DailyNews

Rawalpindi; Token tax 10% discount charges start from today 2nd September

ٹوکن ٹیکس کی آج سے 10فیصد جرمانے کیساتھ وصولی کا آغاز

 راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں موٹر گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر دس فیصد رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد (آج) پیر سے دس فیصد جرمانہ کے ساتھ ٹوکن ٹیکس کی وصولی شروع ہو گی جو 30 ستمبر تک جاری رہیگی، جس کے بعد زیادہ سال کی ڈیفالٹر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گی اور ایسے مالکان پر دو سو فیصد تک جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے، ایکسائز حکام کے مطابق گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی دس فیصد رعایتی مدت 31اگست کو ختم ہو گئی ہے، اب جو مالکان گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس جمع کروائیں گے ان سے دس فیصد جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا، جرمانے کی مدت بھی 30ستمبر کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد روڈ چیکنگ میں گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، دو سال سے زیادہ مدت کی ڈیفالٹرزگاڑیوں کے مالکان کو دو سو فیصد تک جرمانہ بھی کئے جانے کا امکان ہے، ایکسائز حکام کو دوسو فیصد تک جرمانے کا ضرور اختیار ہے مگر اس کا استعمال اکثر کم ہی کیا جاتا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button