DailyNewsKahuta

Kahuta; Important meeting of public health and party officials under the chairmanship of Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza

چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی صدارت میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور پارٹی عہدیدران کی اہم میٹنگ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی صدارت میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور پارٹی عہدیدران کی اہم میٹنگ۔ کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کہوٹہ کے شہریوں کو بہت جلد صاف پانی مہیا کرینگے چند روز میں محکمہ پبلک ہیلتھ سروے کر کے تمام ٹینکیوں کو چالو کرینگے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے گذشتہ روز قبل کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے علاوہ پی ٹی آئی کے عہدیداران راجہ وحید احمد خان،راجہ الطاف حسین، کرنل ظفر عباسی اور سردار ایم رضاء بھی موجود تھے۔چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کیے تما م وعدے پورے کرے گئی انشاء اللہ تحصیل کہوٹہ کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گئے۔

راجہ ندیم احمد بیرون ملک چھ کے ماہ دورئے کے بعد گذشتہ روز واپس آگئے

Raja Nadeem Ahmed returns from European tour

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں بیرون ملک چھ کے ماہ دورئے کے بعد گذشتہ روز واپس آگئے۔راجہ ندیم احمد نے اسپین کے شہر بار سلونا میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات کی انہو ں نے وہاں پر موجود پاکستانیوں سے آئندہ جنرل الیکشن میں ووٹ کا صیح استعمال کر نے کا کہا انہوں نے ان سے یہ بھی کہا مسلم لیگ ملک کی خالق جماعت ہے اور وہی ملک کو موجودہ درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے 2013کے الیکشن کے بعد جب ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تھی ملک کے کیا حالات تھے وہ عوام کو اچھی طرع پتہ ہے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی جس نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہیں انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button