DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Waris Khan police arrest accused involved in murder case

تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار،

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 03دن قبل طلحہ نامی لڑکے کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ وارث خان پولیس کو مقتول کی والدہ نے درخواست دی کہ اُس کے بیٹے طلحہ کو ملزمان حمزہ جبرو، موٹا پٹھان، عثمان عرف ڈینگی، شان عرف بٹانا وغیرہ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے،جس پر وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کیا،سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس پی راول کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ او وارث خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی او رہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 03دن قبل طلحہ نامی لڑکے کو قتل کرنے والے ملزم عثمان عرف ڈینگی کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Rawat; Waris Khan police arrested the accused involved in the murder case. The arrested accused along with other accomplices had shot dead a boy named Talha 03 days ago on a slightly bitter verbal basis. The mother of the deceased requested the Waris Khan police station that her son Talha was fired upon by the accused Hamza Jabro, Mota Pathan, Usman alias Dengi, Shaan alias Batana and others for minor verbal abuse. Waris Khan police registered a case against him. CPO Rawalpindi Ahsan Younis took notice of the incident and gave the task of arresting the accused to SP Rawal. Under the supervision of SP Rawal, SDPO Waris Khan, SHO formed a team comprising Waris Khan and other investigating officers. With the help of modern technology and human intelligence, the team arrested Usman alias Dengi, accused of killing a boy named Talha 03 days ago.

شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

CPO Rawalpindi continues to hold open court on a daily basis to resolve the issues of the citizens

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،شہری کی درخواست پرقانونی کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ اوصدر واہ کو شوکاز نوٹس جاری،شہری کی درخواست فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے35 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،سی پی اونے شہری کی درخواست پر قانونی کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او صدر واہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور میری طرف سے مارک کردہ درخواستوں پرقانونی کاروائی کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر یقینی بنایا جائے،اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے،سی پی او نے متعلقہ پولیس افسران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

Taxila police arrested m man for abusing a 15-year-old boy

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ لڑکے نے درخواست دی کہ محمد افضل کے ساتھ مزدوری کرتا ہوں، جس نے مجھے پلازے کی تیسری منزل پر کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے 15لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم محمد افضل کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے، خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار،01کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمہ درج

Baroni police station action against drug dealers, seized more than 01 kilograms of marijuana, case

راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار،01کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو100گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

تھانہ صدربیرونی پولیس کی کاروائی،پتنگ فروش گرفتار، 224پتنگیں اور26ڈوریں برآمد،مقدمہ درج

Kite seller arrested, 224 kites and 26 strings recovered, case registered

راولپنڈی:تھانہ صدربیرونی پولیس کی کاروائی،پتنگ فروش گرفتار، 224پتنگیں اور26ڈوریں برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش شہزاد احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 224 پتنگیں اور 26 کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائ

Show More

Related Articles

Back to top button