DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Influential mafia along with CDA take over ex Police station Rawat building

محرر تھانہ روات کی غفلت یا ملی بھگت،تھانہ روات کی سابقہ عمارت پر سی ڈی اے اور بااثر گروپ نے قبضہ جما لیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)محرر تھانہ روات کی غفلت یا ملی بھگت،تھانہ روات کی سابقہ عمارت پر سی ڈی اے اور بااثر گروپ نے قبضہ جما لیا عمارت زمین بوس کر دی گئی،بعد ازاں معززین علاقہ نے موقع پر پہنچ کر قبضہ گروپ کو منتشر کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کی سابقہ ویران عمارت کوسی ڈی اے عملہ نے بااثر گروپ کی ایماء پر بھاری مشینری کے ہمراہ بلڈوز کر کے قبضہ جما لیا گھنٹوں جاری رہنے والے آپریشن کے دوران روات پولیس کو خبر تک نہ ہوئی بعد ازاں عوامی احتجاج پر روات پولیس کئی گھنٹوں بعد جائے وقوعہ پر پہنچی مگر اس دوران عمارت کو زمین بوس کیا جا چکا تھا تاہم عوام علاقہ کی مداخلت اور احتجاج کے بعد پولیس نے آپریشن تو رکوا دیا مگر اس سے قبل عمارت زمین بوس کر کے اسے پلاٹ کی شکل دیکر دیوار تعمیر کر دی گئی تھی،روات پولیس کی سنگین غفلت کے باوجود محرر تھانہ روات سمیت کسی بھی ذمہ دار اہلکار کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔

Rawalpindi; Influential mafia along with CDA took over ex Police station Rawat building and were bulldozing it when local villagers came and protested for work to stop, soon after Rawat police arrived and stopped the take over. IG Punjab and CPO Rawalpindi are asked to take notice.


روات کے علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی بڑھتی وارداتیں

Public concern over armed robberies in Rawat region

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی بڑھتی وارداتیں،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجروں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائیل فون،دیگر اشیاء چھین لیں،ہوٹل کے باہر سے 18 لاکھ مالیتی گاڑی بھی چوری عوام علاقہ کا احتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں دو مسلح ڈاکو زوہیب قاسم ولد محمد قاسم کی موبائیل شاپ میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر 70 ہزار نقدی اور کالنگ کارڈ چھین لئیے دوسری واردات چک بیلی موڑ پر واقع محمد مدثر ولد ظفر محمود کی کولڈ ڈرنکس شاپ پر ہوئی جہاں 3 ڈاکو داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر دکان مالک پر تشدد کے بعد نقدی مبلغ60 ہزار روپے،چالیس ہزار روپے مالیتی دو عدد موبائیل فون،دس ہزار مالیتی کالنگ کارڈ،ایک عدد پسٹل30 بور چھین کر باآسانی فرار ہو گئے جبکہ روات جی ٹی روڈ پر واقع بٹ کڑاہی ہوٹل کے باہر کھڑی محمد رضوان ولد عبدالرزاق سکنہ منگلہ کی 18 لاکھ روپے مالیتی ہنڈا کار چوری کر لی گئی،قبل ازیں تھانہ روات کے قریب 6 مسلح ڈاکوؤں نے نجی منی چینجر کی گاڑی سے اڑھائی کروڑ روپے چھین لئیے تھے جنکا تاحال سراغ نہ مل سکا ہے عوام علاقہ نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسران بالا سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔


روات جی ٹی روڈ پر ٹڑیفک حادثہ کے دوران تھانہ روات کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جانبحق

Rawat police constable killed in a fatal accident on gt road

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات جی ٹی روڈ پر ٹڑیفک حادثہ کے دوران تھانہ روات کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جانبحق جبکہ دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے ہیڈ کانسٹیبل اشفاق حسین اور کانسٹیبل بلال اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے روانہ ہوئے اور روات جی ٹی روڈ پر یوٹرن لیتے ہوئے سامنے سے آنیوالی تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نمبری RIS68 کے ڈرائیور زاہد محمود نے غفلت لاپرواہی کا مطاہرہ کرتے ہوئے انھیں ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں اشفاق حسین زخموں کی تاب نہ لا کر جانبحق جبکہ بلال زخمی ہو گیا تاہم روات پولیس نے ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


رشوت کا کمال،سی پی او راولپنڈی کے احکامات کھوہ کھاتے

CPO Rawalpindi orders ignored over bribes

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)رشوت کا کمال،سی پی او راولپنڈی کے احکامات کھوہ کھاتے، او ایس آئی برانچ نے ماڈل تھانہ روات سے معطل ہونے والے محرر سمیت متعدد تھانیداروں کی روانگیاں روک لیں،مانیٹرنگ سیل انچارج نے کرپٹ تھانیداروں کی فوری روانگی کی بجائے تبادلہ رکوانے کی ڈھیل دے دی عوام علاقہ کا شدید احتجاج تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے محرر اور دیگر تھانیداروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر راولپنڈی رائے مظہر نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور عدم حکم تعمیل پر تھانہ روات میں تعینات محرر اے ایس آئی زین کو فوری معطل کر دیا جس نے تاحال دو دن گزرنے کے باوجود روانگی نہ کی ہے اور پسندیدہ سیٹ پر ہی دوبارہ بطور محرر تعیناتی کیلئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کر رہا ہے جبکہ عوامی شکایات پر سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا کے حکم پر تبدیل ہونے والے اے ایس آئی ضیاء پرویز،اے ایس آئی ادریس ستی،اے ایس آئی تصدق و دیگر ملازمین نے او ایس آئی برانچ مانیٹرنگ سیل انچارج ہیڈ کانسٹیبل محسن نامی کی ملی بھگت سے کئی دن گزرنے کے باوجود روانگیاں رکوا رکھی ہیں،ذرائع کے مطابق رشوت نہ دینے والے پولیس ملازمین کی روانگی فوری کر دی جاتی ہے جبکہ مٹھی گرم کرنے والوں کی روانگی روک لی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button