت وقت سے کھل کر بات کی راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے اس دور میں صحافت کا آغاز کیا جس وقت صرف بابائے صحافت صوفی محمد ایوب ہی ہوا کرتے تھے اس کے بعد اس قافلے میں سابق چیف آفیسر اور سنیئر صحافی حاجی عبدالریشد اور اصغر حسین کیانی بھی شامل ہوئے اور صحافتی خدمات سر انجام دیتے رہے تا حیات سرپرست اعلیٰ ڈویژنل یونین آف جرنالسٹ صوفی محمد ایوب مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی صحافتی خدمات کو آگے بڑھانے کے لیے آج انکے ہاتھوں کا لگایا ہوا پودا پریس کلب کہوٹہ کی صورت میں بڑ ے احسن انداز میں انکے مشن کو جاری رکھ ے ہوئے ہے آج حاجی راجہ گلشن ضمیر کی دوسری برسی کے موقع پران کے صاحبزادے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیراور تمام عہدیدران نے اس عہد کا اظہار کیا کہ ہمیشہ انکے نقش و قدم پر چلتے ہوئے مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیں گے۔

معروف ن لیگی رہنماء غلام مصطفی مغل اور خرم رشیدنے کہا کہ انشاء اللہ کل 5فروری یوم کشمیرجوش و خروش کے ساتھ مناہیں گئے

Leading PML-N leaders Ghulam Mustafa Mughal and Khurram Rashid said that inshallah Kashmir Day will be celebrated with enthusiasm on February 5.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف ن لیگی رہنماء غلام مصطفی مغل اور خرم رشیدنے کہا کہ انشاء اللہ کل 5فروری یوم کشمیرجوش و خروش کے ساتھ مناہیں گئے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر اور پاکستان دو جسم اور ایک جان ہیں انشاء اللہ بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا ان خیالات کا اظہارصدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات جناب غلام مصطفیٰ مغل اورنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت خرم رشیدجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ام القونین نے 5فروری یوم کشمیرکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کل یوم کشمیر کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرع تحصیل کہوٹہ سے سیاسی سماجی شخصیات عوام علاقہ کی بڑ ی تعداد ہولاڑ اور آزاد پتن کے مقام پر جا کر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زجیر بنا کر اظہار یکجہتی کریں ہولاڑ پل پر کوٹلی سہسہ اور دیگر علاقوں سے کشمیری جمع ہونگے اور آزاد کشمیر اور پاکستانی عوام ملکر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے جبکہ سکولوں کے بچے بھی خصوصی شرکت کریں گے آزاد پتن اور ہولاڑ کے مقام پر احتجاجی جلسے بھی ہونگے جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے سیاسی قائدین مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

سید ذوالفقار علی نقوی کی اہلیہ محترمہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گھرانگ سیداں ڈیرہ مشتا ق شاہ میں ادا کیا گیا

Syed Zulfiqar Ali Naqvi’s wife passed away. Funeral prayers were offered in native village Gharang Syedan Dera Mushtaq Shah.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ کے بھتیجے اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی کے بھائی سید ذوالفقار علی نقوی کی اہلیہ محترمہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گھرانگ سیداں ڈیرہ مشتا ق شاہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، راجہ فیصل آف نوگران، راجہ ابرار آف نوگراں، حاجی غضنفر علی،سید زوار شاہ،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button