DailyNews

Rawalpindi; Gov girls high school, Pind Jhatlan achieves 100% exam result

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈ جھاٹلہ کا میٹرک کا رزلٹ 100 فیصد رہا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈ جھاٹلہ کا میٹرک کا رزلٹ 100 فیصد رہا،سکول پرنسپل اور اساتذہ مبارکباد کی مستحق ہیں،سکول پرنسپل کی انتھک محنت اور توجہ کے باعث پہلی مرتبہ اتنا اچھا رزلٹ پیش کرنے پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوسی تخت پڑی پنڈ جھاٹلہ کے سینئر راہنماء ملک شیراز نے گرلز ہائی سکول پنڈ جھاٹلہ میں منعقدہ انعامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ سکول کے نتائج گردونواح میں قائم تعلیمی اداروں کیلئے قابل تقلید ہیں ہونہار طالبہ شکیلہ بی بی نے955 نمبر لیکر اول پوزیشن حاصل کی اس موقع پر سکول پرنسل نے اپنے خطاب میں سکول کے شاندار نتائج کو اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی لگن اور جزبے کے ساتھ بچیوں کو زیور تعلیم سے مستفید کیا جائے گا۔


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے کالج کے طلباء کو چرس فراہم کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا بھاری مقدار میں چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ روات کے سب انسپکٹر محمد عارف نے دیگر عملہ کے ہمراہ فیز7 قلوب چوک میں منشیات فروش عدیل انجم ولد گلزار احمد ساکن محلہ شاہ چن چراغ راولپنڈی کو عین اس وقت رنگے ہاتوں گرفتار کر لیا جب وہ موٹرسائیکل نمبری RIV3058 پر سوار ہو کر طلباء سمیت دیگر گاہکوں کو چرس فروخت کر رہا تھا دوران گرفتاری ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس کے ساتھ بھر پور مزاحمت بھی کی مگر موقع پر موجود معززین علاقہ کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 440 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی منشیات کے مقدمات درج ہیں قبل ازیں ایک دوسری کاروائی کے دوران ملزمان رحیم،توقیر،رضوان اور سکندر کے قبضہ سے 2 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کا ٹرینی سب انسپکٹر شرفاء کیلئے وبال جان بن گیا خودساختے ناکے لگا کر رشوت کا بازار گرم کر دیا منہ مانگی رشوت نہ ملنے پر موٹرسائیکل تھانہ میں بند،تفصیلات کے مطابق تھانہ روات میں عرصہ دراز سے تعینات سب انسپکٹر عادل رات کے پچھلے اوقات میں چند اہلکاروں کے ہمراہ چک بیلی روڈ پر ناکہ بندی کر لیتا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر بھاری نزرانے بٹور رہا ہے رشوت نہ دینے والوں کو غلیظ گالیاں اور تھانہ میں بند کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں مذکورہ تھانیدار کی آئے روز لوٹ مار و چیرہ دستیوں سے صارفین عاجز آ چکے ہیں معززین علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  

Show More

Related Articles

Back to top button