DailyNewsGujarKhanHeadline

بیول مشہور قتل کیس کا فیصلہ ہو گیا ، چار بری، ایک کو عمر قید کی سزا

Gujar Khan; Bewal murder case comes to close, 4 set free one given life sentence

بیول مشہور قتل کیس کا فیصلہ ہو گیا ، چار بری، ایک کو عمر قید کی سزا۔
تفصیلات کے مطابق 30جون 2013 ٹکال پل کے قریب زمین کے تنازعہ پر ہونے والے لڑائی جھگڑہ میں فائرنگ کے دوران ایک شخص محمد نواز زخمی ہو گیا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 57دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا ۔ اس مقدمہ میں6افراد کو نامزد کیا گیا جن مین بختاور ، وقاص، عتیق، زاہد، ممریز اور جاوید شامل تھے۔یہ مقدمہ پانچ سال سے سیشن کورٹ میں زیر سماعت تھا، آج مورخہ 30مئی کا مقدمہ کا فیصلہ سیشن کورٹ گوجرخان طارق خورشید خواجہ کی عدالت میں کیا گیا جس میں چار ملزمان عتیق ، زاہد، ممریز اور جاوید کو باعزت بری کر دیا کیا جبکہ بختاور کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اس مقدمہ میں عتیق کی طرف سے عامر شفیق قریشی، زاہد ، ممریز اور جاوید کی طرف سے جلیل الرحمن بھٹی اور بختاور کی طرف سے بشارت اللہ خان وکیل مقرر تھے۔

 

Gujar Khan; One of well publicised murder case has come to close, In 2013 Mohammad Nawaz was murdered near Takal bridge, A case was registered against six people including, Bakhtawar, Waqas, Atiq, Zahid, Mumraiz and Javed.

The case lasted five years and only Bakhtawar was given life sentence for the murder, while the rest were cleared of the murder and were set free.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button