DailyNews

London; Member Punjab Bar Council Ch Wasif Ali Advocate of village Balakhar arrives for short tour in UK

پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

لندن /کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے بلدیہ چشم قیصر چوہدری نے استقبالیہ دیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عدالتیں انصاف کی جلد فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کی یقینی بنانے میں وکلا سول سوسائٹی اور میڈیا کا کردار کلیدی تھا جس کی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق آذادانہ فیصلے کر رہی ہے عدلیہ کسی سیاسی دباؤ کا خاطر میں لاتی ہے نہ ہی کسی کے منصب اور چہرے کو دیکھ کے فیصلے کرتی ہے عدلیہ ملکی سیاست میں انتقامی کاروائیوں کو بھی بے نقاب کر رہی ہے میئر چشم قیصر چوہدری نے کہا کہ سمند پار کستانی ملکی سیاست سے تناؤ کا شکار رہتے ہیں پاکستانی سیاستدانوں کو سیاست سے انتقام اور کشیدگی کے خاتمے پر فوری توجہ دینا چاہیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button