AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Chairman MDA Chaudhry Ijaz Raza has said that I admit all MDA related errors

چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے کے متعلقہ تمام غلطیوں کو تسلیم کرتا ہوں

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے کے متعلقہ تمام غلطیوں کو تسلیم کرتا ہوں مگر ماضی کی غلطیوں کی بجائے آئندہ ایسی غلطیوں سے بچنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ہو گا میرے ڈڈیال میں ایم ڈی اے کے سب دفتر کیلئے پلاٹ مختص کردیا ہے اسکا فنڈ بھی منظور ہو گیا ایک ماہ تک ورک آرڈر جاری ہو جائے گا محکمہ صحت کی 4کنال زمین پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے الاٹمنٹ کو منسوخ کریں گے ایم ڈی اے 101کنال پارک کی بنجر زمین کو آباد کرنے کیلئے بلدیہ ڈڈیال کے ساتھ تعاون کرے گی اس میں واکنگ ٹریک بھی بنائیں گے مسلم ہینڈز کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بنا کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈڈیال کے موقع پر بلدیہ ڈڈیال کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن تاجراں ڈڈیال کے صدر انور لطیف ڈار، چیئرمین خواجہ محمد نزیر، چیئرمین چوہدری شوکت علی،صدر ڈڈیال بار شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ، سٹیٹ آفیسر ایم ڈی اے چوہدری کاشف، ڈائیریکٹر ایم ڈی ایچ اے امجد اقبال سینئر صحافی عبدالشاہد چوہدری سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگ موجود تھے چیئرمین ایم ڈی اے نے مزید کہا کہ میرپور میں ایم ڈی اے کی زمین پر برن سنٹر اور ڈائی بیٹیز سنٹر بھی بنا رہے ہیں این جی او کے تعاون سے شفا انٹرنیشنل آئی ہسپتال کو ایم ڈی اے کی زمین دے رہے ہیں جہاں پر مریضوں کا مفت چیک اپ ہو گا جن لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنانا ہے وہ بناتے رہے ہیں میں ایسے ایک سو ایک منصوبے بناؤں گا ٹریفک سگنلز بورڈ ڈڈیال کو دوں گا انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کے پاس سے پائپ لائن لا کر ایم ڈی اے کی حدود کو پانی سپلائی کرنے کا اعلان کرتا ہوں مخیر حضرات مساجد کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد کے کاموں پر بھی پیسے لگائیں ہم ایم ڈی اے کا دفتر بنا کر دیکھیں گے اگر اس سے ڈڈیال کے لوگوں کو فائدہ نہ ہوا تو ایم ڈی اے ڈڈیال کا ریکارڈ بلدیہ کے حوالے کر دوں گا لوگ ہماری آنکھیں اور کان ہیں مسائل سننا ہمارا فرض ہے۔ڈی جی ایم ڈی ایچ اے احمد ایاز میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈہ کی طرف سے آفر آئی تھی کہ نامکمل بلڈنگز کیلئے ہم سے فنڈز لے لیں اور خود اس کو تعمیر کریں مگر ہماری حکومت نے اس سے انکار کر دیا تھاڈی جی ایم ڈی اے نے انگلی پکڑ کر مجھے کام سکھایا کمشنر میرپور چوہدری طیب نہ ہوتے تو میں کام نہ سیکھ سکتا چوہدری آفتاب نے مسائل پر گفتگو کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم کیا سیکٹر سی کے قبرستان کا قبضہ ختم کروائیں گے سیکٹر اے میں قبرستان بنا رہے ہیں اس کی لاگت بہت تھی جس کو اب کم کروا دیا ہے پانی کا مسئلہ بھی حل کر رہے ہیں تھب واٹر سپلائی انگریز کے نامکمل ایجنڈے کی طرح واپڈا کا نامکمل ایجنڈہ ہے سیورج نظام بھی درست کر رہے ہیں نیو ٹاؤن میں سٹیڈیم کی تعمیر کر رہے ہیں بہت جلد اسکا کام مکمل ہو جائے گا وہاں ساتھ ایک فٹ بال گراؤنڈ بھی بنائیں گے مسلم ہینڈز کے تعاون سے 2فلٹریشن پلانٹ بھی بنا رہے ہیں پلانٹیشنز کر رہے ہیں نامکمل بلڈنگز کو مکمل کرنا واپڈا کا کام ہے ہمارے لیے باعث شرمندگی ہیں۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان نے کہا کہ ڈڈیال میں ایم ڈی او کا سب آفس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں ایم ڈی او کی حدود میں تاحال سڑکیں،پانی اور بجلی کی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکی جس وجہ سے آبادکاری بھی نہیں ہو رہی نیوٹاؤن میں بھی ایسے بہت سے مسائل موجود ہیں جن کو معمولی سی کوشش کر کے حل کیا جا سکتا ہے امید ہے آج کی تقریب سے ڈڈیال کو فوائد حاصل ہو ں گے ایم ڈی اے کی حدود میں پانی سڑکیں اور پلانٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھر نہیں بنا رہے مفاد عامہ کی جگہوں پر بھی قبضہ کر دیا گیا ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے اعزاز میں چوہدری عبدالرفیق آف خادم آباد نے عشائیہ دیاعشائیہ کی تقریب سے میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین،چوہدری محمد شکیل (اوور سیز کوارڈینیٹر وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد)،سابق میئر ضیاء احمدنے خطاب کیا۔تفصیل کے مطابق میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے اعزاز میں چوہدری عبدالرفیق آف خادم آباد نے عشائیہ دیاعشائیہ کی تقریب سے میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین،چوہدری محمد شکیل (اوور سیز کوارڈینیٹر وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد)،سابق میئر ضیاء احمد نے خطاب کیا۔چوہدری محمد شکیل (اوور سیز کوارڈینیٹر وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد)،سابق میئر ضیاء احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم چوہدری عبدالر فیق آف خادم آباد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہو ں نے ایک خوبصورت محفل سچائی اور ہمیں مل بیٹھنے کا موقع دیا۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہمارے ڈڈیال کے نوجوانو ں پر جو بر طانیہ میں راہ کر محنت کر کے ڈڈیال اور اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین نے کہا کہ میں سب سے پہلے چوہدری عبدالرفیق آف خادم آباد کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہو ں نے یہ شام ہمارے لیے خوبصورت بنائی اور ہمیں اتنی عزت بخشی۔تقریب میں چوہدری مصدق آف چھتروہ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان،چوہدری شاہد عزیز،شبیر انصاری،یاسر کیانی،چوہدری امجد علی کنڈ،راجہ طاہر قیوم،راجہ افتخار،عبدالغفور چغتائی،چوہدری رزاق،ہارو ن بٹ،احسن شفیق،وقار بشیر و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر زراعت و اسما ء چوہدری مسعود خالد نے کہا ہے کہ جس فضائیہ کی تربیت ائر مارشل اصغر خان اور ائر مارشل نور خان نے کی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا قوم نے یوم فتح اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا کہ دفاع وطن کیلیے پاکستانی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے پاک فضائیہ کو آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب تک ابہنندن زندہ رہے گا بھارت اپنے زخم چاٹتا رہے گاپاک فضائیہ کے شاہینوں کو اس عظیم کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جس فضائیہ کی تربیت ائیر مارشل اصغر خان اور ائیر مارشل نور خان نے کی ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آج ائیر مارشل اصغر خان اور نور خان کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز دیا جاے۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری نے یہ بات ثابت کردی کہ جنگیں طاقت سے نہیں جرات،بہادری اور حکمت سے لڑی جاتی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کشمیریوں کو پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں پر فخر ہے جس نے ہمیشہ ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے عوام پیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان جتنی مرضی طاقت استعمال کرلے کشمیر میں پاک فوج سے شکست اس کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے جس نے ہر کڑے وقت میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دفاع وطن میں اپنی مسلح ا فواج کے شانہ بشانہ ہیں۔اس موقع پر وزیر زراعت و اسما ء چوہدری مسعود خالد نے 27فروری کو دشمن کو دھول چٹانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان اور سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
مر کزی نائب صدر مسلم لیگ ن بر طانیہ چوہدری جبار احمد اور مرکز ی جو ائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن بر طانیہ سلیم علی بٹ نے کہا ہے کہ اہلیت،صلاحیت اور میرٹ ہی قوموں کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرتے ہیں قائد پاکستان محمد نواز شریف کا نظریہ روشن خیال اور ترقی یافتہ پاکستان ہے لیپ ٹاپ،موٹرویز،جدید ترین ہسپتال،آئی ٹی لیبز،ہائی ویز،ذہین طلباء کے لیے سکالر شپس،بہترین جی ڈی پی گروتھ مسلم لیگ ن کے کارنامے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں دینے کا دعوی کرنے والے اب کہہ رہے ہیں سرکاری نوکری انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔انہو ں نے کہا ملک کی بقاء آئین کی عملداری اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔انہوں نے کہا تبدیلی سرکار نے جو بلند بانگ دعوی کئے اور جو خیالی دنیا بنائی اور عوام کی آنکھوں میں جو دھول جھونکے ایک ایک کر کے وہ آشکار ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی اور ترقی پسند ویڑن کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا ہم جب یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے پاکستان کو بدلا اور ہمارے دعوی کی صداقت کیلیے کام موجود ہیں جو زمین پر نظر آ رہے ہیں ہم نے کوئی تصوراتی دنیا تخلیق نہیں کی عملی کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے اس ملک کو ترقی یافتہ، جدید، فلاحی اور بہترین بنانے کیلیے جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں پاکستان کی تاریخ سے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہو ں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور بدلتا ہوا پاکستان مسلم لیگ ن کا مطمع نظر تھا۔انہوں نے کہا پاکستان ہماری امیدوں آدرشوں کا مرکز و محور ہے۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد کے تین سال پچھلے دس سالوں پر بھاری ہیں انشا ء اللہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گئے ان خیالات کا اظہار چوہدری توفیق اور نمبر دار چوہدری اللہ دتہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ڈڈیال کو کھنڈرات بنا دیا تھا الیکشن کے بعد جو ہمیں ڈڈیال ملا تھا اور جو آج ڈڈیال ہے اس میں زمین اور آسمان کا فرق ہے انشا ء اللہ پانچ سالوں میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پانچ سالوں میں ایک روپے کا کام نہیں کیا تھا ڈڈیال کھنڈرات بن گیا تھا لوگوں کو ان کا بنیاد حق نہیں مل رہا تھا وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں بھی ہم دوبارہ بھاری اکثریت سے جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button