DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; President Press Club Kahuta Imran Zamir dissolved the body of Press Club Kahuta and announced formal elections.

صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے پریس کلب کہوٹہ کی باڈی تحلیل کر کے باضابطہ الیکشن کا اعلان کر دیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے پریس کلب کہوٹہ کی باڈی تحلیل کر کے باضابطہ الیکشن کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ سنیئر صحافی حاجی عبدالرشید ہونگے۔ جبکہ الیکشن (24) جنوری 2021بروز اتوارشام 5بجے پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کہوٹہ کے آفس میں ہونگے۔ پریس کلب کہوٹہ کے ممبران میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مخلص، محنتی صحافیوں کو پلیٹ فارم مہیا کیاجائے گا۔ صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے ممبران کی مشاورت سے پریس کلب کہوٹہ کی باڈی تحلیل کرتے ہوئے سال 2021کے لیئے باضابطہ الیکشن کا اعلان کیا اور کہا کہ پریس کلب کہوٹہ ایک رجسٹرڈ اور عرصہ (25) سال سے تحصیل کہوٹہ میں علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حق و سچ کی صدابلند کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہدے کی لالچ کی بجائے کام کرنے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ صحافی محمد ایوب صوفی اور راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پریس کلب کہوٹہ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

Kahuta; President Press Club Kahuta Imran Zamir dissolved the body of Press Club Kahuta and announced formal elections. Chairman Election Board will be senior journalist Haji Abdul Rashid. The election will be held on Sunday, January 24, 2021 at 5 pm in the office of Press Club Kahuta Registered Kahuta. Along with the increase in the members of Press Club Kahuta, a platform will be provided to sincere, hardworking journalists. President Press Club Kahuta Imran Zamir dissolved the body of Press Club Kahuta in consultation with the members and announced formal elections for the year 2021 and said that Press Club Kahuta has been registered for a period of 25 years to highlight regional issues in Tehsil Kahuta. At the same time, he is raising the voice of truth. He added that working journalists would be encouraged instead of greed for position. He said that Kahuta Press Club would continue its services while continuing the mission of veteran journalists Muhammad Ayub Sufi and late Raja Gulshan Zameer.

کہوٹہ میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اور تعلیمی اداروں سے طلباء و طالبات والدین پریشان

Students and parents disturbed by illegal and unregistered private schools and educational institutions in Kahuta

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
کہوٹہ میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اور تعلیمی اداروں سے طلباء و طالبات والدین پریشان۔ دکان نما کمروں، پولٹری فارمز اور گھروں میں تعلیمی ادارے سر عام کھل گئے۔ نہ کھیلوں کے میدان اور نہ ہی سائنس لیبارٹریاں ہیں۔ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم کے افسران اور انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں نے لوٹ ما ر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ان تعلیمی اداروں کے پاس نہ تو گراؤنڈ اور نہ ہی کو ئی لیب موجود ہے۔ بازاروں گلیوں اور محلوں میں دکان نما کمروں اور گھروں کی چھتوں پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بٹھایا جا تا ہے۔محکمہ تعلیم کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کو ئی ایکشن نہ لیا جا رہا ہے۔ جبکہ طلباء طالبات کو ایسے اداروں میں زبردستی بٹھا یا جا تا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کیااستدعا کی ہے۔

راجہ شوکت جاوید کیا نی وفات پا گئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں ٹھنداپانی میں ادا کی گئی۔

Raja Shaukat Javed died. Funeral prayers were offered in his native village Thanda pani.

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے گاؤں ٹھنڈا پانی کی معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ رضوان گل کیانی اور راجہ پرویز کیانی، شمس کیانی اور عمران گل کیانی کے چچا زاد بھائی، حسنین کیانی کے والد اور کامران کیانی (سروٹ) کے سسر راجہ شوکت جاوید کیا نی وفات پا گئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں ٹھنداپانی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیکڑوں کی تعداد میں سابق بلدیاتی اراکیں،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button