مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر حلقہ این اے 57کے کثیر تعداد میں لیگی کارکنوں کی شر کت۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے تمام لیگی کارکنوں، ور کروں،ووٹروں، سپورٹروں سے فرد اً فرداً ملاقات کی اور ان کا شکر یہ ادا کیا میڈیا نے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجود حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ جو رویہ اپنا رکھا ہے وہ ملک کی عوام دیکھ رہی ہے موجودہ حکومت نے ملک کے جو حالات کر دیے ہیں وہ بھی عوام کے سامنے ہیں مہنگائی نے عام انسان کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے ن لیگ کی حکومت نے ملک کی معشیت کو بلند کیا آج ملک کے جو معاشی حالات ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں ان موقع پر مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء احسن اقبال،ممبر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدو س عباسی آف منیند شریف کہوٹہ،ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ،سیاسی وسماجی شخصیت کرنل مسعود عباسی، ن لیگی کارکن راشد عباسی،لیگی کارکن آفتاب کیانی،آل پاکستان عباسی برادری کے صدر ڈاکٹر شفقت عباسی،پنڈی بار کے سنیئر ایڈوکیٹ احسن ایڈوکیٹ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔.
Kahuta; Large number of PML-N supporters come out to support ex PM Shahid Khaqan Abbassi on his appearance at court . The National Accountability Bureau said in a statement Abbasi had been arrested in a case that was opened last year over a liquefied natural gas (LNG) terminal project.