سابق کونسلر و بزرگ لیگی رہنماء صوبیدار (ر) محمد عارف کو ان کے آبائی گاؤں ڈھوک ڈھیری والے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر و بزرگ لیگی رہنماء صوبیدار (ر) محمد عارف کو ان کے آبائی گاؤں ڈھوک ڈھیری والے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نمازے جنازہ میں MPAراجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال سمیت دیگر افراد کی شر کت۔سابق کونسلر یونین کونسل دوبیرن کلاں بزرگ لیگی رہنماء صوبیدار (ر) محمد عارف گذشتہ روز وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈھوک ڈھیری موضع ممیال میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ ممتاز عالم دین مولانا اقبال قریشی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد،سابق چیئر مین یونین کونسل دوبیر ن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد آف کوئی راجگان،سابق وائس چیئرمین ٹھیکدار محمد بشارت، راجہ ثقلین آف ممیام، سابق ہیڈ ماسٹر راجہ محمد نواز، ماسٹر عابد جنجوعہ،سابق کونسلر راجہ عبا س پپو،پریس کلب چوآخالصہ کے صدرراجہ انوار الحق سمیت دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر ملک میں موجود کرونا وائرس کے حوالے سے بھر پور احتیاطی تدابیر کا استعمال کرتے ہوئے نمازے جنازہ کے دوران صفوں میں وقفہ رکھا گیا اور آپس میں اکثر افراد نے ہاتھ ملانے سے بھی تقریبا گریذ کیا۔
کہوٹہ میں ہونے والی دو دن سے موسلادار بارش کی وجہ سے بس اسٹینڈکے پاس مین سڑک میں کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کر نے لگا
Heavy rainfall turns bus stand in to a pond
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں ہونے والی دو دن سے موسلادار بارش کی وجہ سے بس اسٹینڈکے پاس مین سڑک میں کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کر نے لگا۔ عوام علاقہ کا زمہ دارسیاسی شخصیات اور انتظامیہ سے معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزدو دنوں سے جاری موسلا دار بارش کی وجہ سے شہر تالاب کا منظر نالیوں کا پانی سٹرکوں پر آ گیا جبکہ بس اسٹینڈ کے پاس کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کر نے جبکہ پانی کے اس تالاب میں سے گزرنے والی چھوٹی گاڑیوں کو شدید مشکل پیش آنے لگی اہلیان علاقہ نے زمہ دارسیاسی شخصیات اور انتظامیہ سے معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نمبر لے گئے۔ عوامی سہولت کے فری”ماسک” کی ترسیل
Ex MPA Col M Shabbir Awan donates free masks
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نمبر لے گئے۔ عوامی سہولت کے فری”ماسک” کی ترسیل۔کہوٹہ پنجاڑچوک میں “میڈی کیئر فارمیسی”ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملے اور نارہ کے مقام پر بھی ماسک تقسیم کیے گئے اہل علاقہ کی طرف سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے دنیا بھر کی طرع ملک بھر میں “کروناوائرس”کی وبا کی وجہ سے میڈیکل سٹوروں میں ماسک ناپید ہو گیا ہے کہوٹہ شہر میں ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ پنجاڑچوک میں “میڈی کیئر فارمیسی”کے مالک عدیل افضل، ٹی ایچ کیو عملے کے لیے فورڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ اور نارہ میں شیخ منیر کے پاس عوام سہولت کے لیے فری ماسک بھجوائے جو عوام میں مفت تقسیم کیے گئے اہل علاقہ نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کو اس احسن اقدام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔
عوام کی سہولیات کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
Steps being taken to provide facilities for public during lockdown
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحریک انصاف کہوٹہ کے راہنما راجہ وحید احمد خان کاممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اورایم پی اے راجہ صغیر احمد کی ہدایت پر کہوٹہ کے عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے پیش رفت راجہ وحید احمد کی یوٹیلیٹی اسٹورز زونل کے منیجر سے گفتگو یوٹیلیٹی اسٹورز کے زونل منیجر نے راجہ وحیداحمد خان کو یہ یقین دہانی کرائی کہ تحصیل کہوٹہ میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے سمیت تمام اشیائے ضروریہ کو دگنی مقدار میں پہنچایا جائے گا۔جبکہ شہر کے علاوہ دیہی علاقوں کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی اشیاء دگنی مہیا کی جائیں گی جبکہ جو آٹا 300 بیگ کہوٹہ شہر آتا تھا وہ اب 300 کے بجائے 600 تھیلا آئے گا جو 20 کلو کا 805 میں جبکہ فی کلو 40 روپے 25 پیسے فروخت ہوگا گا راجہ وحید احمد خان نے مزید کہا کہ عوام کی سہولیات کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔