Kallar Syedan; Three Gynaecologists at THQ Hospital Kallar Syedan, tested positive for corona virus taking number of medical staff with Coronavirus to 13.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی گائنی کالوجسٹ سمیت چار مزید افراد کی کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد اب تعداد 13 ہو گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی گائنی کالوجسٹ سمیت چار مزید افراد کی کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد اب تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ جمعہ کے روز مزید 34 سٹاف ممبران کے بلڈ ٹیسٹ تجزیہ کیلئے اسلام آباد لیبارٹری ارسال کر دہئے گئے ہیں۔جن چار افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں ان میں گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر سعدیہ واحد،لیبارٹری ٹیکنیشن مصطفی بٹ اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رفعت رانا کی دو بیٹیاں شامل ہیں، ڈاکٹر رفعت رانا کے شوہر معاز رانا جو کہ او جی ڈی سی میں ملازمت کرتے ہیں اور کلر سیداں میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کالونی میں اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں،کورونا وائرس کا شکار ہو کر کلر سیداں میں ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آئیسولیٹ ہو گئے ہیں۔ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود نے بتایا کہ جمعرات کے روز بھی جن 15 افراد کے بلڈ ٹیسٹ بھیجوائے گئے تھے کی رپورٹس آج صبح تک موصول ہو جائیں گی جبکہ 34 مزید افراد کے بلڈ ٹیسٹ اسلام آباد بھیجوا دہئے گئے ہیں۔
روات کی نواحی یوسی لوھددہ میں چوہدری احمد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے
Chaudhry Ahmed died due to corona in UC Lodhda area of Rawat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات کی نواحی یوسی لوھددہ میں چوہدری احمد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے یہ مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی کے ماموں تھے انہیں تین ایام قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا وہ جمعہ کے روز ہسپتال میں ہی انتقال کرگئے انہیں ایس او پی کے تحت مقامی گاؤں سود گنگال میں سپرد خاک کردیا گیا۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پی پر عملدرآمد نہ کروانے کی شکایات
Complaints of non-implementation of Corona Virus Prevention SOP
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پی پر عملدرآمد نہ کروانے کی شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال مرکز قومی بچت کلر سیداں پہنچ گئے اور کھاتہ داروں کے درمیان سماجی فاصلے پر پابندی نہ کروانے پر منیجر عبدالوحید کی سخت سرزنش کی اور آخری وارننگ دیتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ اگر آئندہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کیساتھ ساتھ مرکز قومی بچت کو بھی سر بمہر کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آج سے کورونا وائرس کی ممکنہ روک تھام کیلئے ٹائیگر فورس تعینات کی جائے گی جو اپنی زیر نگرانی ایس او پی کے تحت انتظامات کو یقینی بنائے گی۔
کلرسیداں پولیس اور تاجر رہنماؤں کے درمیان منعقدہ اجلاس میں کورونا کے باعث پیدہ شدہ صورتحال اور ایس اس پیز پر عمل درآمد کرانے میں اتفاق رائے
A meeting between Kallar Syedan police and business leaders agreed on the situation created by Corona and implementation of SSPs.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں پولیس اور تاجر رہنماؤں کے درمیان منعقدہ اجلاس میں کورونا کے باعث پیدہ شدہ صورتحال اور ایس اس پیز پر عمل درآمد کرانے میں اتفاق رائے،حفاظتی تدابیر اور حکومتی ہدایات کو ہر صورت یقینی بنانے پر بھی مکمل اتفاق قرار پایا اس سلسلے میں ایک اجلاس جمعہ کے روز پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں ایس ایچ او سب انسپکٹر حسن رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کلر سیداں کے تمام بازاروں کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان حاجی ریاست حسین،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشید احمد،چوہددی نعیم بنارس اور دیگر نے شرکت کی ایس ایچ او حسن رضا نے کہا کہ کورونا کے پھیلتے ہوئے اس کے مہلک اثرات پر ہر شخص فکر مند ہے حکومت نے ہر دوکاندار خریدار اور شہری کے لیئے فیس ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے ہرکوئی اس کی پابندی کر کے خود اور دوسروں کو بھی کورونا سے محفوظ بنائے دوکاندار خود فیس ماسک استعمال کریں ان کے ملازمین بھی فیس ماسک کو یقینی بنائیں اور اس خریدار کو دوکان کے اندر ہی داخل نہ ہونے دیا جائے جو ماسک نہ پہنے انہوں اوقات کار کی پابندی پر ہرصورت عملدرآمد یقینی بنانے کیعزم کا اظہار کیا تمام تاجروں نے اس بارے میں ان سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ فیس ماسک سے ہی ہم خود اور دوسروں کو کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں انہوں نے تمام ہدایات سے بھی اتفاق کیا۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی میں تعنیات انسپکٹر ملک ابرار نے جمعہ کے روز روات کلر روڈ کا دورہ
Inspector Malik Abrar posted at Secretary Regional Transport Authority Rawalpindi visited Rawat Klar Road on Friday.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی میں تعنیات انسپکٹر ملک ابرار نے جمعہ کے روز روات کلر روڈ کا دورہ کیا اور زاھد کرایہ وصول کرنے والی درجن سے زاھد مسافر گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے نئے کرائے کا بھی اعلان کیا ہے انہوں اے سی کوسٹر کا کرایہ کلر سیراجہ بازار 75 اور روات 40روپے جبکہ ٹویوٹا ویگن مسافر گاڑیوں کا کرایہ کلر سے پیر ودھائی 80 اور روات کا کرایہ 30روپے مقرر کیا ہے اور مسافروں سے کہا کہ وہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی نشاندھی کریں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع وادی ہوٹل کو تین ہزار جبکہ لالہ جی ہوٹل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ
Wadi Hotel near Mohra Phadial fined Rs 3,000 while Lalaji Hotel fined Rs 5,000
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ محمد خالد رشید نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر مرید چوک کلر سیداں میں واقع گارڈن ویو ریسٹورنٹ اور عوامی ہوٹل کو سر بمہر کر دیا جبکہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پرموہڑہ پھڈیال کے قریب واقع وادی ہوٹل کو تین ہزار جبکہ لالہ جی ہوٹل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
دو بیٹوں کی ماں مبینہ طور پر گھر سے اغوا
Mother of two sons allegedly abducted from home in village Chapri
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔دو بیٹوں کی ماں مبینہ طور پر گھر سے اغواء، لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات بھی ہمراہ لے گئی۔خاوند نے دو خواتین سمیت تین افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔ثقلین ولد خورشید سکنہ چھپری اکو نے پولیس کو بیان دیا کہ عرصہ تقریبا سات برس قبل میری شادی نبیلہ شاہین کیساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بیٹے جو تین برس اور 8 ماہ کے ہیں پیدا ہوئے،دو دن قبل میں بھائی اور والدہ کے ہمراہ خریداری کیلئے بازار گیا جب گھر واپس آیا تو میری چھوٹی بہن رو رہی تھی،وجہ
پوچھنے پر اس نے بتایا کہ بھابھی کو دو عورتیں اور ایک مرد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔میں نے دس دن قبل اپنی مہران گاڑی فروخت کی تھی جس کی رقم مبلغ تین لاکھ 45 ہزار میں سے دو لاکھ 45 ہزار روپے میری بیوی کے پاس تھی اور تقریبا دو عدد بالیاں،ایک عدد لاکٹ،دو عدد چوڑیاں اوردو عدد انگوٹھیاں بھی بیوی کے پاس تھیں جو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔عباس شاہ جو میرا دوست تھا اور میرے گھر آتا جاتا تھا مجھے شک ہے کہ اس نے اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ میری بیوی کو اغوا ء کر لیا ہے
جما عت ا سلا می کے مقا می ر ہنما حا جی جمیل ا حمد اانتقال کر گئے نمازجنازہ بمعہ گنگا ل میں ا د ا کی گئی
Haji Jameel Ahmad, the leader of Jamaat-e-Islami, passed away. Funeral prayers were offered in village Gangal.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جما عت ا سلا می کے مقا می ر ہنما حا جی جمیل ا حمد اانتقال کر گئے نمازجنازہ بمعہ گنگا ل میں ا د ا کی گئی جس میں راجہ جواد،خالد محمود مرزا،ر ا جہ ظفر محمو د،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س، چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،جا و ید چشتی ا یڈ و و کیٹ،محمد تو قیر ا عو ا ن،جا و ید ا قبا ل،قا ر ی قا سم ا لحق،مو لا نا قا سم چلا سی،حا جی مشکو ر حسین،ڈ ا کٹر خا لد،حا جی محمو د ا ختر اوردیگرنے شرکت کی۔