DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Local streets in Kahuta city turn in to ponds after heavy rainfall

کہوٹہ شہر میں شدید بارش گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کر نے لگے

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ شہر میں شدید بارش گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کر نے لگے۔ منتخب ایم این اے اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی طرف سے کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی پھیل گئی۔ شہر بھر کی سٹر کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اندون شہر کی سٹر کیں “موہنجو داڑوھو”کا منظر پیش کر نے لگی کہوٹہ کلب سے لے کر مٹور چوک سلاٹر ہاؤس تک سڑک میں بڑھے بڑھے گہڑھے پڑھے ہوئے ہیں جبکہ بس اسٹینڈ کے قریب سڑ ک کی ایک طرف سے پانی کی نالی بند ہونے کی سارا پانی سڑ ک میں کھڑا ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے پانی کا ایک بہت بڑا تالاب بن جا تا ہے جہاں سے گاڑیوں اور عوام کا گزرنا مشکل ہو جا تا ہے عوا می حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; Local streets in Kahuta city turned in to ponds after heavy rainfall, the local municipal authorities were severely criticised for not taking action.


پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

Pakistani nation will standby shoulder to shoulder with Kashmiri, Abdul Majid Mughal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔بھارت نے آمرانہ اقدام اٹھا یا ہے ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک نہ تو کشمیریوں کی آواز حق کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کشمیر پر قبضہ بر قرار کیا جا سکتا ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیر اور اس کے باسیوں کو پاکستان سے جد ا نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے اس کا مکرہ چہرہ دنیابھر میں عیاں ہو گیا ہے کشمیر میں بھارت جس طرع نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں مسلہ کشمیرپر پاکستانی عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی کھڑی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستانی عوام اپنے ان بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم اپنے ان بھائیوں کو کبھی بھی مشکل گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں مودی سر کار کے ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم دو جسم ایک جان کی ماند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کی پر وزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو نہ تو کبھی دبا سکا ہے نہ آئندہ دبا سکے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button