DailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; Head teacher Mirza Abul Islam given farwell leave at high school, Khadam Abbad

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں مرزا عبدالسلام ہیڈ ماسٹر کے تبادلہ ہو نے پر الوداعی پارٹی کاہتمام کیا گیا

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—-گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں مرزا عبدالسلام ہیڈ ماسٹر کے تبادلہ ہو نے پر الوداعی پارٹی کاہتمام کیا گیا مرزا عبدالسلام صدر معلم کاتبادلہ خادم آباد سے ہائی سکول ہری پور سماہنی میں ہو اہے انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میں سٹاف کی محبت اور مکمل تعاون کو ساری زندگی نہیں بھولوں گا ہمیشہ میرے ہر حکم کی تعمیل کرتے رہے اور مجھے اتنی محبت دی جو کہ میں نہیں بھلاسکوں گا جس طرح سکول کے طلبہ نے مجھے گارڈ آف آنر پیش کیا میں ان بچوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوں میں اہلیان خادم آباد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرے ساتھ تعاون کیا میں پوریت سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میر ے اعزاز میں اعلی ٰ دعوت کا اہتمام کیا محمد منیر سنیئر مدرس نے صدر معلم کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا سنیٹراکاؤنیٹ ندیم کان آفریدی نے تبادلہ ہونے والے صدر معلم کو اگلے سکول میں جاکر حاضر ہو نے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آپ کے ساتھ ہمیشہ رابطہ رہے گا اور جوگام بھی میرے سپرد کریں گے میں بخوبی انجام دوگا پی ٹی آئی گلستاب خان نے خطاب میں زبردست انداز میں صدر معلم کو خراج تحسین پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑ ے احسن انداز میں پیش کئے انہوں نے صدر معلم مرزاعبدالسلام کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ آپ کے ساتھ گزار ہوا ایک ایک لمہ بہت یادہے گا آپ ہمیشہ بھائیوں جیسا رویہ رکھا نصابی اور ہم نصابی سر گرمیوں میں بھر پور تعاون کیا مجھے جب بھی کو ئی مشکل پیش آئی آپ نے مکمل تعاون کیا آپ کی موجودگی میں سکول کی نئی بلڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے میری دعا ہے کہ آپ جہاں پر بھی جائیں ہمیشہ خوش رہیں اور آخر پر محمد عاصم چغتائی نے دعاکروائی

Dadyal, AJK; Farewell party was organized at Government Boys High School Khadam Abbad on the transfer of Mirza Abdul Islam Headmaster, He said I will never forget the full support i had at the school and will cerish it for rest of his life, Mirza Abdul Isalam is transferred to Hari Pur.

چک ہریام پل کی تحریک نہیں رکے گی, راجہ محمد زمان

Chak Hariam movement will not stop, Raja Muhammad Zaman

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر کے بانی رکن و ممبر سینٹرل ایگڑ یکٹو راجہ محمد زمان نے کہا کہ چک ہریام پل کی تحریک نہیں رکے گی ضرور کامیاب ہوگی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور جلد از جلد چک ہریام پل مکمل کریں حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے لوگ اب جاگ اٹھے ہیں ان خیالات کااظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے بے حسی اور عدم دلچسپی کے باعث ایک تو لوگوں کو جو پل کی تعمیر سے سہولیات میسر ہونا تھی نہیں ہورہی دوسرا قومی خزانے سے جو اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں ان کا ضیاء ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلاڈیم کے پیکج میں یہ پل دیاگیا تھا جو پندراں سال سے تصویر بنا ہوا ہے جو حکمرانوں کا منہ چڑھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جو کرپشن اور چوری روکنا چاہتی ہے زرہ اس پر بھی دھیان دے کر معاملہ حل کرے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن یونین کونسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم اور یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ بیگم شمیم اختر ایک بہادر نڈر خاتون تھی ان کی وفات سے جو شریف فیملی کو نقصان پہنچا ہے وہ ناقابل بیان ہے تاہم ان کی وفات سے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنوں کو بھی سخت صدمہ پہنچا ہے اور ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ اور ارفع مقام عطا کرے ان خیالات کااظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نزدیک انسانیت کی کوئی قدر نہیں ان کے دل میں صرف اور صرف انتقام کی آگ بھڑک رہی ہے انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن وزیراعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں کارکردگی کی بنیاد پرواضح اکثریت سے جیت کر دوبارہ حکومت بنائیگی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ااطلاعات چودھری عظیم بخش نے گزشتہ روز فیض پورشریف جاکرمسلم ن لیگ آزادکشمیر کے مرکزی راہنماؤں پروفیسر چودھری محمدگل بہار چودھری محمداسلم آزادکے ماموں زادبھائی اورچودھری فہیم امین کے والدمحترم چودھری محمدامین کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اس موقع پرمسلم ن لیگ یونین کونسل فیض پورشریف کے صدر چودھری بشارت حسین بھی ان کے ہمراہ موجودتھے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنماکرنل (ر)محمدمعروف نے گزشتہ روز فیض پورشریف جاکرمسلم ن لیگ کے مرکزی راہنماؤں پروفیسر چودھری محمدگل بہار چودھری محمداسلم آزادکے ماموں زادبھائی اورچودھری فہیم امین کے والدمحترم چودھری محمدامین کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے بعدازاں انہوں نے چکسواری پریس کلب کے بانی صدر صوفی محمدرشیداحمدکی عیادت کی اس موقع پریس کلب چکسواری کے نائب صدر معظم علی چودھری اورسابق نائب صدر چکسواری پریس کلب چودھر ی اسرار علی بھی موجودتھے

Show More

Related Articles

Back to top button