Kallar Syedan; Businessman from Kallar Robbed by armed robbers in Sihala check post area
کلر سیداں کا تاجر سہالہ چوکی کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں کا تاجر سہالہ چوکی کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔میر حمزہ سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ شام دیگر دو ساتھیوں خرم شہزاد اور علی کے ہمراہ سامان لینے راولپنڈی جا رہا تھا کہ کھٹانہ موڑ(کلر سیداں) سے ایک وائٹ کلر کی ہنڈا سٹی کار نمبری ایل ای ڈی 254نے تعاقب کرتے ہوئے مجھے رکنے کا اشارہ کیا،میں نے گاڑی نہ روکی جس پر انہوں نے اپنی گاڑی کو دوبارہ کراس کر کے ہمیں وائرلیس سیٹ دیکھایا تو ہم نے سرکاری ملازم سمجھ کر گاڑی روک لی اور نیچے اتر آئے جس کے بعد ملزمان کہنے لگے کہ آپ کی گاڑی کا نمبر صحیح نظر نہیں آ رہا کہیں یہ گاڑی چوری کی تو نہیں۔ہم نے گاڑی کے کاغذات دکھائے اور پھر ملزمان نے ہماری تلاشی شروع کر دی،میری جیب سے نکالی گئی تقریبا دو لاکھ روپے کی رقم گن کر پاس رکھ لی اور پوچھا کہ اور کتنی رقم ہے کہیں آپ کوئی واردات تو نہیں کر کے آئے۔گاڑی میں تین افراد سوار تھے جن میں سے ایک کے ہاتھ میں وائرلیس سیٹ تھا۔
Kallar Syedan; Businessman Mir Hamza was robbed by gang posing as police officials, around two Lakh Rps was taken from Mir Hamza.
حاجی سلطان محمود برطانیہ کے شہر لیڈز میں انتقال کر گئے
Haji Sultan Mahmood of village Kaliyan passed away in Leeds
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے گاؤں کاہلیاں فیصل نثار کے تایا اور برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کے خالو حاجی سلطان محمود برطانیہ کے شہر لیڈز میں انتقال کر گئے انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تدفین میں شہر کے تمام طبقات نے شرکت کی۔
صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب و ایم این اے صداقت علی عباسی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی صاحب سے آئی جی آفس لاہور میں ملاقات
President Pakistan Tehreek-e-Insaf North Punjab and MNA Sadaqat Ali Abbasi called on Inspector General Punjab Police Inam Ghani at IG Office Lahore.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب و ایم این اے صداقت علی عباسی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی صاحب سے آئی جی آفس لاہور میں ملاقات کی ملاقات میں امن وامان کے حوالے سے مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آئی جی انعام غنی نے ترجمان وفاقی حکومت کو پولیس میں کی گئی حالیہ اصلاحات کے بارے میں تفصیلی طور پر بریف کیا اور ضلع راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی،کوہسار کے علاقے میں سیاحت کے حوالے سے پولیس کے کردار پر تفصیلی مشاورت کی اور آئی جی کو علاقے ٹورزم پولیس فورس تعیناتی کا مشورہ دیا جس کو آئی جی نے منظور کرلیا۔آئندہ گرمائی سیزن میں مری اور نیو مری کے علاقے میں اس پولیس کو تجرباتی بنیاد پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا صداقت علی عباسی نے آئی جی پنجاب پولیس کو تجویز دی کہ مری میں آئے دن ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لیے تحصیل مری کو تین زون میں تقسیم کیا جائے اور مری شہر کی پولیس کو صرف سیاحتی علاقے تک محدود کیا جائے۔جبکہ دیگر دیہاتی بیلٹ کے لئے الگ تھانے قائم کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام تجاویز پر مثبت ردعمل دیا اور جلد ان تجاویز پر عملدرآمد کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
ملک سہیل ا شر ف کی و ا لد ہ کی د عا ئے چہلم کمبیلی صا د ق میں ہوئی
Dua e Chelum observed for the late mother of Malik Sohail Ashraf
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سا بق تحصیل نا ظم و پی ٹی آئی کے ر ہنما حا فظ ملک سہیل ا شر ف کی و ا لد ہ کی د عا ئے چہلم کمبیلی صا د ق میں ہوئی جس میں پیر سید حبیب ا للہ شا ہ سجا د ہ نشین ز ند ہ پیر گھمگو ل شر یف کو ہا ٹ نے خصو صی طو ر پر شر کت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں علمائے کرام،سیاسی سماجی کارکنوں اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔