ملوٹ ستیاں میں چور گھر کا صفایا کر گئے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )—چور گھر کا صفایا کر گئے تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور پٹھورا ملوٹ ستیاں میں مسعود اعظم کے گھر سے گھریلو سامان،استریاں موبائیل کمبل رضائیاں بستر اور دیگر گھریلو اشیاء رات کی تاریکی میں گھر کے تالے توڑ کر لے گئے واضع رہے کہ اس سے قبل بھی چوری کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں جس کا سراغ ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— کو ٹلی ستیاں کے معرو ف تا جر شا ہد محمو د ستی اور عا شق محمو د ستی ہا رڈوئیر والوں کی والدہ محترمہ وفا ت پا گئیں انکی نما ز جنازہ آج 15دسمبر بروز اتوار دن اڑھا ئی بجے کو رینہ کلا ں کو ٹلی ستیاں میں ادا کی جا ئیگی۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— محمد عقیل ستی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت میں مکمل ناکام ہو چکی ہے پی ٹی آئی حکومت عوام کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت میں مکمل ناکام ہو چکی ہے پی آئی سی لاہور کے واقعہ میں حکومت کی انتظامی نا اہلی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بے گناہ لوگوں کی جانیں گئی وزیر صحت اور وزیراعلی پنجاب کو مستعفی ہونا چاہیے بد اخلاقی کا وائرس جو ڈی چوک دھرنے میں سامنے آیا اس کے اثرات اب پورے ملک میں پھیل چکے ہیں سیاست میں نفرت اور کردار کشی کی روایات ڈالنے والوں اور جلاؤگھیراؤ کی تقاریر کرنے والوں کی آج عوام انڈوں اور تھپڑوں سے تواضع کر رہے ہیں یہ مقافات عمل ہے میاں نواز شریف کی حکومت کے خلاف سازش کر کے تیزی سے ترقی کرتے ملک کو نا اہلوں اور نا لائقوں کے ہھتے چڑھا کرملک کی عوام کو مزید غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیاعمران خان کی تمام تقاریر اور دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے آج بھی ان کے پاس اپوزیشن پہ کیچر اچھالنے کے سوا عوام کے لئے کچھ بھی نہیں عوام ان کے اصلی چہرے پہچان چکی ہے اور آج ان سے جان چھڑانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں فرزند پاکستان میاں محمد نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو ٹلی ستیا ں کے رہنما ء امیدوار برا ئے چئرمین حا جی حق نواز ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکو مت کے ترقیا تی کا مو ں میں شفا فیت کے دعوو ں کی قلعی کھل گئی کرپشن دھڑلے سے جا ری ملو ٹ ستیاں میں کیپٹن خضر شہید رو ڈ جو کہ جھنگلہ گلہ تا کیتھو لہ رو ڈ جاوہ جو کہ حا ل ہی میں تعمیر ہو ئی تھی حا لیہ بارشو ں میں زمین بو س ہو گئی جس کی بنیا دی وجہ نا قص مٹریل کا استعما ل ہے ابھی تو اتنی طو فا نی با رش بھی نہیں ہو ئی جبکہ محمو لی با رش میں ہی مذکو رہ رو ڈ ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو کر زمین بو س ہو گئی ٹھیکیدا ر کیطرف سڑک کیساتھ پا نی کی نکا سی کے لیے نا لی نہ بنا نے کے با عث اور کنکریٹ میں نا قص مٹریل کے استعما ل سے قومی خزانے کو لا کھو ں رو پے کا نقصا ن اٹھا نا پڑاجس پرمحکمہ کی پر اسرار خا موشی بھی معنی خیز ہے جبکہ پی ٹی آئی حکو مت کے ترقیا تی کا مو ں میں شفا فیت کے دعووں کی بھی قلعی کھل گئی انہوں نے اعلی حکا م سے فو ری نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دا ران کیخلا ف فو ری کا روائی عمل میں لا ئیں