Kallar Syedan; Police raid Mamyam Pinnu Market, man arrested selling drugs
طاہر محمود سکنہ گوئی کلیال باغجمیری ممیام پنوں مارکیٹ میں اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس فروخت کرنے پر مقدمہ درج
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر چوہدری حسن رضا نے مخبر کی اطلاع پر کاررائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد کی چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او کو مخبر خاص نے اطلاع دی تھی کہ طاہر محمود ولد محمد افضل سکنہ گوئی کلیال باغجمیری ممیام پنوں مارکیٹ میں اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس فروخت کر رہا ہے جس کے پاس کافی مقدار میں چرس موجود ہے،اگر بروقت ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر ایس ایچ او نے پولیس افسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ایک مشکوک شخص کو پنوں مارکیٹ کے سامنے کھڑا پایا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ پڑا جسے بعد ازاں با امداد ہمرائیاں تعاقب کر کے قابو کر لیا گیا اور دوران تلاشی اس کے قبضے سے 1180 گرام چرس برآمد کر لی۔
Kallar Syedan; Police raided Mamyam Pinnu Market after being informed, Tahir Mahmood was arrested selling drugs to his special customers.
لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ و طالبات کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت نہ دینے پر کلر سیداں کے تین نجی تعلیمی اداروں کو قانونی نوٹسز جاری کر کے انہیں 7 ستمبر کو طلب کر لیا ہے
Legal notices have been issued to three private educational institutions in Kallar Syedan for not giving 20% discount in fees to students during lockdown and they have been summoned on September 7.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… محکمہ تعلیم کلر سیداں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ و طالبات کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت نہ دینے پر کلر سیداں کے تین نجی تعلیمی اداروں کو قانونی نوٹسز جاری کر کے انہیں 7 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔جن نجی تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول کلر سیداں،او پی ایف ماڈل سکول کلر سیداں اور سمارٹ سکول کلر سیداں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنماؤں کی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے نومنتخب صدر آصف محمود کیانی سے ملاقات
PTI Kallar Syedan officials meet newly elected President of Asif Mehmood Kayani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنماؤں عاصم مختار مغل اور شیخ محمد فیاض نے دیگرسرگرم کارکنوں سید جنید عباس شاہ،چوھدری وقاص،آصف رشید ممیال،انجم شہزاد،چوھدری عابد،اسد محمود مغل،عاشق حسین،نجابت حسین،محمد حمزہ،ضیاالحق اور دیگر کے ہمراہ پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے نومنتخب صدر آصف محمود کیانی سے ملاقات کی اور انہیں عہدے کی مبارکباد دیتے ہوئے اس موقع کا اظہار کیا کہ یہ عمران خان کے ویژن کے عین مطابق پارٹی کو متحد کرتے ہوئے اداروں کو فعال کریں گے۔
پولیس میں تعینات سب انسپکٹر حسن محمود نے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزمان عمر اسلام سکنہ مہیرہ سنگال اور شہریار رحمان سکنہ گف کی عبوری ضمانتیں مسترد ہونے پر انہیں احاطہ کچہری سے گرفتار کر لیا
Police arrested the accused in a murder case, Omar Islam, resident of Maira Sangal and Shehryar Rehman, resident of Guff, after their interim bail was rejected.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس میں تعینات سب انسپکٹر حسن محمود نے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزمان عمر اسلام سکنہ مہیرہ سنگال اور شہریار رحمان سکنہ گف کی عبوری ضمانتیں مسترد ہونے پر انہیں احاطہ کچہری سے گرفتار کر لیا۔ملزمان نے تین ماہ قبل اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں موہڑہ پھڈیال کے رہائشی خاور امتیاز کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
مویشیوں کے فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے کلہاڑی کا الٹا وار کر کے 14 سالہ لڑکے کو زخمی کر دیا
A 14-year-old boy was injured when a man struck him with an axe while he was trying to stop him from destroying crops.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مویشیوں کے فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے کلہاڑی کا الٹا وار کر کے 14 سالہ لڑکے کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مضروب کے والد کی رپورٹ پر پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد ساجد سکنہ بمہ گنگال نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز شام پانچ بجے ملزم محمد زبیر نے اپنے مال مویشی سائل کی فصل میں چھوڑ رکھے تھے۔میرے بیٹے مسمی مبشر ساجد جس کی عمر 14 برس ہے نے مویشیوں کو فصل اجاڑتے دیکھا تو ملزم کو منع کیا جس پر اس نے میرے بیٹے کیساتھ گالم گلوچ شروع کر دی۔اسی اثناء میں ملزمان عبدالطیف،شہزاد احمد،عبدالشکور مسلح ہائے ڈنڈا اور محمد تبریز مسلح کلہاڑی آ گئے۔ محمد تبریز نے میرے بیٹے کے سر پر کلہاڑی کا وار کیا جس پر بیٹے نے سر پر ہاتھ رکھ لئے اور کلہاڑی کی الٹی سائیڈ اس کے ہاتھ پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ماہ اگست میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1435گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
In August, Tickets were issued to 1435 vehicles during the operation against traffic irregularities
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی ٹی او راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج کلر سیداں ٹریفک پولیس عمران نواب خان نے ماہ اگست میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1435گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے پانچ لاکھ پچیس ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران اوورلوڈنگ کرنے پر 142 گاڑیوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں۔
معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی نے گزشتہ شب اپنی رہائشگاہ گکھڑ ہاؤس بھلاکھر میں دوست احباب کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا
Raja Javed Kiyani holds reception holds reception for friends
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی نے گزشتہ شب اپنی رہائشگاہ گکھڑ ہاؤس بھلاکھر میں دوست احباب کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا جس میں پی ٹی آئی پیرس کے رہنماوں ملک مظہر،ملک انصرخان پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے نومنتخب صدر آصف محمود کیانی،مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما محمد جاوید بٹ،مرزا ابراہیم ایڈووکیٹ،راجہ محمد افضل،تنویر شیرازی،راجہ محمود کیانی،راجہ صفدر کیانی،سید جنید عباس اور اکرام الحق قریشی نے شرکت کی۔