Chakswari, AJK; Commissioner Ch M Teayyab praises Askri public school and colleges
عسکری پبلک سکول اینڈ کالج نے چکسواری میں تعلیمی لحاظ سے قابل رشک مثال قائم کی ہے۔کمشنر چودھری محمد طیب
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم حافظ شہریاربسمل)عسکری پبلک سکول اینڈ کالج نے چکسواری میں تعلیمی لحاظ سے قابل رشک مثال قائم کی ہے۔کمشنر چودھری محمد طیب،جہاں دیگر ضلعی پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم مہیا کر رہے ہیں وہیں پر عسکری پبلک سکول اینڈ کالج نے اپنی انفرادیت قائم رکھی اور بورڈز کے امتحانات میں شاندار نتائج دیے۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژ ن میرپور کے کمشنر چودھری محمد طیب نے عسکری پبلک سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج اس تقریب کے بعد میرا اس علاقے کے حوالے تاثر یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔طلبا و طالبا ت کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ ایک مقامی ادارے کے لیے بڑا مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ کوالٹی آف ایجوکیشن اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں معیار بنائے رکھے لیکن ادارہ ہذا کے پروگرام میں آکر پتہ چلا کے واقعی ادارہ میں قابل اور باصلاحیت اساتذہ موجود ہیں جنہوں نے پروفیسر نصیر احمد چودھری کی سربراہی میں عرصہ پہلے ایک اچھے ادارے کی بنیاد رکھی ۔جن کی محنت اور کاوش سے ادارہ میں طلباء و طالبات کی تعداد ایک ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ تقریب میں پرفارم کرنے والے بچوں کی تقریر اور ٹیبلو کا معیار بہت اچھا تھا۔ آ خر میں انہوں نے ادارہ کے اساتذہ اور پروفیسر نصیر احمد چودھری کی جانب سے دی گئی عز ت پر شکریہ اد ا کیا۔دیگر مقررین میں صدر تقریب حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدر معلم پروفیسر نصیر احمد چودھری، یاسر ممتاز چودھری سابق میڈیا ایڈوائزر وزیر اعظم آزاد کشمیر،چودھری محمد بشیر پرواز چودھری اور دیگر شامل تھے ۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں شیلڈز اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) تحریک انصاف حلقہ چار چڑ ہوئی کے رہنما چودھری محمد اقبال کی اہلیہ کے انتقال پر چودھری محبوب اصغر اور دیگر کا اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق سابق امید وار اسمبلی چودھری محمد اقبال آف پرائی امبان جن کی اہلیہ گزشتہ دنو ں کو انتقال کرگئی تھی ان کی وفات پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری محبوب اصغر ممبر چودھری منیر حسین حاجی محمد سلیم اور چودھری محمد مالک نے ان کے گھر پرائی امبان میں جا کر چودھری محمد اقبال کے ساتھ دلی دکھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت اور سوگوار خا ندان کے صبر جمیل کی دعا کی ۔
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار علیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہاکہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خا ن نے جس طرح کنٹرول لائن کے لوگوں کے پاس جا کر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی کی مذمت کی اور ایل او سی میں بہادری کے ساتھ کھڑے رہنے والے ہر ایک آدمی کی حوصلہ افرائی کی ہے اس طرح نہ تو کوئی حکمران جماعت کا کوئی شخص ان کے پاس گیا ہے اور نہ کسی دوسری پارٹی کے زمہ دار لوگوں کو جانے کی ہمت ہو ئی ہے ان خیالات کااظہا ر انہو ں نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ یہ اعزاز صر ف مسلم کانفر نس کو ہی جاتا ہے جس کی قیادت ہر مشکل گھڑی میں کنٹرول لائن میں آ باد لوگوں کی خیریت پوچھنے اور ان کی مشکلات کو دیکھنے کے لئے ان کے پاس چلی جاتی ہے انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے بھارتی فوج کو کشمیر سے نکلنا ہی ہوگا بھارت کتنی دیر تک مذید اپنا جبری قبضہ کشمیر پر جمائے رکھے گا ۔