سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے کورال سے لیکر روات تک کے سیکشن کی کشادگی و بحالی کے پی سی ون کی منظوری اور ٹینڈر سے پہلے شہریوں کو عبوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیکشن کی بہتری کیلئے بدھ سے کام شروع کر دیا گیا جو سی ڈی اے اپنے وسائل سے مکمل کریگا۔ پی ڈبلیو ڈی اور پاکستان ٹاؤن کے حفاظتی یوٹرن کی بہتری کا کام شروع ہو جائیگا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی صدارت میں اجلاس میں انجینئرنگ ونگ افسران اور ایس ایس پی ٹریفک نے بھی شرکت کی۔