Dadyal, AJK; Ch Riaz of Surakhi and Haji Mahmood deplore allegations against Ch Arshad
چوہدری ارشد پر لڑائی کے الزمات لگانے کی مذمت کرتے ہیں,چوہدری ریا ض آف سورکھی اور حاجی محمود
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ریا ض آف سورکھی اور حاجی محمود نے کہا ہے کہ چوہدری ارشد پر لڑائی کے الزمات لگانے کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ چوہدری ارشد آف سورکھی غریب پرور انسا ن ہیں وہ ہمیشہ اپنے علاقے کے لو گو ں کا خیال رکھتے ہیں ان پر کسی کومارنے کا الزم لگانے کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس معماملے کی صاف شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں جو اس کے پچھلے ہے اس کو بے نقاب کیا جائے ایک شریف انسا ن پر ایسے الزمات لگانے والے کو سخت سزا دی جائے۔انہو ں نے کہا کہ چوہدری ارشد آف سورکھی ایک نیک انسان ہے انہو ں نے ہمیشہ غریب لوگو ں کی خدمت کی ہے ماجد جو ان پر الزم لگا رہا ہے وہ بے بنیاد اور جھو ٹ کا پلندہ ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ ماجد نامی لڑکے نے جو بھی چوہدری ارشد کے بارے میں کہا ہے اس میں ذرہ برابر سچ نہیں ہے بلکہ چوہدری ارشد نے ماجد کے ساتھ بہت سی نیکیا ں کی ہیں وہ جس کے کہنے پر یہ سب کر رہا ہے ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے اس شخص کو بے نقاب کیا جائے اور اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
چیئرمین زکوۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین نے کہا ہے کہ ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں مختلف یونین کونسل میں سکولزکے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز دیئے ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہو ں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں سکو لو ں کے لیے کروڑو ں روپے کے فنڈز منظور کیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں کچھ لوگوں کو وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے تعمیراتی کام ہضم نہیں ہوتے تو وہ جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں جتنے کام کروائیں ہیں اتنے پچھلے دس سالوں میں بھی نہیں ہوئے لوگ اچھے سے جانتے ہیں کہ کس نے کتنے کام کیے اور کس دور میں کام ہوئے ہیں انشاء اللہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری و ساری رکھیں گئے۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
سینئر صحافی طارق عقیل کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری محمد شکیل (اوورسیز کوار ڈینیٹر وزیر زراعت و اسما ء چوہدری مسعود خالد)کے چچا اور ایس پی منشی خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ہم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہے دعا ہے اللہ تعالی مر حوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کے صبر و جمیل عطاء فرمائے۔اجلاس میں سیکرٹری عبداللہ خان،محمد اکرم نیازی،ہارو ن بٹ،وقار بشیر،احسن شفیق،نعمان مغل،راجہ رمیض،عبد الغفور چغتائی،محمد جاوید،مشتاق چغتائی ودیگر نے شرکت کی۔