DailyNewsGujarKhan

Jatli; Demands for derelict building of rest house to be transformed in to hospital or rescue services

ھانہ جاتلی کے سامنے قائم صدیوں پرانا ریسٹ ہاوس

جاتلی(نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے بالمقابل مندرہ چکوال روڈ کے لب پے واقع صدیوں پرانا ریسٹ ہاوس جو کہ ہیرے جیسی سرکاری اراضی پر اس کی بلڈنگ کا ڈھانچہ اب بھی موجود ہے ہر دور حکومت میں نظر انداز ہونے کی وجہ سے اب یہ بھوت بنگلے کی شکل اختیار کر چکا ہے عصر حاضر کے اس ترقی کے دور میں ریسکیو 1122 کے دفتر اور جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کے لیے موزوں ترین جگہ ہے اور پنجاب حکومت کو چاہیے کہ اس اراضی کو زیر استعمال میں لا کر ریسکیو 1122 اور ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے ترجیع بنیادوں پر فنڈز کا اجرا کرے ا تاکہ لوھ اس سے مستفید ہو سکیں اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی کے سامنے قائم صدیوں پرانا ریسٹ ہاوس جس کی بلڈنگ کا ڈھانچہ اب بھی موجود ہے پچھلے کئی برسوں سے ہر آنیوالے دور حکومت میں نظر انداز ہونے اور اس کی بلڈنگ متبادل جگہ پر تعمیر ہونے کے بعد آہستہ آہستہ اس کی اہمیت و افادیت ختم ہو گی اس کا آدھے سے زیادہ میٹریل غائب ہوچکا ہے دیواروں میں دراڑیں چھتیں زمین بوس اور دروازے دیمک نے چاٹ کر سرے سے ہی ختم کر دیے ہیں اب یہ بھوت بنگلے کا روپ دھار چکا ہے اور جانوروں کی چراہا گاہ بن گیا ہے سارا سارادن اس میں جانور چرتے ہیں اہل علاقہ کے لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اگرحکومت نے فوری توجہ نہ دی توشاید یہ لینڈ مافیا کی نظر نہ ہو جائے پنجاب حکومت کو چاہیے کہ اس کی طرف نظر کرم کر کے اس جگہ پر ریسکیو 1122 کادفتر اورجدید سہولیات سے آراستہ سوار حسین شہید نشان حیدرنام سے منصوب ہسپتال کا قیام موجودہ دور میں ان کی اشد ضرورت بھی ہے جس سے اہل علاقہ کے وہ لوگ جو کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہیں وہ اپنا علاج معالجہ کروانے کے لیے طویل مسافت طے کر کے راولپنڈی یا اسلام آباد جانے کے بجائے ان کا علاج معالجہ نزدیک سے ہو جائے اور اگر اس روڈ پر حادثہ ہو جائے تو ریسکیو 1122چکوال یا مندرہ والوں کو طویل سفرکر کے جائے حادثہ پر پہنچ کرزخمیوں کو طبعی امداد کے لیے ہسپتال لے کر جانا پڑتا ہے ااہل علاقہ کی عوام نے طویل سفر اور اضافی اخراجات سے بچنے کے لیے اعلی احکام سے ریسکیو 1122 اور ہسپتال بنانے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے

Jatli; Demands for derelict building of rest house which has not been used for a century to be transformed in to hospital or rescue services, the rest house is on Mandra Chakwal road adjoining police station area.


راجہ شہباز علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Raja Shabaz Ali celebrated in Jatli

جاتلی(نامہ نگار) راجہ شہباز علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ، گزشتہ روز سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل جاتلی راجہ کوثر کے برادر اکبر کی دعوت ولیمہ ان کی رہائش گاہ پر ہوئی دعوت ولیمہ میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز چیئرمین یو سی جاتلی چوہدری ابرار رشیدوائس چیئرمین راجہ ذیشان اکبر سابق چیئرمین طاہر مغل یوکے میں مقیم راجہ شہباز کے دوستوں کے علاقہ اہل علاقہ سے عوامی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی


مندرہ چکوال روڈ پایہ تکمیل تک تو پہنچ گی لیکن اس پر مندرہ سے چکوال تک تمام بس اسٹاپوں پر بنائے جانے والے غیر ضروری یوٹرن بند نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں بتدریج اضافہ

Demand for temporary uturns on Mandra Chakwal road to be removed for public safety

جاتلی(نامہ نگار) مندرہ چکوال روڈ پر کئی جانیں نگلیں اور کئی نوجوانوں کو پوری زندگی لاچار کرنے والے غیر ضروری بنائے جانے والے ٹرن لوگوں کی شکایات کے باوجود بند نہ ہو سکے انتظامیہ سے حادثات کی روک تھام کے لیے ان کی بندش کے لیے فوری عمل درآمدکامطالبہ تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پایہ تکمیل تک تو پہنچ گی لیکن اس پر مندرہ سے چکوال تک تمام بس اسٹاپوں پر بنائے جانے والے غیر ضروری یوٹرن بند نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں بتدریج اضافہ ہو گیا ہے اور یہ غیر ضروری ٹرن تریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں بھی نگل چکے ہیں اور کئی نوجوان ساری زندگی کے لیے لاچار ہو کر مرگ بستر ہو چکے ہیں انتظامیہ ان آئے روز حادثات سے بخوبی واقف اور عوام کی شکایات کے باوجود تاحال ان کی بندش کے لیے کوئی سدباب نہیں کیا گیاعوام نے انتظامیہ سے حادثات کی روک تھام کے لیے ان کی بندش کے لیے فوری عمل درآمد کروانے کا مطالبہ


اب پی پی 9کے موجودہ ایم پی اے صاحب جانیں اور انکا کام جانے۔,راجہ شوکت عزیز بھٹی

I Did my best in PP9 now its up to new MPA what he does, Raja Shaukat Aziz Bhatti

جاتلی(نامہ نگار) سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ مندرہ میں ریسکیو 1122کے قیام کیلئے تین سال پنجاب حکومت سے جنگ لڑی تب جاکرمنظوری ملی،منتخب ہونے کے بعد پہلے ہی سال ایک ارب روپے کا بجٹ اپنے حلقہ کیلئے منظور کروایا،مندرہ اور کلریالہ کالج کی تعمیر ،دولتالہ کے گرلز اور بوائز انٹر کالجز کو ڈگری کا درجہ دلوانے سمیت سینکڑوں ترقیاتی کام میرے کریڈٹ پر موجود ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیئر صحافی اور ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد فیصل عرفان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،ریسکیو 1122مندرہ کی گوجرخان منتقلی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں سستی شہرت حاصل کرنے کا قائل نہیں،میں اقتدار میں ہوتا تو دیکھتا کہ اسے یہاں سے کون شفت کرتا ہے،اب پی پی 9کے موجودہ ایم پی اے صاحب جانیں اور انکا کام جانے۔مندرہ میں بالکل موزوں جگہ پر ریسکیو دفتر قائم ہوا ہے جس سے مندرہ چکوال روڈ،مندرہ سے روات اور مندرہ سے گوجرخان تک تمام لوگ یکساں مستفید ہورہے ہیں


گوجرخان ڈکیتی واردات گجرات سے آہی فمیلی کو گن پواہنٹ پر لوٹ لیا گیا

Visiting family from Gujrat robbed in Ward 9

گوجرخان تین مسلح ڈاکواں نے وارڈ نمبر19میں کارسوار فمیلی کو اسلحہ کے زور پر روک کر لاکھوں روپے زیورات چھین لیے گوجرخان ڈاکوں نے ایک لاکھ نقدی دوموباہیل فون بھی چھین لیے پولیس موقع پر پنچ گیگوجرخان ڈکیتی کی واردت سے آبادی میں خوف ہراس پھیل گیا. اس سے پہلے بھی ایسی بے شمار وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی

Show More

Related Articles

Back to top button