چک بیلی خان(نامہ نگار) زکوٰۃ کمیٹی چک بیلی خان کے ایڈمنسٹریٹرحاجی عاشق حسین کے بھتیجے چوہدری ماجد علی کی دعوتِ ولیمہ سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی دعوتِ ولیمہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی راہنمااور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل(ر)اجمل صابر راجہ، کرنل شاہ رخ خان امیدوران صوبائی اسمبلی، چوہدری محمد افضل پڑیال، چوہدری امیر افضل کے علاوہ ملک نعیم چک امرال، پی ٹی آئی چک بیلی خان کے سابق صدر چوہدری مسعود جیلانی، سابق امیدواران برائے یو سی چیئر مین عبدالرشید بھٹی، راجہ امتیاز خان، چوہدری گلاب خان،اجہ عاصم ایڈوکیٹ، ڈاکٹر احمد ضیا ئ،الپیال ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے چوہدری محبوب الرحمٰن، چوہدری سلیم ممتاز اورچوہدری امجد مسعود شیریال سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی
چک بیلی خان(نامہ نگار)پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے کہا ہے بھارت کشمیریوں کو جبر سے دبا نہیں سکتا بلکہ اس کی اوچھی حرکتوں سے کشمیریوں کے جذبہئ حریت میں اضافہ ہو گا انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان جناب عمران خان کشمیر کا مقدمہ انتہائی دلیری اور دانشمندی سے لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک بیلی خان کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر ہندوستان سے آزاد ہو کر پاکستان کاحصہ ہو گا