DailyNews

Rawalpindi; Businesses being set up to spray medicine on crops in Chak Bale Khan and surrounding region

چک بیلی خان اور گرد ونواح میں فصلوں پر ادویات کے چھڑکاؤ کو لوگوں نے روز گار بنا لیا

چک بیلی خان اور گرد ونواح میں فصلوں پر ادویات کے چھڑکاؤ کو لوگوں نے روز گار بنا لیا ہے حفضانِ صحت کے معاملات سے نا بلد لوگ فصلوں پر ادویات کے چھڑکاؤ کے فی کنال اور فی ایکڑ کے حساب سے پیسے لے کر چھڑکاؤ کرتے ہیں لیکن اس کے انسانی صحت پر کیا منفی اثرات پڑتے ہیں کسی کو کوئی علم نہیں ہوتا اس ضمن میں محکمہ زراعت کے لوگ بھی راہنمائی کے لئے کہیں نظر نہیں آتے فصلوں پر کیا جانے والا یہ چھڑکاؤ کہیں بے اثر تو کہیں بداثر ہوتا ہے لیکن سادہ لوح کسان انہی لوگوں پر انحصار کرتے ہیں اس ضمن کئی کسان تو سمجھتے بوجھتے بھی یہی کہتے ہیں ہم نے تو کونسا اس فصل کو کھانا ہے ہم تو بیچنے کے لئے کاشت کر رہے ہیں کس کے پیٹ میں کتنا زہر جا رہا ہے اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہوتا عوامی حلقوں نے ذمہ دار حکام سے اپیل کی ہے کہ فصلوں پرادویات کے چھڑکاؤ کے معاملات کو چیک کیا جانا چاہئے نیز کسانوں کو مہنگی ملنے والی ادویات کی طرف بھی توجہ دے کر سستی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button