DailyNewsHeadlineOverseas news
France; Pakistani and Kashmiri along with rest of the communities protest and shout slogans of fascist Modi
مودی کی پیرس آمد کے خلاف پیرس میں پاکستانیوں،کشمیریوں اور سکھوں کا بھر پور احتجاجی مظاہرہ
پیرس(زاہد مصطفی اعوان)مودی کی پیرس آمد کے خلاف پیرس میں پاکستانیوں،کشمیریوں اور سکھوں کا بھر پور احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین گو مودی گو،مودی دہشت گرد کے نعرے لگاتے رہے،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انڈین وزیر اعظم نریندرا مودی دو روزہ دورے پر پیرس پہنچے،پہلے دن فرانس کے صدر میکرون سے شانتلی کے مقام پر ملاقات ہو ئی جس میں مسلہ کشمیر سمیت امور پر بات چیت ہوئی۔مودی کی جب شانتلی آمد ہوئی تو دو کشمیری نوجوان عبد القدیر اور مرزا آصف جرال مودی کے راستے میں کھڑے ہو گئے،چونکہ ان کئے پاس اجازت نامہ نہیں تھا،اس لئے دونوں کو فرانس پولیس نے حراست میں لے لیا۔اور پانچ گھنٹے حراست میں رکھ کر رہا کر دیا۔عبدالقدیر اور مرزا ٓصف جرال کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو اور مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت کو دنیا کے ساتھ ساتھ مودی کے سامنے بھی پیش کرنا تھا،ممکنہ طور پر مودی کی آنکھوں پر سیاہ پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ادھر مودی کی اقوام متحدہ کے دفتر آمد کے خلاف یو نیسکو کے سامنے پاکستانیوں،کشمیریوں اور سکھ کیمونٹی نے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں مطالبہ کیا کہ انڈیا کشمیر اور خالصتان کو آزاد کرے،کشمیر سے اپنی فوجیں باہر نکالے۔کرفیو فوری ختم کرے،انسان اور انسانیت کے قاتل مودی کو اب کشمیر اور خالصتان کو آزاد کرنا ہو گا۔مظاہرے کے دوران گو انڈیا گو۔مودی دہشت گرد۔کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جیسے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔مظاہرے میں خواتین بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے میں برسلز،یو کے فرانس اور دوسرے یورپین ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Paris; As worldwide protests erupt against Modi-led Hindu nationalist Indian government for its unilateral and unconstitutional move to abrogate articles 370 and 35A of its Constitution for changing the demography of occupied Kashmir, in France, the Kashmir Council Europe, overseas Pakistanis, the Sikh community and other organisations staged a joint protest demonstration in front of UNESCO headquarters in Paris upon the arrival of Indian Prime Minister Narendra Modi.
Modi accompanied by his delegation was present in the building during the protest while demonstrators chanted full-throat slogans of “Modi terrorist.”