France; Low key Eid ul Fitr celebrated in European countries
یورپین ممالک میں عید الفطر کرونا وائرس کی وجہ سے سادگی سے منائی گئی
فرانس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان )سعودی عرب سمیت فرانس اور دوسرے یورپین ممالک میں عید الفطر کرونا وائرس کی وجہ سے سادگی سے منائی گئی۔عید الفطر کے اجتماعات محدود پیمانے پر ہوئے اور عید الفطر ادا کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر بروئے کار لائے گئے ۔محدودفاصلہ رکھا گیا ،ماسک کا استعمال کیا گیا ،اور سینیٹائزر کے استعمال کے علاوہ گلے ملنا ،گھر سے جائے نماز لے کر آنا ،جیسی احتیاط کی گئیں ۔
ادارہ منہا ج القرآن فرانس میں نما زعید کے چار اجتماعات ہوئے ۔علامہ حسن میر قادری نے نماز عید کی پہلی جماعت پڑھانے کی سعادت حاصل کی ۔جبکہ پیری فیت میں حافظ محمد صدیق ،ویلئیر لابل میں میں علامہ لقمان حید ر،سارسل ،مسجد دی پیرس ،حلقہ احباب فرانس ،اور دوسری مساجد میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے ،جبکہ سپین کے بڑے شہر ویلنسیا میں بھی مقامی حکومت نے مساجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔واضع رہے کہ دعوت اسلامی یورپ والے 29روزوں اور دوسرے مسالک کے 30روزوں کے بعد نماز عید ادا کی ۔نماز کے بعد پاکستانی کیمونٹی نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں بھی کیں ۔جبکہ سفارت خانہ پیرس میںسفیر معین الحق نے فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو مبارک باد دی ہے ۔