کوہسار یونیورسٹی کا ایکٹ پنجاب اسمبلی سے پاس ہو گیا ہے, صداقت علی عباسی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون صداقت علی عباسی نے فون پر نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی کا ایکٹ پنجاب اسمبلی سے پاس ہو گیا ہے پنجاب اسمبلی نے آج کوہسار یونیورسٹی کا ایکٹ پاس کرکے اس ادارے کے قیام کی بنیاد رکھ دی۔کرونا وباء کی وجہ سے یہ سلسلہ معطل ہو گیا تھا اور اسمبلی سے یونیورسٹی ایکٹ پاس کئے بغیر گراوئنڈ پر کام شروع نہیں کیا جا سکتا تھاانہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلٰی عثمان بذدار صاحب اور وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز کا اس مہربانی پر انتہائی مشکور ہوں۔ اور اپنے ساتھی ایم پی ایز کی کوششوں پر بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری وہ آخری دستاویزی اور پروسیجرل روکاوٹ تھی جسکے ختم ہونے پر اب باقی کام میں تیزی انشائاللہ آجائیگی اس ایکٹ کو اس سال جنوری کے اسمبلی سیشن میں ایجنڈہ پر رکھا گیا تھا مگر بد قسمتی سے اسکی باری نہ آسکی اور سیشن ختم ہو گیا۔ بعد ازان کورنا وباء کے بعد اسمبلی سیشن نہ ہوئے اور ہیلتھ ایمرایجنسی کی طرح کی حالت رہی انہوں نے کورونا وباء کی غیر یقینی صورتحال میں جس بیوروکریٹ سے بات کی انکی طرف سے جواب ملا کہ کرونا کی وجہ سے چلتے ہوئے سب تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں اور ایسے میں کسی نئے ادارے کی بنیاد پر کام کرنا تقریباً ناممکن بات ہوچکی تھی 2019-20 کے صوبائی بجٹ میں اس یونیورسٹی کے لئے فنڈز رکھے گئے تھے مگر قانون سازی نہ ہونے پر کام شروع نہ ہو سکا اور بعد میں کرونا وباء کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے تو ایسے تمام منصوبے رک گئے۔ موجودہ بجٹ میں بھی یونیورسٹی کیلئے 50 ملین روپے فنڈنگ مہیا کردی گئی ہیانشائاللہ کرونا ایمراجنسی میں جونہی آسانی پیدا ہوئی یونیورسٹی کا رُکا ہوا کام وہیں سے شروع ہو جائیگایونیورسٹی کے آغاز کے فوراً بعد کہوٹہ اور کلر سیداں کے درمیانی علاقے میں اس یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کا بھرپور ارادہ ہے جو انشائاللہ اسی میں پورا کرنے کی کوشش کرونگا۔
Kahuta; The Punjab Assembly on Friday passed the Finance Bill 2020-21 with majority amid slaganeering from the Opposition.The PA also passed six bills and two resolutions including the Kohsar University Murree Bill 2020. MNA Sadaqat Ali Abbassi also confirmed Kohsar University bill.
راجہ وحید احمد خان پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے صدر منتخب، کارکنوں، ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Raja Waheed Ahmad Khan elected president of PTI Kahuta City, a wave of happiness ran among the workers.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ وحید احمد خان پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے صدر منتخب، کارکنوں، ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔نظریاتی کارکن اور درینہ سیاسی رہنماء کا صدر منتخب ہونا کارکنوں، ورکروں کی فتح ہے راجہ وحید احمد خان کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے کارکنوں، ور کروں نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ2014کا دھرنا ہو یا پھر بلدیاتی الیکشن ہوں پارٹی کی ہر مشکل وقت میں راجہ وحید احمد خان چٹان کی طرع پارٹی کے ساتھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ بلدیاتی الیکشن میں کہوٹہ ایم سی کی 14وارڈوں میں واحد راجہ وحید احمد خان ہی واحد وہ ممبر ہیں جنہوں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیتا ہے جبکہ جنرل الیکشن 2018کہوٹہ ایم سی کے 24پولینگ اسٹیشنوں میں سے 22پولینگ اسٹیشن صرف اور صرف راجہ وحید احمد خان کی شب و روز محنتوں کی وجہ سے پی ٹی آئی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جس کا اعتراف ممبران اسمبلی نے بھی کیا ہے راجہ وحید احمد خان کا ایم سی کہوٹہ پی ٹی آئی کا صدر منتخب ہونے جہاں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گئی اور تعمیر و تر قی کا نیا سفر شکر شروع ہو گا۔
تعزیت
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ۔مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری، مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی اظہار تعزیت۔گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کے حقیقی خادم سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ذوالفقار علی ستی، ماسٹر محمد زبیر، مجیب اللہ ستی، عدیل افضل اور صحافی کبیر جنجوعہ کے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری دی انہوں نے یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں پنیالی میں گذشتہ دنوں وزیر ستان میں شہیدہونے کیپٹن صبیح شہید، یونین کونسل نارہ کے گاؤں کتھیل ہون کے رہائشی جو سعودیہ میں کرونا سے فوت ہونے والے فہیم ولد عبد الغفور کی وفات پر،گریڈ اسٹیشن والے غضنفر ستی کی اہلیہ کی وفات پر،گریڈ اسٹیشن والے فیاض قریشی کی بیٹی کی وفات پر،یونین کونسل بیو ر کے گاؤں جیوڑہ کے رہائشی سابق کونسلر مسکین قریشی کی وفات پر، یونین کونسل کھڈیوٹ کے رہائشی سپاہی نوید ستی شہیدجو وزیر ستان میں شہید ہواتھااس کے گھر حاضری دی، محلہ آڑہ والے شیراز قریشی ایڈوکیٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر اورمحلہ آڑہ میں ہی جمشید ستی اہلیہ کی وفات فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کی۔