DailyNewsKahuta

Kahuta; Health authorities asked to take notice after stray dog at Kahuta bazaar bite cattle

کہوٹہ شہر میں باولے کتوں نے لاکھوں روپے مالیت کے مال ویشوں کو کاٹ لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔محکمہ صحت کہوٹہ کا عملہ ” غفلت کی نیند “سو گیا۔کہوٹہ شہر میں باولے کتوں نے لاکھوں روپے مالیت کے مال ویشوں کو کاٹ لیا۔بچوں نے سکول جانا چھوڑ دیا۔گذشتہ روز قبل محمد آفتاب کی گائے اوربکر ی کا باولے کتے نے کاٹ لیا کہوٹہ شہر اور گردونواح میں باولے اور کرم زادہ کتوں کی بھرمار درجنوں افراد کو کاٹ لیا گیا جبکہ ہسپتال میں ٹیکے بھی موجود نہیں ہیں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے مغرب کے بعد گلی محلوں میں ٹولیوں کی شکل میں آوارہ کتے پھرتے ہیں اور نمازیوں اور بچوں کو کاٹ یتے ہیں کئی مرتبہ محکمہ صحت کے افسران کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی عمل در آمد نہ ہو سکا اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہے کہوٹہ مین بازار کوٹلی روڈ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب باہر سے آکر لوگوں نے سوزوکیوں رکشوں اور رہڑیوں پر سبزی فروٹ لگا رکھے ہیں اور سڑک کے دونوں اطراف پورا شہر تجاوزات بھرا ہے اسکے علاقہ سڑک کے دونوں گاڑیاں بھی کھڑی رہتی ہیں انہوں نے اڈے بنائے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے گھنٹو ں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے شہریوں عوام علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے آوارہ کتوں کے خلاف اپریشن کیا جائے اسکے علاوہ باہر سے آنے والے پیشہ ور بھکیاریوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے تا کہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش آنے سے بچت ہو سکے۔


کہوٹہ محکمہ جنگلات میں “سرعام “رشوت کا بازار گرم

Forrest officer accused of taking bribes for wood

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ محکمہ جنگلات میں “سرعام “رشوت کا بازار گرم۔ محکمہ جنگلات کا مبشر نامی اہلکار پر مٹ والی “پاپولر”کی لکڑے والے فی ٹرک سے 500روپے رشوت دھڑلے سے لینے لگا۔گذشتہ روز ٹرک نمبر ی AJKD-3567جس کو صابر نامی ڈرائیور چلا رہا تھا اس سے مبشر نامی اہلکار نے 500روپے وصول کر کے ٹرک گزرنے دیا۔یہ رقم چیک پوسٹ کی فیس ہے جو ہم اپنے محکمے کے اعلیٰ افسران کے کہنے پر وصول کر تے ہیں۔صحافی کے استعفار پر جواب۔تفصیل کے مطابق ملک پاکستان کا کی معروف تحصیل کہوٹہ جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اعلیٰ سیاسی افراد، پاک افواج کے مسلح افراد،جسٹس،عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی سے اس کی خاص پہچان ہے مگر اس تحصیل کی عوام کے اتنے مسائل ہیں یہاں کی عوام آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں۔ تحصیل کہوٹہ کے کچھ علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے مگر بدقسمتی کہ یہاں محکمہ جنگلات میں انتہائی کرپٹ افسران تعینات ہوئے جو 500سے1000تک سبز چیڑ کا کٹوا دیتے ہیں محکمہ جنگلات کی ایک چیک پوسٹ جو پنچاڑ چوک میں واقع ہے اس میں موجود اہلکاروں کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ غیر قانونی لکڑی کی روک تھام کر نا ہوتا ہے مگر وہاں موجود مبشر نامی اہلکارجہاں سر کاری جنگل سے کٹائی کی گئی لاکھوں روپے کی لکڑی کو گزارتا ہے وہاں پر ہی موجود کشمیر سے آنے والے پر مٹ والی”پاپولر”کی لکڑی والے فی ٹرک سے500روپے وصول کرتا ہے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ مجیب اللہ، راجہ عنائت اللہ ستی نے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


پٹواری راجہ محمد فیصل کو بے گناہ جھوٹے مقدمہ قتل میں ملوث کیا گیا ہے

Patvari Raja M Faisal alleged to be faked in to murder case

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نشاندہی میں مصروف پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر کو قتل کے مقدمہ میں ملوث کر نا سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ حلفاََ بیان کرتے ہیں کہ 22جولائی 2019کو صبح 10بجے سے لیکر شام 5بجے تک پٹواری راجہ محمد فیصل نے ہماری نشاندہی کی۔ ان خیالات کا اظہار نیا محلہ چھنی موضع کہوٹہ تحصیل کہوٹہ کے رہائشی ملک محمد عارف ولد ملک خدا بخش، ملک طارق محمود ولد ملک عارف، امجد محمود ولد عبدالرزاق، محمد سرفراز ولد غلام رسول،محمد منیر ولد اللہ دتہ اور دیگر معززین علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں حلفاََ تحریری بیان دیتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء متوفی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق متوفی کے جسم پر کوئی نشان وغیرہ نہ ہے۔ اور نہ ہی ضرب کا کوئی نشان متوفی کے پورے جسم پر ہے۔پٹواری راجہ محمد فیصل کو بے گناہ جھوٹے مقدمہ قتل میں ملوث کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button