DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Revenue officer (Gardawar) accused of land fraud by Chaudhry Shehzad Shabbir resident of Dhera Kanyal

گرداور نے 28کنال میری زمین کا قبضہ کسی اور کے نام بھر دیا ,چوہدری شہزاد شبیر سکنہ دھیڑہ کنیال

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔چوہدری شہزاد شبیر سکنہ دھیڑہ کنیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرداور لیاقت کیانی نے کرپشن کی انتہا کر دی میرے والد کی جائیداد جس پر میں قابض تھا جو عرصہ دراز سے چلا آ رہا ہے اب گرداور نے 28کنال میری زمین کا قبضہ کسی اور کے نام بھر دیا ہے محکمہ مال کے افسر لیاقت کیانی نے رشوت لیکر میری زمین کا قبضہ کسی اور کے نام بھر دیا بیول اور دھیڑہ کنیال کے اور بھی بہت سے لوگ ہیں جن کے قبضے کسی اور کے نام کیے جا رہے ہیں میرا بھانجا چوہدری زین کی 30کنال زمین شاملات کا قبضہ بھی رشوت لیکر کسی اور کے نام کر دیا ہے جو سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے محکمہ مال کے افسران اور وزیر داخلہ اس کے خلاف کاروائی کریں ورنہ میں قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

Gujar Khan; Chaudhry Shehzad Shabbir a resident of Dhera Kanyal in Bewal has made allegations against revenue officer Liaqut Kiyani of taking 28 Kanal land of his and transferring in to another ownership and has asked interior minister to investigate.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی،راجہ عثمان اور راجہ عارف نے ممتاز قانون دان کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان کو ہائی کا درجہ ملنے سے اہلیان علاقہ کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیاہے اہل علاقہ نے ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول محمد اصغر کا فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے پر شکریہ ادا کیا اس علاقے میں دوردراز تک گرلز ہائی سکول موجود تھے جس کی وجہ سے اس علاقے کی بچیاں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے کئی کئی دور علاقے میں سفر کر کے پہنچتی تھیں اب مل اعوان چنگا میرا بھاگسانہ بھاگپور پکا سرائے،پکا خانپور اور دیگر نزدیکی علاقوں کی بچیوں کویہ سہولت میسر آگئی ہے وہ اب میٹرک تک تعلیم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کر سکیں گی ان دو گرلز سکولز مل اعوان اور تل خالصہ کو ہائی کا درجہ دینے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول چنگا میرا محمد اصغر نے تیار کی تھی جس میں بھر پور سفارش کی گئی تھی کہ ان دوسکولوں کی بلڈنگ سٹاف سڑک اور دیگر سہولیات موجود ہیں اس لیے علاقے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو اپ گریڈ کیا جائے جس پر محکمہ تعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے باقی سکولوں کے ساتھ ان دوسکولوں کو بھی ہائی کا درجہ دیا ہے جس پر اہلیان علاقہ مل اعوان چنگا میرا بھاگپور اور دیگر علاقے کے افراد نے ہیڈ ماسٹر اصغر کا شکریہ ادا کیا۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر سینئر صحافی شفیق الرحمن وارثی،جہانگیر افضل،شیخ محمد اخلاق،ممراز شیخ،راجہ طارق ایوب،وقاص الرحمن وارثی،سینئر صحافی آغاقاضی کلیم احمد،راجہ عبدالجبار بھٹی،جہانگیر اختر بھٹی،مہناج ماڈل سکول اسلام پورہ جبر کے ایم ڈی حاجی ساجد حسین،حاجی گلفراز خان نے تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔منیجر نیشنل بنک مین برانچ اٹک محمد سجاد کے انتقال پر منیجر نیشنل بنک دولت علی راجہ،منیجر نیشنل بنک حبیب کاظمی،منیجر منیر قریشی،منیجر نیشنل بنک موڑہ بھٹیاں برانچ راجہ عبدالجبار بھٹی نے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اورلواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی معززین نے کہا کہ محمد سجاد مرحوم انتہائی شفیق غریب پرور انسان تھے ان کی رحلت سے نیشنل بنک ایک مخلص آفیسر سے محروم ہو گیا ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button