DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Morra Bhuttian and Goleen region badly effected with lack of electricity supply

موہڑہ بھٹیاں،گولین،جاڑی و گردونواح کے علاقوں میں بجلی کے بل بروقت نہ ملنے پر واپڈا صارفین شدید مشکلات کا شکار،

جبر(نامہ نگار)موہڑہ بھٹیاں،گولین،جاڑی و گردونواح کے علاقوں میں بجلی کے بل بروقت نہ ملنے پر واپڈا صارفین شدید مشکلات کا شکار،لوگ آخری نوٹس کے ساتھ دو ماہ بعد بجلی کا بل ملنے پر جرمانے کے ساتھ جمع کرانے پر مجبو ر ہیں واپڈا اہلکاروں کی اس لاپرواہی کا سختی سے نوٹس لیا جائے،موہڑہ بھٹیاں ڈہوک نوائس علی کے رہائشی چوہدری ملازم حسین نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بجلی کے بل بروقت نہیں ملتے واپڈا ہلکار کسی مقامی دوکان پر پھینک کر چلے جاتے ہیں جو بعد میں آخری نوٹس کے اور جرمانے کے ساتھ جمع کراتے ہیں جبکہ واپڈا ہلکار بجلی میٹر ریڈنگ کرتے وقت ہر گھر میں جاتے ہیں لیکن بجلی کے بل دینے میں لاپرواہی کرتے ہیں بروقت بجلی کے بل نہ ملنے سے غریب عوام بجلی کے بل بھاری جرمانے اور آخری نوٹس کے ساتھ کرانے پر مجبور ہیں واپڈا کے اعلیٰ احکام واپڈا ملازمین کی کوتاہی اور لاپرواہی کا نوٹس لیں اور گھر گھر میں بروقت بجلی کے بلوں کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔


گرین ٹیم گوجرخان کے خدمات قابل تعریف

Green team praised for their contributions in Gujar Khan

جبر(نامہ نگار)جبر(نامہ نگار)نوجوان صحافی اسلام پورہ جبر ممرا ز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرین ٹیم گوجرخان کے خدمات قابل تعریف ہیں معاشرے کے غریب اور نادار افراد کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں گزشتہ روز رات کے وقت ملنے والے غریب والد اور اس کے کم سن بچوں پر دست شفقت رکھ کر ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی بچوں کے چہرے پر خوشی دے کر حقیقی انسانیت کی خدمت کا حق ادا کر دیا گوجرخان کے عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا آج تحصیل گوجرخان کابچہ بچہ غریب والد اور اس کے بچوں کے چہرے پرخوشی دیکھ کر گرین ٹیم کو سلوٹ کر رہا ہے انہوں نے کہا گرین ٹیم نے کم عرصہ میں انسانی خدمات دے کر اپنا نام اور مقام بنا لیا معاشرے میں غریب نادار اور مساکین افراد کے سروں پر ہاتھ رکھ کر ماہ مقدس میں دعائیں حاصل کر لی ہیں گرین ٹیم کے زیر انتظام افطار دستر خوان کے انعقاد سے رمضان المبارک میں حقیقی معنوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے انہوں نے مزید کہا مختلف این جی اوز اور ویلفیئرز ٹرسٹ سے زیادہ کام کرنے والی گرین ٹیم کو سپورٹ کیا جائے تاکہ ان کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو سکے بغیر کسی لالچ اور بے لوث خدمات دینے والی ٹیم کو شکریہ اداکرتے ہیں۔


اسلام پورہ جبر شہر میں ٹریفک وارڈنز کی سہولت مستقل دی جائے

Demand for better service of traffic warden’s in Islam purra jabber bazaar

جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر شہر میں ٹریفک وارڈنز کی سہولت مستقل دی جائے ہفتہ میں ایک دو بار ٹریفک وارڈنزاہلکاراپنی حاضری لگا کر پھر ہفتہ بھر غائب رہنے سے مسئلہ جوں کا توں رہنے لگا شہر بھر میں گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگی رش او ر سخت گرمی کی وجہ سے روزہ دار مسافر شدید پریشانی کا شکار ہونے لگے اس کے ساتھ ساتھ لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں گزشہ ماہ سے زائد عرصے سے متواتر خبروں کی اشاعت کے باجود انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لی رہی ہفتے میں ایک دو بار ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی سے مسئلے کا حل نہیں ہے اہلیان اسلام پورہ جبر نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سمیت سٹی ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام پورہ جبر شہر میں مستقل ٹریفک وارڈنز اہلکار تعنیات کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ ٹریفک کا مسئلہ حل ہوسکے،


جبر(نامہ نگار)صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،قاضی کلیم احمد اور راجہ طارق ایوب نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین پوٹھوہار پریس کلب شہزاد احمد قریشی کے بڑئے بھائی ذاکر حسین قریشی کی جواں سالہ بیٹے اور چوہدری خالد محمود جناح ہوٹل والے کی والد ہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی گئی،

Show More

Related Articles

Back to top button