DailyNewsKahuta

Kahuta; Polio campaign starts nomads place on Kotli link road by assistant commissioner

کوٹلی لنک روڈ پر خانہ بدوشوں کی بستی میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام –کہوٹہ میں پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کہوٹہ ایم ایم عالم اور رانا غلام مر تضیٰ نے کوٹلی لنک روڈ پر خانہ بدوشوں کی بستی میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اے سی وی عمران شہزاد ، یو سی ایم او چوہدری کعباس اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی کہوٹہ اور ایم ایم عالم نے بتایا۔ کہ 22اپریل تا26اپریل اس مہم کو چلایا جائیگا 34655بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ جن کے لیے13موبائل ٹیمیں 10ٹرانسٹ ٹیمیں 113موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 13فکیں ٹیمیں اور28ایریا انچارج اور14یو سی ایم او حصہ لیں گے۔ اے سی کہوٹہ گوہر زمان وزیر نے عوام علاقہ سے کہا کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں جہاں کوئی مشکل مرحلہ آئے گا انتظامیہ بھرپور تعاون کریگی ۔تحصیل کہوٹہ کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button