Kallar Syedan; Despite a month-long lapse in the murder case of former councillor Chaudhry Waheed Amjad, who was killed by police in Kallar Syedan, Police officer accused of the murder still not arrested
کلر سیداں میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سابق کونسلر چوہدری وحید امجد کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ا یک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایس آئی تقدیس اختر پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سابق کونسلر چوہدری وحید امجد کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ا یک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایس آئی تقدیس اختر پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا جبکہ دیگر ملزمان میں اے ایس آئی عمران خالد اور حبیب اور عاطف شہزاد کانسٹیبلان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثناء پولیس نے مرکزی ملز م اے ایس آئی تقدیس اختر کے بھائی جبران علی زیر دفعہ 212 کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا جہاں نے اس نے ضمانت کروا لی ہے جبکہ کانسٹیبل اظہر محمود نے چار جنوری تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔یاد رہے کہ اہم مقدمہ کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کر رہے ہیں انہوں نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے لواحقین سے ایک ہفتہ کی مہلت مانگی تھی مگر اس کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ابھی تک کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
کلریوتھ کونسل کا کردار نمایاں
Kallar youth council organisation praised for their work
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)معاشرے کے مستحق،غریب اور نادار طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے کلریوتھ کونسل کا کردار نمایاں ہے،جو نسل در نسل اپنا فرض نبھا رہے ہیں،رمضان میں مسافروں کو افطاری دینے،بے روز گار افرد کے لئے ملک وبیرون ملک باعزت روزگار کی فراہمی،دیوار مہربانی جیسے فلاحی کام ہوں یا محرم میں سبیل لگانا اور بارہ ربیع الاول کے موقع پر لنگر کی تقسیم اور دیگر انتظامات،علاوہ ازیں عید کے مواقع پر مستحقین میں عید گفٹ اور تمام قومی دنوں خاص طور پر یوم آزادی اور 6ستمبر پر شہدا کے خاندانوں کو یاد رکھنے اور انھیں اعزازات سے نوازنے جیسے کاموں سے کلریوتھ کونسل نے اپنا لوہا منوایا ہے جس کے لئے کلریوتھ کونسل کے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار کلریوتھ کونسل کی جانب سے اپنے اراکین اور صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات جن میں سا بق چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س، سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،سابق ناظم محمد اعجاز بٹ،شیخ خورشید احمد،شیخ توقیر احمد،پر و یز ا قبا ل،سید غیو ر شا ہ،ا ر شد پیر ز ا د ہ اور دیگرشامل تھے نے کیا،تقریب میں نوجوانوں نے مختلف قسم کے کھیل پیش کئے،علاوہ ازیں پرویز کراٹے کلب کے بچوں نے بھی کراٹے کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا،تقریب کی خاص بات کلریوتھ کونسل کی جانب سے اپنے ارکین کی حوصلہ افزائی کے لیئے ٹرافیاں دی گئیں۔
راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا
Election Board was formed under the leadership of Raja Gulfraz Ahmed Advocate
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020 کے انعقاد کیلئے راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں خالد اطہر احمد کھوکھر اور ساجد یسین اعوان ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کے ممبران میں شامل ہیں۔انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جانچ پڑتال کے حوالے سے مزید شیڈول آج بروز منگل جاری کیا جائے گا۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
Police in Kallar Sayedan police register case against one person for illegally selling open petrol
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ روڈ پر واقع ایک دکان میں کھلا پٹرول فروخت کیا جارہا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ایک شخص جس نے دریافت کرنے پر اپنا نام و پتہ سید ریاض الحسن سکنہ طوطہ سیداں بتایا کو قابو کر لیا۔دکان کی چیکنگ و پڑتال کی گئی تو دکان میں موجود دو عدد کین پلاسٹک جن میں30 قریب لیٹر پٹرول موجود تھا کو قبضہ میں لے لیا۔مذکورہ شخص پٹرول فروخت کرنے کی بابت لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔
راجہ حمیداحمد سلیم کی دختر کی تقریب رخصتی سیاسی اجتماع میں بدل گئی
Wedding of daughter of Raja Hamid Salim attended by social and political personalities
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)ضلع کونسل راولپنڈی کے سابق رکن معروف سیاسی رہنما راجہ حمیداحمد سلیم کی دختر کی تقریب رخصتی سیاسی اجتماع میں بدل گئی جس میں ریٹائرڈ جسٹس سردار محمداسلم,سابق میئر سردار محمد نسیم,ارکان اسمبلی ریاض فتیانہ,چوہدری جاوہد کوثر,چوہدری ساجد محمودکے علاوہ راجہ جاوید اخلاص,چوہدری محمد ایاز,سردار عثمان عتیق,راجہ حامد نواز,پیر سید خضرحسین شاہ,سید قلب عباس,چوہدری محمد سرفراز,راجہ طارق افضل کالس,راجہ عمران کامی,کرنل محمد عباس,میجر افتخار کیانی,کرنل شکیل,اقبال ڈار,فقیر بخاری,وسیم جدون,راجہ خالد کیانی,راجہ جہانزیب,مرزا حسن اختر,راجہ عدنان اسلم,حاجی عناہیت اللہ,گل زمان,امیرافصل قریشی,شیخ عبدالرزاق,بلال کاظمی,شوکت قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
احسن اقبال کی نیب گرفتاری نے مسلم لیگ ن کی پراسرار خاموشی کو توڑ ڈالا
The arrest of Ahsan Iqbal broke the PML-N’s silence
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی نیب گرفتاری نے مسلم لیگ ن کی پراسرار خاموشی کو توڑ ڈالا مسلم لیگ ن گزشتہ چند ہفتوں سے ملکی حالات و واقعات سے یوں لاتعلق تھی گویا ملک میں راوی سب چین لکھ رھا ہے یا پھر ن لیگ اپوزیشن کا حصہ نہیں اور بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ جنرل پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس مسلم لیگ ن نے دائر کیا تھا وہی اس کیس کا فیصلہ پرویزمشرف کی پھانسی کا فیصلہ آنے پر اس قدر زیرزمین چلی گئی تھی کہ گمان گزرتا تھا کہ ن لیگ صورتحال سے مشرف سے بھی زیادہ پریشان ہے یہی وجہ ہے کہ ن لیگ اس اہم مقدمے اور فیصلے پر مکمل خاموش رہی اور پیر کے روز احسن اقبال کی گرفتاری سے ایسا لگا جیسا کسی نے ن لیگ کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے۔
Picture of the day