DailyNewsKahuta

Kahuta; Toyota hi ace vehicle travelling from Palandri falls in to deep ditch near village Soon, 8 injured

کہوٹہ کے علاقہ سون کے مقام پلندری جانے والے ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں جا گرا 18فراد زخمی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ سون کے مقام پلندری جانے والے ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں جا گرا 18فراد زخمی شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا۔ٹیوٹا آئی ایس نمبری ایل ای ایس 7902راولپنڈی سے پلندری جا رہا تھا کہ سون کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں کوثر محمو د، محمد موفیض، مقصود بیگم،رقیہ فیاض، محمد افتخار، شاہزیب ممتاز، محمد احسن،اشتیاق،محمد صدیق، محمد بلال،محمد اکرام،محمد حسن، جمیلہ رشید، فاطمہ، اورنگزیب امجد، احسن، رفیق، رفاقت اور بشیر شامل ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال میں لانے اور شدید زخمیوں کوراولپنڈی ریفئر کر نے میں سول ڈیفنس کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز قریشی،اور راجہ جاوید نے اپنی خدمات پیش کیں۔


حاجی عبد الرشید کے صاحبزادے فیضان رشید کی دعوت ولیمہ

Wallima of Faizan Rasheed celebrated in Bior

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حاجی عبد الرشید کے صاحبزادے فیضان رشید کی دعوت ولیمہ میں حلقہPP-7کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ بیور کے رہائشی حاجی عبد الرشید کے صاحبزادے فیضان رشید کی دعوت ولیمہ کی تقریب ہل ٹاپ شادی ہال بیور میں منعقدہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حلقہPP-7کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل، سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد یوسف آف بیور،سابق کونسلر بیور راجہ سجاد،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،معروف سیاسی وسماجی شخصیت جاوید مغل،اسامہ ارشدسمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔


اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کا تبادلہ۔زینب النساء ناصر نئی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات

Zainab Ul Nasa takes over as assistant commissioner Kahuta from Goar Zaman Wazir Khan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کا تبادلہ۔زینب النساء ناصر نئی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر خان کے اعزاز،ہا  الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا جس میں نائب تحصیلد ار کہوٹہ قاضی شبیر، ملک سعید، پٹواری راجہ محمد فیصل، پٹواری راجہ ہارون اکبر، پٹواری راجہ عبرت اقبال، گردآور ملک اللہ یار، پٹواری عامر محمود،پٹواری ملک امام بخش، پٹواری وحید ستی،پٹواری سلیم، پٹواری راجہ بابر، پٹواری قیوم عباسی، پٹواری راجہ شاہد ممتاز، پٹواری ساجد عباسی،پٹواری ملک بنی یامین، پٹواری راجہ شاہد، سول ڈیفنس کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ سمیت محکمہ مال کے دیگر پٹواریوں نے شرکت کی۔


کہو ٹہ کے سینئر صحا فی ملک محمو د اختر کے سا تھ سا بق ایس ایچ اؤ محمد نزیر احمد گھیبا کی غیر اخلا قی زبا ن اور بد تمیزی کر نے پر مقا می صحا فیو ں کا ہنگا ئی اجلا س

Kahuta journalist verbally abused by police as a meeting is called

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہو ٹہ کے سینئر صحا فی ملک محمو د اختر کے سا تھ سا بق ایس ایچ اؤ محمد نزیر احمد گھیبا کی غیر اخلا قی زبا ن اور بد تمیزی کر نے پر مقا می صحا فیو ں کا ہنگا ئی اجلا س اور ڈو یژن بھر کے صحا فیو ں کا احتجا ج اور مذ مت رنگ لے آئی،سی پی اؤ را ولپنڈی نے ایس ایچ اؤ محمد نزیر احمد گھیبا کو معطل تبد یل لا ئن کر دیا، شہر یو ں کا اور صحا فیو ں کا سی پی اؤ را ولپنڈی کا شکرایہ ادا کیا اور مشتر کہ بیا ن میں کہا کہ اگر ایک ایس ایچ اؤ کا عوا م سے یہ رویہ ہے کہ صحا فی کو بلا کر تھر ڈ کیا گیا اور اسکے قلم کو رو کنے کی کو شش کی گئی، تو یہ تشو یش کی با ت ہے جو ہم کبھی بر دا شت نہیں کر ینگے صر ف معطل تبد یل لا ئن نہیں ایسے ایس ایچ اؤ کے خلا ف محکما نہ کا روا ئی کی جا ئے، صحا فیو ں نے سینئر صحا فی کے سا تھ مکمل طو ر پر قد م سے قد م ملا کر چلنے کا اعا دہ کیا اور کہا کہ صحا فی معا شر ے کی آنکھ ہیں، صحا فی خدا ئی خد مت گا ر ہیں اگر کسی صحا فی پر انگلی اٹھا ئی گئی تو پا کستا ن بھر کے صحا فی سرا پا احتجا ج ہو نگے اور مز ید کہا کہ اگر صحا فی پو لیس کی کا ر کر دگی لکھ سکتے ہیں تو بد ما شی کسی صو رت بر دا شت نہیں کر ینگے، ایس ایچ اؤ محمد نزیر احمد گھیبا نے اپنے اختیا را ت کا نا جا ئز استعما ل کیا اور بہت بڑی زیا دتی کی ایسے آفیسر کو ضلع بد ر کر نا چا ہیے صحا فیو ں نے تھا نہ کہو ٹہ میں مقا می ملا زمو ں کو فو ری تبد یل کر نے کا مطا لبہ کیا جو آفیسرا ن کو غلط گا ئیڈ کر تے ہیں اور تھا نے کے اند ر ما حو ل خرا ب کر تے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button