DailyNewsHeadline

Birmingham; Pir Allouddin Siddiqui urs Mubarak to be celebrated on 3rd February

پیر علائوالدین صدیقیؒ کا عرس3فروری کو منعقد ہوگا

عالمی تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ یورپ کے مرحوم قائد اور محی الدین اسلامک یونیورسٹی و میڈیکل کالج کے بانی الحاج علامہ پیر علائوالدین صدیقی کا سالانہ عرس 3فروری کو مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف میں صاحبزادہ پیرسلطان العارفین صدیقی کی صدارت میں منعقد ہورہا ہے۔ علامہ غلام ربانی افغانی اور علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی کی نظامت میں ہونے والے اس عظیم الشان عرس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عرس میں آزاد کشمیر، پاکستان اور یورپ سے مختلف اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ آزاد کشمیر سے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین آئندہ کچھ دنوں میں پہنچنے والے ہیں جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق اور سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ پیرامین الحسنات کی آمد بھی متوقع ہے۔ عرس میں برطانیہ بھر سے آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے عقیدت مند اور مریدین قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔ جبکہ اس عرس میں مختلف مذہبی و روحانی شخصیات کے علاوہ مختلف آستانوں، درباروں اور آستانوں سے وابستہ سجادہ نشین اور پیران عظام بھی شرکت کریں گے۔ صاحبزادہ پیرمصباح المالک لقمانوی، علامہ قاری خلیل احمد حقانی، صاحبزادہ پیرمحمد طیب الرحمٰن قادری، علامہ حافظ محمد سعید سمیت
جماعت اہلسنت برطانیہ کے جملہ اکابرین اور رہنما اس عرس کی میزبانی و نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ لنگر اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی و سرپرستی اسد ملک صدیقی، آفتاب زمان صدیقی، محمد انصر الرحمٰن صدیقی کریں گے۔ دریں اثناء جانشین حضور شیغ العالم و سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف و چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی پیر ڈاکٹر محمد سلطان العارفین صدیقی نے مختلف شہروں کا دورہ کرکے مختلف ممتاز دینی، مذہبی اور ممبران پارلیمنٹ کو اس عظیم الشان عرس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ غلام ربانی افغانی کا کہنا تھا کہ اس عظیم الشان عرس کے موقع پر عالم اسلام کو درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ فروغ اسلام اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل بھی دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عرس کی تقریب بروز اتوار بعداز نماز ظہر شروع ہوگی جو نماز عشاء تک جاری رہے گی۔
Birmingham; Pir Allouddin Siddiqui urs Mubarak will be  celebrated on 3rd February at Gamgol Majid in Birmingham, Large number of scholars will participate at the urs Mubarak.

حاجی راجہ محمد فاروق آف سدا کمال اپنے وطن پاکستان رہنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے

Raja M Farooq of Sadda Kamal returns to UK

سماجی شخصیت حاجی راجہ محمد فاروق آف سدا کمال اپنے وطن پاکستان رہنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے۔ انھیں عزیز و اقارب اور دوستوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر الوداع کیا۔ 

بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ

Kashmiri community protest in front of Indian High commission in London

بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ بھارتی یوم جمہوریہ 26 جنوری کو برٹش کشمیریوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن یوکے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔ انڈیا ہاؤس کے باہر منعقدہ کشمیریوں کے مظاہرہ یوم سیاہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے یعلق رکھنے والے کشیریوں کی ایک بڑی تعداد نے شدید سردی اور بارش کے باوجود شرکت کی۔ انہوں نے بھارت کی ڈھونگ جمہوریت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا پردہ چاک کیا۔ کشمیری مظاہرین میں مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر راجہ اسحاق خان، محود ریاض سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر، فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ، راجہ سکندر خان، چوہدری محمد افضل، راجہ شوکت علی خان، ملک مظہر علی خان، راجہ لطیف خان، آزاد جرال، راجہ عارف خان، چوہدری حمد شریف، حبیب آفاقی، چوہدری عبدالرزاق، راجہ اختر، حاجی مصطفی خان، محمد سلیم، سردار شکیل، امجد عباسی، حاجی چوہدری گلنواز، حاجی حکمداد چوہدری، پروفیسر شاہد اقبال، کونسلر چوہدری لیاقت علی ایم بی ای، راجہ سلیم خان، نعیم نقشبندی، محمد امین، راجہ ریاست خان اور راجہ اشفاق کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ کشمیریوں کے علاوہ سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی بھارت کے یوک جمہوریہ پر اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشیریوں کے مظاہرہ میں پاکستانی اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔ احتجاجی مظاہرہ میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاد نعرے لگائے جس نے انکی شہری آزادیوں کو سلب کر رکھا ہے اور ہر طرح کا ظلم و جبر اور فوجی ہتھکنڈے آزما رہا ہے مگر وہ کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو سرد نہیں کر سکا

پانچ فروری کو یوم یکجہتئ کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے۔ محمد زاہد راجہ۔

Unification day will be celebrated on 5th Feb, M Zahid Raja

پانچ فروری کو یوم یکجہتئ کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے۔ محمد زاہد راجہ۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ ساؤتھ ایسٹ کے چیف آرگنائزر محمد زاہد راجہ کی زیر صدارت یوم یکجہتئ کشمیر کے پروگرام کے انتظامات اور حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا۔ جس میں رومی ملک صدر پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ زون یوکے، وقاص ایمیگریشن لائیر، نائب صدر پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ زون یوکے، راجہ اسحاق خان مرکزی راہنماء مسلم کانفرنس برطانیہ اور راجہ ساجد خان آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ برٹش کشمیریوں نے کہا کہ انہیں مقبوضہ کشمیریوں کے کشمیریوں سے اطہار یکجہتی کے لئے سیاست سے بالا تر ہو کر ایک ہونا ہو گا۔ اجلاس میں پانچ فروری 2019ء کو پارلیمنٹ اسکوائر لندن میں منعقدہ یوم یکجہتئ کشمیر کے سلسلہ میں بھرپور طریقہ سے شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں وزیر خارجہ پاکستان جناب شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کشمیر کے سربراہ جناب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں برطانیہ بھر سے ہزاروں پاکستانی اور کشمیری شریک ہونگے۔ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسیز کے ہاتھوں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ پاکستان ہی دنیا یں کشمیریوں کا محسن، ہمدرد اور ان کا وکیل ہے جبکہ کشمیریوں کو بھی پاکستان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں جو انکی آرزوؤں اور خواہشات کا محور ہے۔ محمد زاہد راجہ نے مزید کہا کہ یوم یکجہتئ کشمیر کو پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی جو مظاہرین کو پارلیمنٹ اسکوائر لندن لے جائے گی۔ اور ہم امن کے دشمن بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور 5 فروری کو بھرپور انداز میں یوم یکجہتئ کشمیر منائیں گے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button